14/02/2025
Excellent performance.
Welcome to Alphabet Schools, where education meets character with excellence!
14/02/2025
Excellent performance.
12/02/2025
الفابیٹ اسکولز:Alphabet Schools
بلوچستان میں ایک ایسے ادارے کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی جہاں جدید عصری معیارات کو سامنے رکھتے ہوئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے. یہاں ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھنا ناگزیر تھا جہاں علاقے کے بچے اسی معیار کی تعلیم انتہائی مناسب اخراجات کے ساتھ حاصل کر سکیں جو بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے بچے اپنے اسکولوں میں حاصل کر رہے ہیں.
اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے مختلف اداروں کی جانب سے پیش کردہ تعلیمی معیار اور ان کی خدمات بشمول متوازن نصاب اور تعلیمی ماحول پر تحقیق کا آغاز کیا. قریبا دو سال کی تحقیق اور تقابلی جائزے کے بعد الفابیٹ اسکولز کا انتخاب کیا گیا: ایک ایسا تعلیمی نظام جہاں تعلیم کا مقصد ایک بچے کی ذہنی, فکری, روحانی اور جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ اسے ایک ایسا عملی فرد بنانا بھی ہے جو معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکے.
الفابیٹ اسکولز...پلے گروپ کی سطح پر ایک منفرد اور انتہائی اہم نظام ترتیب دیتا ہے جس کی بنیاد Early Childhood Education Program پر رکھی گئی ہے. پلے گروپ کے لیے جہاں انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں وہیں کھیل کھیل میں سیکھنے کے لیے درکار تمام تر سہولیات اور سیکھنے کے لیے خوشگوار ماحول کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے. اس سطح پر الفابیٹ اسکولز Child centered environment کی تھیوری کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے نصاب, طریقہ ہائے تدریس, انفراسٹرکچر اور بصری و سمعی آلات کی فراہمی اور استعمال کو یقینی بناتا ہے جس سے بچوں کے لیے تعلیم و تربیت کے عمل کو انتہائی خوشگوار بنایا جا سکے.
الفابیٹ اسکولز...میں بچوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ ایک با کردار انسان بنانے پر بھی بھرپور توجہ دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ادارے کے اندر Exclusive Tarbeyyah کے نام سے ایک ایسا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے ذریعے بچوں کی کردار سازی کی جاتی ہے. اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں کو استاد, ڈاکٹر, انجینئر, آئی ٹی ایکسپرٹ, وکیل وغیرہ بنانے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا شہری اور با کردار انسان بنانا بھی ہے.
الفابیٹ اسکولز...کے اندر اساتذہ کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت کا بھی مکمل انتظام موجود ہے جس کے لیے دیگر کئی اہم تربیتی اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جاتا ہے. اس کے علاوہ ادارہ بچوں کی مناسب پرورش اور تعلیم و تربیت میں گھر کے ماحول کی اہمیت کے پیش نظر والدین کے لیے بھی خصوصی تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے.
الفابیٹ اسکولز...تعلیم و تربیت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جن چھ بنیادی نقاط کو سامنے رکھتا ہے وہ یہ ہیں:
1. انفرادی توجہ بذریعہ personalized lesson planning.
2. اعلیٰ تعلیم اور تربیت یافتہ ٹیم.
3. مخصوص وقفوں کے ساتھ پورا سال progress assessment کا انتظام.
4. جدید اور عصری تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی
5. سیکھنے کے لیے سازگار اور توجہ سے بھرپور ماحول کی فراہمی
6. مطالعاتی دورے, معاشرتی عملداری کے حامل پراجیکٹس اور دیگر ہم نصابی سرگرمیاں
الفابیٹ اسکولز... امتحانات کے سلسلے میں بھی دیگر اداروں سے مختلف ہے جہاں ہر سطح پر سوالناموں کی تیاری انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ٹیم کرتی ہے.
اس کے علاوہ "اسکول کوالٹی سرکل" کا ایک ایسا نظام بنایا گیا ہے جس کے مطابق ہر بچے کی آواز کو اہمیت دی جاتی ہے. اس نظام کے تحت بچوں کے چھوٹے چھوٹے گروپس بنا دیے جاتے ہیں جن کی نگرانی اساتذہ کرتے ہیں اور ان میں ہر بچے کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا جاتا ہے. اس سرکل کے بنیادی مقاصد یہ ہیں:
* بچوں میں ذمہ دارانہ رویہ پیدا کرنا
* بچوں میں حسن سلوک میں اضافہ کرنا
* خود اعتمادی پیدا کرنا
* دوسروں کو سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا
* اساتذہ اور بچوں کے مابین تعلق کو مضبوط کرنا
* بچوں کو مختلف مسائل پر توجہ دینے اور ان کے حل تلاش کرنے کے مواقع فراہم کرنا.
الفابیٹ اسکولز...میں والدین کے ساتھ ماہانہ مجالس Parents Teachers Meeting کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جہاں ضرورت کے تحت ہر بچے کے لیے انفرادی سطح پر لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے. الفابیٹ اسکولز والدین کے لیے تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کرتا ہے.
