معهد الندوة الاسلامي۔کوئٹہ بلوچستان

  • Home
  • Pakistan
  • Quetta
  • معهد الندوة الاسلامي۔کوئٹہ بلوچستان

معهد الندوة الاسلامي۔کوئٹہ بلوچستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from معهد الندوة الاسلامي۔کوئٹہ بلوچستان, Education, معھد الندوة الاسلامي غزہ بند روڈ نزد کاسی بحریہ ٹاؤن کویٹہ, Quetta.

17/09/2026
الحمدللہ!معہد الندوۃ الاسلامی کوئٹہ کا اعزاز.شعبہ تحفیظ کے طالب علم احرار اللہ ولد مولوی سلطان محمد نائب امام بیوٹمز نے ...
12/09/2026

الحمدللہ!
معہد الندوۃ الاسلامی کوئٹہ کا اعزاز.
شعبہ تحفیظ کے طالب علم احرار اللہ ولد مولوی سلطان محمد نائب امام بیوٹمز نے مسابقہ بین حفاظ القرآن الکریم بلوچستان، مغربی زون کوئٹہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر انہیں اور ان کے اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور قرآن کریم کا سچا خادم بنائے۔ آمین۔

11/09/2026

التَّكْرَارُ لِلتَّقْرَارِ (تکرار سے ہی علم راسخ ہوتا ہے)
جامعہ کے طلباء کی روزمرہ تعلیمی تکرار کی ایک علمی جھلک، جس میں اسباق کو یاد رکھنے اور فہم کو نکھارنے کا عمل جاری ہے۔
#تکرار

03/09/2026

کیف و سرور نور کا ہرسو ہجوم ہے
یہ درسگاہ دین ہے دارالعلوم ہے

18/08/2026

جامع مسجد کی افتتاحی تقریب — ایک بابرکت آغاز

الحمدللہ رب العالمین!

آج ہمارے ادارے میں جامع مسجد کی تعمیر کے باقاعدہ آغاز کے سلسلے میں ایک بابرکت اور پُرنور افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل اور خوش نصیبی ہے کہ ایک ایسی جگہ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جہاں ان شاء اللہ قرآنِ کریم کی تلاوت، نماز، ذکر و عبادت اور دینی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مسجد صرف اینٹوں، پتھروں اور دیواروں کا نام نہیں، بلکہ یہ ایمان کی آماجگاہ، عبادت کا مرکز اور نسلوں کی دینی و اخلاقی تربیت کا عظیم ذریعہ ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"مَنْ بَنَى لِلّٰهِ مَسْجِدًا بَنَى اللّٰهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ"

"جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔"

ہم اس عظیم نیک کام کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے شروع کر رہے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس مسجد کو آباد رکھے اور اسے قیامت تک ایمان، علم اور عبادت کا مرکز بنائے۔

اس مبارک منصوبے کی تکمیل کے لیے اہلِ خیر، مخیر حضرات اور تمام احباب سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔ مسجد کی تعمیر میں آپ کا حصہ صرف ایک تعمیراتی اینٹ نہیں، بلکہ صدقۂ جاریہ کی ایک ایسی بنیاد ہے جس کا اجر ان شاء اللہ نسلوں تک جاری رہ سکتا ہے۔۔

🤲 اللہ تعالیٰ اس مسجد کو آباد، بابرکت اور قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

15/08/2026

گزشتہ دنوں شیخ الحدیث حضرت مولانا حسین احمد شرودی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے معھد الندوۃ الاسلامی کوئٹہ کا دورہ فرمایا۔ معھد آمد پر مدیر معہد الندوۃ حضرت مولانا سید محب اللہ آغا صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور اساتذۂ کرام نے حضرت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر معہد کے ذمہ داران کے ساتھ ایک نشست ہوئی، جس میں جامعہ کے تعلیمی نظام اور مختلف تعلیمی امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے حضرت کو بریفنگ بھی دی گئی۔
بعد ازاں حضرت نے معھد کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ شعبہ درس نظامی اور الندوہ ایجوکیشنل سسٹم میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، طلبہ سے مصافحہ کی اور اساتذہ و ذمہ داران سے گفتگو فرمائی۔
اس کے علاوہ حضرت نے شعبہ حسابات، لائبریری اور میٹنگ روم سمیت مختلف انتظامی شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حضرت نے مدیر معہد الندوۃ الاسلامی حضرت مولانا سید محب اللہ آغا صاحب اور حضرات اساتذہ کرام کی تعلیمی و انتظامی کوششوں کو سراہا۔
دورے کے اختتام پر حضرت نے جامعہ کی مزید ترقی، تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ عظام اور طلبہ کرام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں۔

Address

معھد الندوة الاسلامي غزہ بند روڈ نزد کاسی بحریہ ٹاؤن کویٹہ
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when معهد الندوة الاسلامي۔کوئٹہ بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category