29/01/2022
سعودی حکومت بتائے کون سی ویکسین لگانی ہے؟تمام مسلمان لگانے کو تیار ہیں۔تمام مسلمان ممالک مل کر حج و عمرہ کھلوائیں۔ خانۂ کعبہ و مدینہ منورہ آل سعود کی جاگیر نہیں۔ لوگ حج کو بھولتے جارہے ہیں۔ موذی کرونا سے پہلے لوگ سال بھر حج اور عمرہ کی باتوں اور کوشش میں مصروف رہتےتھے، ایام حج میں لوگوں کا شوق و ذوق مزید بڑھ جاتا تھا۔
کرونا کی آڑ میں پرنس"ایم بی ایس" کا غلط اور غلیظ فیصلہ عالم اسلام رفتہ رفتہ قبول کرتاجارہاہے،سعودی عرب کے اس فیصلےکے خلاف دنیا کے کسی بھی حصے سے صدائےاحتجاج بلند نہیں ہورہی ہے۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ کرونا نہیں ہے یا ویکسین ضروری نہیں ہے۔لیکن جب یورپ و امریکہ میں کھیل کے میدانوں میں عوام کا ھجوم دیکھتے ہیں، دوسری طرف سعودی عرب اور امارات میں کاروباری، تفریحی اور "انٹرٹینمنٹ" والے مقامات پر وہی پرانی سرگرمیاں، وہی رونقیں، وہی نظارے اور وہی چہل پہل نظر آتی ہے تو "حرمین" کی بے بسی اور بیکسی پر رونا آتا ہے ۔۔۔۔۔۔ !!
ایک روایت کا مفہوم ہے کہ
"خانہ کعبہ بنانے کے بعد جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وحی آئی کہ اب لوگوں کو حج کے لیے پکارو تو آپ نے تعجب سے فرمایا اس صحرا سے میری آواز دنیا تک کیسے پہنچے گی؟ تو جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا، یہ آپ کا کام نہیں ہے آپ صرف اعلان کریں۔آواز پہنچانا"ہمارا" کام ہے"-
سعودی حکام تک (بظاہر) ہماری آواز نہیں پہنچ سکتی مگر آپ صرف وائرل کیجیے باقی کام "ان کا" ہے۔ہوسکتا ہے "وہ" اپنےاور اپنے محبوب (صل الله علیہ وآلہ وسلم) کی گھر کی رونقیں بحال کرنے کےلیے آپ کے"شیئر کرنے" کو بہانہ بنالے۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء