11/10/2022
بین الاقوامی امریکن تئیزم یونیورسٹی فلوریڈا کی جانب سے ڈاکٹر مفتی محمدتقی عثمانی، ڈاکٹر عزیز الرحمن، ڈاکٹر حافظ علاؤ الدین سارنگ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔
کراچی ۔ بین الاقوامی امریکن تئیزم یونیورسٹی فلوریڈا کی جانب سےڈاکٹر محمدتقی عثمانی نائب صدر دارالعلوم کراچی( اسلامک بینکنگ) ڈاکٹر عزیز الرحمن ناظم تعلیمات دارالعلوم کراچی (اسلامی نظام قانون وفقہ) ڈاکٹر حافظ علاؤ الدین سارنگ جامعہ مطلع العلوم کوئٹہ ( کو بین المذاہب مکالمہ وہم آہنگی) کے موضوعات پر حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ۔گزشتہ روز یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ایھاب الشامی نے دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر ہدایت الرحمان اور ڈاکٹر زاہد علی کی میزبانی میں ملک بھر کی دس سرکاری و پرائیوٹ جامعات کے مختلف تقریبات کے دوران تین گرانقدر علمی شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔مزید یونیورسٹی حکام نے ڈاکٹر تقی عثمانی کو بورڈ آف اسٹڈیز کا چیرمین مقرر کردیا، دریں اثناء علمی حلقوں نے اعزاز پانے والے شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے بین الاقوامی اعزاز قرار دیا۔