PUWF Balochistan Youth

PUWF Balochistan Youth

Share

We Should Respect Every Worker. Respect workers 💪

05/07/2026

اسیران گرینڈ الائنس کی عظیم قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں
ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔
جبری ریٹائر کیے گئے پروفیسرز کو بحال کیا جائے اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔
ملازمین کے حقوق کا احترام کیا جائے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے

05/07/2026

بلوچستان کے ملازمین
کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔
سعد محمد چوہدری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرینڈ الائنس کے ملازمین کو
فوری رہا اور جبری ریٹائرمنٹ
کے تمام احکامات واپس لیے
جائیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرامن احتجاج اور اپنے
حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہر
ملازم کا آئینی حق ہے۔اجلاس
سے خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ: پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور آئی ایل او (ILO) کی گورننگ باڈی کے ممبر سعد محمد چوہدری نے جنیوا میں آئی ایل او گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے پہلے دورۂ بلوچستان کے موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا، جہاں فیڈریشن بلوچستان کے صدر علی بخش جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، صوبائی کابینہ کے اراکین اور مزدور رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعد محمد چوہدری نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے 70 سے زائد قائدین اور ملازمین کی گرفتاری اور متعدد سرکاری ملازمین کو جبری طور پر ریٹائرڈ کیے جانے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ملازمین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ آئین پاکستان، جمہوری اقدار اور بین الاقوامی محنت کش قوانین کی روح کے بھی منافی ہیں۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار تمام ملازمین اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جبری ریٹائرمنٹ کے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشنز واپس لیے جائیں اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے تسلیم شدہ جائز مطالبات کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔ سعد محمد چوہدری نے کہا کہ اپنے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کرنا اور آواز بلند کرنا ہر شہری اور ہر ملازم کا بنیادی حق ہے۔ اس حق کو طاقت، جبر، دھونس، انتقامی کارروائیوں اور تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ مسائل کا مستقل اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ملک بھر کے محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور بلوچستان کے ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے ملازمین کو درپیش مسائل، گرفتاریوں اور جبری ریٹائرمنٹ کے معاملے کو وفاقی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور متعلقہ قومی و بین الاقوامی فورمز پر بھی ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن آواز بلند کی جائے گی۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ملک بھر کے مزدوروں اور ملازمین کے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی اور بلوچستان کے ملازمین کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی رہے گی۔

05/07/2026

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر علی بخش جمالی جاپان روانہ
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر علی بخش جمالی، جاپان انٹرنیشنل لیبر فاؤنڈیشن (JILAF) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت کے لیے کراچی سے جاپان روانہ ہوگئے۔
اس بین الاقوامی ورکشاپ میں وہ بلوچستان اور پاکستان کے ٹریڈ یونینز اور محنت کش طبقے کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف ممالک، بالخصوص جاپان کے ممتاز ٹریڈ یونین رہنماؤں اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں محنت کشوں کے حقوق، بہتر لیبر قوانین، محفوظ روزگار، سماجی تحفظ اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان اور بلوچستان کے محنت کشوں کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا اہم موقع ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی ٹریڈ یونینز کے درمیان باہمی روابط مزید مضبوط ہوں گے، تجربات اور کامیاب عملی اقدامات کا تبادلہ ہوگا، جس سے مستقبل میں مزدوروں کی فلاح و بہبود اور بہتر صنعتی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان اس اہم بین الاقوامی ذمہ داری کی ادائیگی پر صدر علی بخش جمالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور ان کے کامیاب دورے کے لیے دعاگو ہے۔ یقین ہے کہ وہ وطن واپسی پر عالمی تجربات اور مثبت سفارشات سے پاکستان اور بلوچستان کے محنت کش طبقے کو بھرپور فائدہ پہنچائیں گے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Quetta