13/06/2022
اعلامیہ ایگزیکٹو کونسل اجلاس
بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس جی ٹی اے کے مرکزی دفتر پرنس روڈ پر زیر صدارت حاجی حبیب الرحمن مردانزئی منعقد ہوا۔ایگزیکٹو کونسل کے تمام معزز ممبران نے شرکت کی اور درج ذیل فیصلوں پر اتفاق کیا گیا۔
1۔ کونسل نے متفقہ طور پر سیسا بلوچستان کے صدر حاجی قاسم خان کاکڑ پر چند شر پسندوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔گرینڈ الائنس حاجی قاسم خان کاکڑ اور سیسا بلوچستان کے ساتھ ہر فورم پر ہر قسم کے تعاون کا عزم کرتا ہے۔
2۔ ایگزیکٹو کونسل نے متفقہ طور پر حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے غریب ملازمین کی تنخواہوں کے سکیل ریوائز کرکے تمام ایڈہاک الاؤنسز تنخواہوں میں ضم کرکے 10 + 15 (بقایا DRA (25فیصد بجٹ میں اضافے کا فوری اعلان کرے۔بصورت دیگر صوبے کے ملازمین حکومت بلوچستان کے روایتی ملازم دشمنی کے خلاف احتجاج کے تمام جمہوری، آئینی اور قانونی راستے اختیار کریگا۔ گرینڈ الائنس اپنے ملازمین کا دفاع بہتر جانتا ہے۔گرینڈ الائنس نے ماضی قریب میں بلوچستان کے نہایت سخت سیاسی، سماجی اور معاشی حالات میں ملازمین کے حقوق کے حصول کا دفاع محنت کش اور بزور بازو ممکن بنایا اور آئندہ بھی ملازمین کے لیے حکومتی حملوں کے خلاف ڈھال کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ کونسل نے نئے بھرتی ہونے والے 42ہزار ملازمین کو DRAسے محروم کرنے کے خو د ساختہ پیمانوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محکمہ فنانس سے مطالبہ کیا کہ وہ DRAکے نوٹیفکیشن کا وعدہ کردہ وضاحتی مراسلہ فوری طور پر جاری کرے اسی طرح حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین بلوچستان سے تبادلے کے بعد کمیٹی عملی طور پر غیر فعال ہو گئی ہے لہذاٰ کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری فوری طور پر کسی سنیئر آفیسر کو تفویض کرے تا کہ لواحقین کوٹہ، ٹائم سکیل خاتمے کے حکمنامے کی منسوخی، ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل اور ٹیچنگ سٹاف کی اپ گریڈیشن، ایم فل پی ایچ ڈی الاؤنس سمیت دیگر اہم ایشوز پر بنائے گئے سفارشات پر پیش رفت ممکن بنائی جاسکے۔
3۔ گرینڈ الائنس کے ایگزیکٹو کونسل نے اہم اور فوری نوعیت کے مطالبات کے حل کیلئے 17جون بروز جمعہ دن 12بجے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ /جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بلوچستان بھر سے ملازمین شرکت کرینگے۔
شعبہ نشرو اشاعت: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس