Syed Kalani News

Syed Kalani News

Share

Syed Kalani News is an emerging digital news platform committed to delivering timely, accurate, and responsible journalism to its audience.

The platform was created to address the growing need for credible information,

11/03/2026

ایران کیاکچھ یہ دن یاد ہیں ۔۔۔
اس کو زیادہ سے زیادہ شیر کردوں تاکہ ایران کو پتہ چل جاۓ۔
کہ جیسی کرنی ویسی برنی ۔۔۔

07/03/2026

کمشنر افس کوئٹہ میں کلاس فور ملازمین کے لیے لایا گیا راشن 100 یا 115 تیلے راتوں رات غائب ہو گئے سوائے چند ملازمین کے علاوہ ساری ملازمین راشن سے محروم ہو گئے وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان اس کا نوٹس لے کہ راتو رات راشن کہاں غائب ہو گئے اور بہت ہی افسوس کی بات ہے شناختی کارڈ ملازمین کا جمع ہوئے اور راشن کوئی اور اڑا کر لےگئے.

05/03/2026

‏صدام حسین کو سزائے موت کیلئے لے جایا جا رہا تھا تو امریکی فوجیوں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی آخری خواہش کیا ہے؟
صدام حسین نے جواب دیا: میرا کوٹ مجھے دے دو تاکہ میں اسے پہن لوں۔
ان کی خواہش کے مطابق انہیں کوٹ دے دیا گیا۔ ایک فوجی حیران ہوا اور اس نے پوچھا: آپ نے کوٹ کیوں پہنا؟
صدام حسین نے جواب دیا: "آج بہت سردی ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میرا جسم سردی سے کانپنے لگے اور عراق کے لوگ یہ سمجھیں کہ ان کا رہنما موت کے خوف سے کانپ رہا ہے۔"

🛑 نوٹ: اے بہادر! تاریخ تمہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین

27/02/2026

قمبرانی روڈ پر واقع آکاش ڈرگ سنٹر کے اندر پیش آنے والا تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا گیا، جو قانون کی عملداری پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔
ہم متعلقہ تھانہ سریاب پولیس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ویڈیو کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

15/02/2026

خضدار ،
مولہ کے علاقہ میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے دوران
پہاڑ ہل گئے ،فوٹیج

12/02/2026

8 فروری 2026 کو لاہور میں ایسا کیا ہوا جو میڈیا پر رپورٹ نہیں ہوا؟
ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ کس نے لگایا؟
حامد میر

12/02/2026

بنگلادیش عام انتخابات; بی این پی کے مرکزی رہنما طارق الرحمان ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

11/02/2026

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

11/02/2026

علی مدد جتک کو وزیر اعظم بھی بنادیا جائے تو تب بھی حالات ٹھیک نہیں ہونگے ۔۔۔۔ مولانا ہدایت الرحمان

11/02/2026

میـــر عاصم کرد گیلو

11/02/2026

پاکستان کے صوبہ بلوچستان حکومت کی جانب سے شدت پسندی کے حوالے سے انتہائی مطلوب افراد کے نام اخبارات میں شائع کیے گئے ہیں۔

بدھ کے روز مقامی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات میں ان مطلوب افراد کے سر کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔

مجموعی طور پر جن 39 افراد کے نام شائع کیے گئے ہیں ان میں بیرون ملک مقیم افراد بھی شامل ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری فہرست میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ بشیر زیب اور کپتان رحمان گل کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

دیگر افراد کے مقابلے میں ان کی سر کی قیمت سب سے زیادہ ہے جو کہ پچیس، پچیس کروڑ روپے ہے۔

تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سر کی قیمت میر سفیر احمد کی مقرر کی گئی ہے جو کہ 15 کروڑ روپے ہے۔

یاد رہے کہ 31 جنوری کو بلوچستان کے متدد شہروں کے مختلف مقامات پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔ بی ایل اے نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بیرون ملک مقیم افراد میں نوابزادہ حربیار مری اور نوابزادہ براہمداغ بگٹی کے نام شامل ہیں۔ ان دونوں کی سر کی قیمت دس، دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شیر محمد بگٹی کا نام بھی شامل ہے جو کہ بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے ترجمان ہیں۔ ان کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ماضی میں بھی سرکاری حکام کی جانب سے ان افراد سمیت بیرون ملک مقیم دیگر بلوچ رہنماؤں پر شدت پسندی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے تاہم یہ افراد الزامات کی سختی سے مسترد کرتے آئے ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Quetta