Practical education

Practical education

Share

make your learning practical

11/03/2023

دماغ پر سرمایہ کاری کرنا"

پسندیدہ ترین بلکہ آئیڈیل شخص ڈاکٹر فاروق القاسم, جو عراقی نژاد نارویجن ماہر ارضیات (پٹرولیم) ہیں۔ انہوں نے ناروے کو پٹرولیم مصنوعات میں دنیا کی چھٹی بڑی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
انہوں ایک مضمون لکھا جس کا عنوان ہے:
"دماغ پر سرمایہ کاری کرنا"
وہ لکھتے ہیں کہ مجھ سے جو شخص بھی بات کرتا ہے میں اسے کہتا ہوں کہ مجھ سے کسی بھی ایسے ملک اور اسکے قدرتی ذخائر جیسی قدرتی دولت کے متعلق سوال نہ کریں جہاں کے لوگ نفرت، نسل پرستی، قبائلی تقسیم، جہالت اور جنگوں کے دلدادہ ہیں ۔
نائیجیریا دولت اور دیگر معدنیات کے لحاظ سے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
یہ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ممالک میں سے بھی ایک ہے۔ لیکن اس کی عوام کی حالت اور ملکی صورت حال پر نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ نہایت ہی مایوس کن ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ نائیجیریا کے لوگ نسلی گروہ بندی اور مذہبی تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔
جبکہ سنگاپور وہ ملک ہے جس کے صدر ایک دن رو پڑے، کیونکہ وہ اس ملک کے صدر ہیں جہاں پینے کے صاف پانی کی دستیابی نہ ہونے کے برابر تھی، مگر پھر آج ان کا ملک فی کس آمدنی کے لحاظ سے جاپان سے بھی آگے ہے۔
آج کل صرف پسماندہ لوگ ہی رہ گئے ہیں جو کسی بھی قسم کی ترقی کرنے یا دنیا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی بجائے اب بھی زمین اور اس کی معدنیات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں.
میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ اس میں سے اب ایسا کیا نکالنا چاہتے ہیں جس کے سہارے وہ محض زندہ رہنے کا خواب دیکھ رہے ہیں؟
یہ ایک ایسا وقت ہے جس کے ادراک سے وہ غافل ہیں، اس وقت سب سے کامیاب اور منافع بخش سرمایہ کاری کا درجہ خود انسان اختیار کرچکا ہے۔ اگر کوئی اپنے اوپر سرمایہ کاری نہیں کرے گا تو اس کا مستقبل غیر یقینی ہے۔
کیا آپ نے گلیکسی فون یا آئی فون خریدتے وقت سوچا ہے کہ اس فون کو کتنے قدرتی وسائل کی ضرورت ہے؟
آپ دیکھیں گے کہ اس میں قدرتی دولت کے چند ڈالر بھی خرچ نہیں ہوتے ۔
سادہ سا چند گرام لوہا, ایلومینیم اور تانبہ، شیشے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اور تھوڑا سا پلاسٹک وغیرہ، لیکن آپ اسے سینکڑوں ڈالر میں خریدتے ہیں، ایک موبائل فون کی قیمت تیل اور گیس کے درجنوں بیرل سے بھی زیادہ ہے۔
وجہ یہ ہے کہ اس میں انسانی ذہنوں کی تخلیق کردہ تکنیکی فکری دولت ہے. اور یہی مستقبل کی سب سے بڑی دولت ہوگی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس جیسا شخص 226 ڈالر فی سیکنڈ کماتا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین لوگ اب قدرتی دولت کے مالک نہیں رہے؟
لیکن وہ اب آپ کے موبائل پر سادہ سی چند ایپلی کیشنز کے مالکان ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ سام سنگ جیسی کمپنی کا ایک سال میں منافع 327 ارب ڈالر ہے؟
جی ڈی پی کی اتنی رقم جمع کرنے کے لیے ہمیں سو سال درکار ہیں.
آپ کو محض یہ وہم ہے کہ آپ کے پاس قدرتی وسائل سے حاصل کردہ دولت ہے جو آپ کو آپ کے دماغ کا استعمال کیے بغیر امیر بناتی رہے گی۔
اپنا وہم ترک کردو، بیل جیسی کند ذہنیت کے ساتھ دولت کو استحکام نہیں دیا جاسکتا۔
دوسری جنگ عظیم میں جاپان کو شکست ہوئی اور پچاس سال سے بھی کم عرصے میں اس نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا سے اپنی تباہی کا بدلہ لے لیا اور آپ ابھی تک اس جہالت سے نکلنے کے لیے تیار نہیں جہاں آپ کی شناخت اور آپ کا سب سے اہم مسئلہ آپ کا مسلک، ذات یا آپ کا قبیلہ ہے۔
عربی زبان سے اردو ترجمہ: مترجم توقیر بُھملہ

Photos from Practical education's post 25/02/2023

Today a training delivery of 20 days for Afghan Refugees teachers has been completed successfully. This training was implemented by PITE balochistan and SCSPEB donated by UNHCR. TEACHERS has been equipped with modern teaching skills which will help them to teach with modern pedagogical skills.

Photos from Practical education's post 19/01/2023

2023
#خودشماری

Photos from Practical education's post 25/03/2022
23/03/2022

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہرفردہے ملت کے مقدر کا ستارہ
بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈز 2022
حکومت بلوچستان نے بہترین استاد قرار دیتے ہوئے بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خاص وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صاحب تھے تقریب کا انتظام 329 بریگیڈ پاک آرمی نے سنبھالا تھا۔یہ میری زندگی کا بہت اہم لمحہ ہے جس میں کچھ اچھا کرنے کے یقین ہونے کا احساس ہو رہاہے۔ ہماری پوری ایک نسل اساتذہ کرام کے رحم وکرم پر ہے اور یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان کا کیا بنا رہے ہیں۔
تمام دوستوں وبہی خواہوں کا شکریہ
Awarded with Balochistan excellence award 2022 in the category of education(Best teacher)
https://www.google.com/search?q=balochistan+excellence+awards+show+2022&sxsrf=APq-WBvJI-fYsh3vlZpV77L8wTdId237fQ%3A1648092186521&source=hp&ei=GuQ7YtKEHuGFur4PmOuZ0Ac&oq=balochistan+excellence+awards+show+2022&gs_lcp=ChFtb2JpbGUtZ3dzLXdpei1ocBADUI8NWJWLAWDgkwFoAHAAeAOAAQCIAQCSAQCYAQCgAQGwAQA&sclient=mobile-gws-wiz-hp =ive&vld=cid:81e9b960,vid:xGnJbpJ_w3g,st:0

Photos from Practical education's post 19/03/2022

یہ تین پوسٹس تین دن پہلے پبلش کئے گئے ہیں اور میرے 5000 دوستوں میں سے صرف تین یا چار لوگ سمجھ پاکر لائک کر چکے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم میں سے کتنے تعلیم دوست اور تعلیم پسند ہیں اور کتنے ڈراموں اور انٹرٹینمنٹ کے شیدائی ہیں ۔
تعلیم دوست=0.06%
انٹرٹینمنٹ پسند=99.94%
بصد معذرت

18/03/2022

Excretion

14/03/2022

Human nerves system class 8

12/03/2022

Math class 7th unit no.1

09/01/2022

Geometry,construction of pentagon via compas

22/12/2021

4 patterns, dividing words into syllables

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Muslimbagh
Quetta

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00