06/12/2025
Big shout out to my newest top fans! 💎 Nasrullah Khan Kakar, Muhammad Nazar, Hassan Khan
Drop a comment to welcome them to our community,
BPLA
BPLA ..یکجہتی پینل.Baluchistan Professors and Lecturer Association is the organization working for the betterment welfare unity and dignity of college teachers.For strengthing educational institutions assuring protection of services of college teachers
06/12/2025
Big shout out to my newest top fans! 💎 Nasrullah Khan Kakar, Muhammad Nazar, Hassan Khan
Drop a comment to welcome them to our community,
Celebrating my 9th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
06/11/2024
بپلا الیکشن مہم پر ایک نظر۔۔
قسط نمبر۔ 5: یکجہتی وزٹ اپ ڈیٹس۔
دوستو،
یکجہتی کی اے ٹیم قلات مکران ڈویژنز کے وزٹ پر اور ٹیم بی سبی لورالائی ڈویژنز کے وزٹ پر ہیں ،
یہ انتخابی مہم کے دورے مختلف حیثیت سے انتہائی اہمیت کا حامل ہوا کرتے ہیں، دوستو کے ساتھ رابطے کا ذریعہ،ساتھ ساتھ کالجز اور برادری کے مسائل کا ادراک بھی ہوجاتا ہیں،
بہرحال،
زیارت ،سنجاوی اور دکی وزٹس کے کچھ تفصیلات پیش خدمت ہیں۔۔
دوستو،
ڈگری کالج زیارت کے وزٹ کے موقع پر دوستو سے تفصیلی ملاقات رہی،تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو رہی ،خوش آہیند بات یہ تھی کہ زیارت کالج پروفیسر نقیب کاکڑ صاحب اور کالج سٹاف کے محنت سے رو بترقی اور کالج میں سپورٹس ویک کا سلسلہ زور وشور سے جاری۔۔۔اگلی منزل ہماری انٹر کالج سنجاوی تھا،پروفیسر عبد اللہ جان صاحب کے آبائی علاقے چوتیر کے لذیذ سیب سے مستفید اور باغات میں کچھ وقت گزار کر ہم سنجاوی کالج پہنچے ،پروفیسر نواب خان صاحب اور دوستو کے ساتھ تفصیلی نشست رہی ،ظہرانے پر بھی تنظیمی امور پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا،
زیارت اور سنجاوی کے دوستو کے محبتوں اور میزبانی پر ان کے شکر گزار ،
دوستو،
ان کالجز میں یکجہتی کی پوزیشن مستحکم بلکہ پروگریسیو کے نامور سابقہ عہدے دار پروگریسیو کو خیر باد اور یکجہتی کارواں کا حصہ بن چکے ہیں،بہرحال نام نہاد آنلائن سروے کے بجائے زمینی حقائق یہ ہے ۔
ایک اور خوش اہیند بات یہ دیکھنے کو ملی کہ ان کالجز کے پرنسپل اورسٹاف ممبرز مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والے اور ایک جذبے کے ساتھ کالجز کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں دکھائے دہے۔۔یاد رہے سرکاری کالجز کا سب سے بڑا مسئلہ ownership اور reputation کا ہوا کرتا ہیں، مقامی دوست اگر کالج کو اپنا دوسرا گھر اور اس کی بہتر امیج پر کام کریں،والدین اور طلباء کی نظر میں سرکاری اداروں کا امیج بہتر بنائے تو یہ ادارے تعلیم وتربیت کے بہترین مراکز ثابت ہونگے ۔۔
دوستو،
رات کے وقت ڈگری کالج دکی پہنچے ،لاج میں موجود سٹاف ممبرز کے ساتھ نشست رہی،پروفیسر یعقوب صاحب کے ساتھ عشائیہ اور طویل گفتگو کی نشست رہی،یاد رہے دکی کالج کے بیشتر نوجوان لیکچررز مقابلہ کے امتحانات کی تیاری میں مصروف بلکہ تین لیکچررز حالیہ اے سی کے امتحان میں بھی کامیاب ہوئے ہیں، ایک پہلو سے یہ بات خوش آئند کہ دور دراز علاقوں کے دوست بیوروکریسی اور مقتدر محکموں کا حصہ بن رہے ہیں۔۔
البتہ اس قضیہ کا تاریک پہلو یہ ہے کہ ہمارے روشن دماغ نوجوان ایجوکیشن جیسے اہم محکمے کو خیر باد کہہ کر کرسی وعہدے کے اسیر اور بیشتر ایک کرپٹ نظام کا حصہ بننے جارہے ہیں،
یاد رہے بلوچستان کی پسماندگی اور جہالت کا خاتمہ اچھے اساتذہ ہی سے ممکن ۔۔۔
بہرحال ،مقتدر حلقوں کو سوچنا ہوگا ، اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر مراعات اور incentives دینے ہونگے،بصورت دیگر beain drain کا یہ سلسلہ جاری رہا تو کرپٹ بابووں کی بہتات اور اچھے اساتذہ کی قلت کا سامنا ہوگا ۔۔۔اور نتیجہ کےطور پر جہالت وپسماندگئ ہماری مقدر۔۔۔۔
(دکی کے تفصیلات اور حالات اگلی قسط میں انشاءاللہ )
(جاری ہے)
تحریر ڈاکٹر حافظ نقیب اللہ ۔۔
29/08/2024
معزز پروفیسرز !
اج مورخہ 29 اگست ھاوسنگ سکیم کا دوسرا افر لیٹر جاری کیا گیا۔اپ کو علم ہے کہ اس سے پہلے بھی ھمیں افر لیٹر جاری کر دیا گیا تھا جس میں زمین کی قیمت 100 روپے فی فٹ مقرر کر دی گٸ تھی ۔بی پی ایل اے نے رقم معاف اور زمین کی مفت فراھمی کے لٸے دوبارہ درخواست دی ۔نگران وزیر اعلیٰ نے یہ کہہ کر کیس واپس کر دی کہ منتخب حکومت اس کا فیصلہ کرے گی ۔نٸ حکومت کے قیام پر کیس واپس متعلقہ احکام کو رقم کی معافی اور زمین کی مفت فراھمی کے لٸے ارسال کیا گیا۔احکام کی جانب سے ھماری درخواست پر عمل درامد نہ ھوسکا اور سو روپے فی فٹ زمین کی قیمت مقرر کر کے افر لیٹر جاری کیا گیا اور تین مہینے میں رقم جو ستاسی کروڑ سے زیادہ ہے جمع کرانے کا کہا گیا ہے
بی پی ایل اے ھاوسنگ سکیم کی زمین کی مفت فراھمی کے لٸے کوشاں ہے ھم دوبارہ متعلقہ احکام بشمول چیف سکریٹری ,وزیر اعلیٰ بلوچستان سے تحریری طور پر رجوع کر کے مطالبہ کریں گے کہ بلوچستان اسمبلی اور سکریٹریٹ کے ملازمین کو زمین مفت فراھم کی گٸ ہے جب کہ پروفیسرز سے خطیر رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے جو سراسر ناانصافی ہے موجودہ دور میں مہنگاٸ سے سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ کالج اساتذہ ہیں
23/07/2024
خیبر پشتون خواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 1تا 16 25% 17 تا 22 ۔۔۔20% پنشن میں 15% اضافے کا کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا خیبر پشتون خواہ کے ملازمین کو جدوجہد میں کامیابی مبارک ھو ۔اب بلوچستان کے ملازمین منتظر ہیں
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا ایس بی کے تحت ہونے ٹیچنگ ٹیسٹ کے نتائج میں ہونے والے تاخیر سے متعلق بیان۔
ایس بی کے کے تحت ہونے والے ٹیچنگ ٹیسٹ کے نتائج محکمہ تعلیم کو نہ موصول ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اب تک نتائج نہ موصول ہونے پر وضاحت طلب کی ہے۔
عدالتی احکامات اور چار مرتبہ ایس بی کے کو لیٹر لکھنے کے باوجود بھی نتائج فراہم نہیں کیے گئے ہیں ۔ شاہد رند ۔
ایس بی کے متعدد معاملات میں محکمہ تعلیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے ۔
معاہدے کے تحت ٹیچنگ ٹیسٹ ایس بی کا انعقاد ایس بی کے نے کروانا تھا تاہم یہ ٹیسٹس تیسری پارٹی کے ذریعے لئے گئے۔
مفاہمتی یاداشت کے مطابق شکایات کنندگان کہ شکایات کو سات دنوں میں دور کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا جانا تھا
مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایس بی کے نے مئی 2023 میں نتائج دینے تھے جبکہ یہ معاملہ جون 2023 میں عدالت گیا ۔
وزیراعلیٰ نے ایس بی کے یونیورسٹی کو قانونی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت
وزیراعلیٰ نے سی ایم آئی ٹی کو اس معاملے میں تاخیر سے متعلق تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس بی کے ٹیسٹ کے معاملے پر حکومت کی پوزیشن واضح ہے
عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے گا ۔۔
بھرتیاں خالصتاً کانٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی ۔ شاہد رند ۔
رزلٹ کے جاری ہونے کے بعد ہی اسکروٹنی اور انٹرویو کے مرحلے کو مکمل کیا جائے گا ۔
13/06/2024
With Shaheed Baz Muhammad Kakar Foundation – I just got recognized as one of their rising fans! 🎉
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات
علامہ اقبال کی نظم (لینن خدا کے حضور)
ہر بجٹ میں پراٸیویٹ سیکٹر کی مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت مقرر کی جاتی ہے ۔ہر سال اس میں معمولی اضافہ بھی کیا جاتا ہے ۔ 2024 سال کے بجٹ یہ رقم 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی گٸ ہے لیکن پراٸیویٹ اداروں کے ملازمین کو 15 سے 20 ہزار روپے بارہ گھنٹے کام کے بمشکل دۓ جاتے ہیں اس سرکاری کاغذی حکم نامے پر بھی عمل دارمد ھونا چاہیے اسی لیۓ ملازمین اور مزدوروں کی اکٹھ اور جوڑتھ اس ظالمانہ نظام کے خلاف ضروری ہے ۔یہ مزدور ان سیٹھوں وڈیروں جاگیر داروں زمین داروں زرداوں وڈیروں کی زمینوں صنعت کاروں اور کارخانوں کے میں کام کرتے ہیس جن کی دولت دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہےلیکن بندہ مزدور کے اوقات کب بدلیں گے ?????شاید ابھی یا کبھی نہیں!
12/06/2024
اج پیش ھونے والے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں ھونے والے اضافے (1تا 16 اضافہ 25% اور 17تا 22اضافہ 22%کے نتیجے میں کتنا اضافہ ھوگا چارٹ ملاحظہ فرماٸیں ٹیکس سلیب بڑھنے پر کتنا انکم ٹیکس کٹے گا چارٹ دیکھیں
نوٹ ۔۔یہ حتمی چارٹ نہیں ہیں بجٹ کی باقاعدہ منظوری اور نوٹی فیکشن جاری ھونے پر معاملہ حتمی تصور ھوگا