Balochistan Teacher Forum

Balochistan Teacher Forum Balochistan Ozan ❤️

دہاڑی دار اور اجرتی کنٹریکٹ و SBK ملازمین سے تنخواہوں میں 7فیصد ایڈہاک اضافہ غیر قانونی قرار  محکمہ فنانس نے وضاحت جاری ...
22/09/2026

دہاڑی دار اور اجرتی کنٹریکٹ و SBK ملازمین سے تنخواہوں میں 7فیصد ایڈہاک اضافہ غیر قانونی قرار محکمہ فنانس نے وضاحت جاری کردی.

بلوچستان اسسمنٹ & اایگزمینیشن کمیشن کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو بلوچستان مڈل بورڈ جماعت ہشتم سالانہ امتحانا...
22/09/2026

بلوچستان اسسمنٹ & اایگزمینیشن کمیشن کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو بلوچستان مڈل بورڈ جماعت ہشتم سالانہ امتحانات 2026 کے امتحانی ڈیوٹی کے لیےنگران عملے کی تقرری اور نامزدگی کے کیے مراسلہ جاری اس دفعہ امتحانی عملے میں ایک پرائیویٹ سکول ٹیچر کا نام بھی شامل کرنے کی ہدایت،

محکمہ ایس اینڈ جی ایڈمن نے سیکرٹری بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو سیکشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹوں کی اشتہار جاری کرن...
21/09/2026

محکمہ ایس اینڈ جی ایڈمن نے سیکرٹری بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو سیکشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹوں کی اشتہار جاری کرنے کے لیے مراسلہ جاری

محکمہ تعلیم میں نئی تدریسی اسامیوں کے لیے B.Ed اور ADE (Associate Degree in Education) کی شرط کو ختم کرنا تعلیمی نظام کے...
21/09/2026

محکمہ تعلیم میں نئی تدریسی اسامیوں کے لیے B.Ed اور ADE (Associate Degree in Education) کی شرط کو ختم کرنا تعلیمی نظام کے مستقبل پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ایک امیدوار جو دو سال باقاعدہ کالج یا یونیورسٹی جاتا ہے، دن رات محنت کرتا ہے، تدریسی مہارتیں، بچوں کی نفسیات اور کلاس روم مینجمنٹ سیکھ کر پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کرتا ہے—تاکہ وہ ایک بہترین استاد بن سکے—آج اس کی اس قربانی اور محنت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف، حکومتِ بلوچستان کا یہ فیصلہ ان افراد کے لیے شعبہ تدریس کے دروازے کھول رہا ہے جن کا نہ تو استاد بننے کا کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی ان کے پاس کوئی پیشہ ورانہ تربیت یا ڈگری ہے۔
پیشہ ورانہ تربیت کے بغیر استاد کو کلاس روم میں بھیجنا بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ استاد صرف سبق پڑھانے والا نہیں، بلکہ نسلوں کی آبیاری کرنے والا ہوتا ہے، اور یہ کام بغیر تربیت کے ممکن نہیں ہو سکتا۔
ہم حکومتِ بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر فوری طور پر نظرثانی کی جائے اور B.Ed اور ADE کو تدریسی اسامیوں کے لیے لازمی شرط کے طور پر برقرار رکھا جائے تاکہ ہمارے تعلیمی معیار کا تحفظ ہو سکے۔

BalochistanEducation

21/09/2026

محکمہ تعلیم میں نئی تدریسی پوسٹوں کے لیے B.Ed اور ADE کی شرط ختم کرنا تعلیمی معیار پر بڑا سوالیہ نشان ہے استاد کے لیے پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے، اس فیصلے پر نظرثانی ہونی چاہیے۔

SST (ADHOC)District
19/09/2026

SST (ADHOC)
District

حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم نے صوبے کے 17 اضلاع میں سیکنڈری سکول ٹیچرز (SSTs) کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ...
19/09/2026

حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم نے صوبے کے 17 اضلاع میں سیکنڈری سکول ٹیچرز (SSTs) کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اہم ہدایات:*
تمام درخواستیں صرف آن لائن پورٹل
https://jobs.sed.gob.pk/JobPortal/ViewJobs

کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ ہاتھ سے یا ڈاک کے ذریعے کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی۔

آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 02 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

تمام DEOs کو ہدایت کی گئی ہے کہ اشتہار فوری طور پر شائع کریں تاکہ امیدواروں کو بروقت اپلائی کا موقع مل سکے۔

*بھرتی کا تمام عمل "ایڈہاک ٹیچنگ سٹاف ریکروٹمنٹ پالیسی 2026" کے تحت مکمل شفافیت اور میرٹ پر ہوگا۔

آخری تاریخ سے پہلے آن لائن اپلائی کریں۔

https://jobs.sed.gob.pk/JobPortal/ViewJobs

19/09/2026
محکمہ اسکول ایجوکیشن ، حکومت بلوچستان  گورنمنٹ بوائز / گرلز مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں سائنس، ریاضی اور ان...
19/09/2026

محکمہ اسکول ایجوکیشن ، حکومت بلوچستان

گورنمنٹ بوائز / گرلز مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں سائنس، ریاضی اور انگریزی مضامین پڑھانے کے لئے سیکنڈری اسکول ٹیچرز ( سائنس جنرل (17-BPS) کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے ایڈ ہاک بنیادوں پر ضلع پنجگور کے لوگل / ڈومیسائل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

ایڈ ہاک بنیادوں پر اساتذہ کرام کی تعیناتی محکمہ سکول ایجوکیشن ، حکومت بلوچستان کی منظور شدہ

ایڈ ہاک ٹیچنگ اسٹاف ریکروٹمنٹ پالیسی 2026 ء کی روشنی کے عین مطابق ہوگی

درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ/ 02 اکتوبر، 2026

📢 محکمہ توانائی حکومتِ بلوچستان – اطلاع برائے انٹرویو!ڈائریکٹر جنرل محکمہ توانائی حکومتِ بلوچستان (کمیٹی برائے ڈائریکٹ ر...
18/09/2026

📢 محکمہ توانائی حکومتِ بلوچستان – اطلاع برائے انٹرویو!
ڈائریکٹر جنرل محکمہ توانائی حکومتِ بلوچستان (کمیٹی برائے ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ) کی جانب سے شائع کردہ اشتہارات (PRQ No. 3555/30-01-2026، PRQ No. 3556/24-08-2026، اور PRQ No. 1003/25-08-2026) کے تحت مختلف اسامیوں پر درخواست دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
💼 انٹرویو شیڈول کی تفصیلات.

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Teacher Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share