الفابیٹ اسکولز کی چند ایک امتیازی خصوصیات یہ ہیں.دیگر تفصیلات اور اہم خصوصیات کا مطالعہ ادارے کے تعارفی کتابچے Prospectus سے کیا جا سکتاہے۔نواں کلی کوئٹہ کیمپس آپ کے علاقے میں عصری تقاضوں کے عین مطابق جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیسے کوشاں ہے؟؟
اور یہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے درکار خوشگوار ماحول کی فراہمی کیسے ممکن بنائی جا رہی ہے؟؟
یہ دیکھنے کے لیے آپ ادارے میں ضرور تشریف لائیں. اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کا فیصلہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے لہذا اس اہم فیصلے کے لیے وقت نکالنا اور عمیق نظری سے جائزہ لینا آپ کا اور ہمارا فرض ہے. اس سلسلے میں ہماری ٹیم آپ کی راہنمائی اور تعاون کے لیے دستیاب ہیں.
02/02/2025
Let's build a better nation through better education.
Alphabet_Schools_Quetta.
27/01/2025
Prof. Abdul Wahid Nasar:
A Visionary Educator & Leader:
Prof. Abdul Wahid Nasar is a multifaceted educator, leader, and mentor dedicated to transforming lives through education. His expertise, strengths, and passion for education make him a respected figure in his field.
He motivates individuals to strive for excellence,fostering a culture of resilience,creativity & growth.
Assistant Professor of English: Inspiring minds through language and literature at universities (on visiting basis ) and colleges (on permanent level).
As a CEO, Alphabet Schools,pioneering education management and administration, shaping the future of learning.
Trainer, Writer, Career Consultant, and Educationist: Empowering individuals through training, writing, career guidance, and educational development.
Expertise in linguistics, history, pedagogy, and language acquisition.
Proven track record in administration, leadership, and institutional development.
Guiding individuals toward their professional goals and aspirations.
Writing and Research articles, contributing to academic, professional, and public discourse through articles and the
Proven ability to lead institutions and teams toward excellence.
as well as he is developing and implementing effective teaching methodologies,
Guiding students and professionals toward their goals and
Fostering partnerships and collaborations with local communities.
Alphabet Schools student
"Science activity".
24/01/2025
https://www.instagram.com/alphabet_scools?utm_source=qr&igsh=Nm1uYnJxZWFhaG16
Alphabet Schools instagram account...Plz,follow & share.
Alphabet Schools (@alphabet_scools) • Instagram photos and videos 5 Followers, 10 Following, 6 Posts - See Instagram photos and videos from Alphabet Schools ()
24/01/2025
https://youtube.com/?si=-g5KQbRc9Xhj8CaQ
*Plz,share & subscribe.*
Alphabet Schools Welcome to Alphabet Schools, where education meets excellence! We are dedicated to providing learning environment for students of all ages. At Alphabet Schools, Our schools are known for their strong academic foundation, innovative teaching methodologies, and commitment to holistic development. We u...
24/01/2025
فرنچائز آفر:
الفابیٹ سکولز نیٹ ورک ایک بہترین سکولز سسٹم ہے۔
اچھے،محنتی اور قابل مرد و خواتین کے لئے بہترین كاربار کے ساتھ ساتھ ایک مقدس مشن اور پیشہ اختیار کرنے کے لئے ہمارے اسکول کا برانچ کھول کر اپنا اور بچوں کا بہترین مستقبل بناہیں۔
شکریہ،
مزید رہنمائی اور معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
03342408506
03000928951
www.alphabet.edu.pk
20/05/2024
13/05/2024
Happy Mother's Day.
08/05/2024
زندگی میں آگے بڑھنے اور کوئی مقام حاصل کرنے کے لیے سب سے ضروری اور اہم چیز خود اعتمادی ہے۔ زندگی کی دوڑ میں بہت سے بچے اس لیے پیچھے ره جاتے ہیں کیوں کہ احساسِ کمتری کی زنجیریں اُنھیں جکڑ لیتی ہیں۔ احساس کمتری سے مراد خود کو دوسروں سے کم تر سمجھنا اور یہ تصور کرنا ہے کہ آپ ایک ناکام انسان ہیں اور اس دنیا میں آپکی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے بچے خود ترسی کا شکار ہو کر خود کو شکست کے سپرد کر دیتے ہیں۔بچوں میں عموماً احساسِ کمتری کا بیج لا شعوری طور پر اُن کے والدین ہی بوتے ہیں۔جب والدین ہر وقت بچوں کا دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں تو ایک وقت آتا ہے کہ بچے خود بھی خود کو دوسروں کے پیمانوں کے مطابق ناپنا شروع کر دیتے ہیں اور اپنی شخصیت کو دوسروں کی خواہشات کے مطابق ڈھالنا شروع کر دیتے ہیں جس سے اُنکی انفرادیت کھو جاتی ہے۔ ایسے بچے اپنے اندر کا خلا بھرنے کے لیے ہمیشہ دوسروں سے اپنی تعریف سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں اور اپنی ذات کی توثیق کے لیے وہ دوسروں کے الفاظ کے محتاج رہتے ہیں.بعض اوقات والدین بچوں پر اپنی امیدوں اور خواہشات کا بہت زیادہ بوجھ ڈال دیتے ہیں۔ اور اگر بچے اُنکی امیدوں پر پورا اترنے میں نا کام ہو جائیں تو اُنکو تضحیک اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث اُن کے دل میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اُن کے والدین صرف اسی صورت اُن سے محبت کریں گے جب وہ اُنکی امیدوں پر پورا اتریں گے ورنہ وہ اپنے ماں باپ کی محبت کے قابل نہیں ہیں۔والدین کے لیے ان عوامل سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے جو بچوں میں احساس کمتری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک مثبت اور صحت مند ماحول کو فروغ دے کر، جہاں بچوں کو ان کی انفرادیت کو قبول کرنے اور ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کی ترغیب دی جائے، ہم اُنکی اپنی قدر و قیمت جاننے میں مدد کر سکتے ہیں۔
Copied.