NCHD and BECS Teachers

NCHD and BECS Teachers In this page you will be informed about NCHD and BECS Teachers salary adoption and further news.

22/09/2026

کمیونٹی فیڈر سکول گوٹھ حاجی خیر محمد کھوسہ نور پور فرید آباد ڈسٹرکٹ صحبت پور کے کنٹریکٹ ٹیچر (این سی ایچ ڈی) سینئر ٹیچر عبد الوہاب سکول میں بچوں کو پڑھانے میں مصروف ۔





20/09/2026

معزز بیکس و این سی ایچ ڈی ٹیچرز آل بلوچستان

ایک اہم ضروری نوٹیفیکیشن آج ایس او اکیڈمک ٹو کی جانب سے جاری ہوا ہے جس میں بیکس و این سی ایچ ڈی ٹیچرز آل بلوچستان سے کچھ چیزیں مانگی گئی ہیں جو درج ذیل ہیں.
نمبر 1. فرسٹ اپوائنمنٹ آڈر بیکس و این سی ایچ ڈی
نمبر 2. سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفیکیشن
نمبر 3. فریش دو عدد تصاویر
نمبر 4. ویریفائڈ آل ڈاکیومنٹس
نمبر 5. سی این آئی سی کی فوٹو کاپی
نمبر 6. سکول ہیڈ ماسٹر/مسٹریس/انچارج سے سکول کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ
نوٹ: سیکیٹریٹ ایجوکیشن بلاک ایس او اکیڈمک ٹو کو 20 دنوں کے اندر اندر یہ ڈیٹا پہنچانا لازمی ہے.
منجانب: آل بلوچستان بیکس و این سی ایچ ڈی ٹیچرز

20/09/2026
18/09/2026





22 سالہ انتھک خدمت کا یہ صلہ؟

این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کی محکمۂ تعلیم بلوچستان سے پُرزور اپیل!🙏🙏🙏

ہم گزشتہ 22 سالوں سے بلوچستان کے دور دراز، پسماندہ اور مشکل علاقوں میں NCHD اور BECS کے پلیٹ فارم سے بطور پرائمری اساتذہ اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ہم نے اپنی زندگی کے قیمتی سال بلوچستان کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے وقف کر دیے ہیں، تاکہ علم کی شمع ہر گاؤں اور ہر گھر تک پہنچ سکے۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 22 سالہ طویل خدمت کے باوجود آج بھی ہم اپنے بنیادی سروس حقوق، ملازمت کے تحفظ اور سرکاری پرائمری اساتذہ کو حاصل مراعات سے محروم ہیں۔

💔 کیا غریب بچوں کو تعلیم دینا ہمارا جرم ہے؟
کیا بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ اپنے جائز حق اور حلال روزی کے لیے بھی پریشان رہیں؟

📌 ہمارے بنیادی مطالبات:

1️⃣ مستقلی اور سروس سیکیورٹی:
این سی ایچ ڈی اور بیکس کے تمام اہل اساتذہ کو محکمۂ تعلیم بلوچستان میں قانون اور پالیسی کے مطابق مستقل (Regularize) کیا جائے اور پرائمری اساتذہ کے برابر جائز سروس مراعات اور حقوق فراہم کیے جائیں۔

2️⃣ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی:
اساتذہ کی تنخواہوں کی ہر ماہ بروقت ادائیگی کے لیے مستقل، شفاف اور مؤثر نظام بنایا جائے، تاکہ اساتذہ اور ان کے خاندان مالی مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔

3️⃣ 22 سالہ سروس کا اعتراف:
اساتذہ کی گزشتہ 22 سالہ خدمات کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے قانون و ضابطے کے مطابق سینیارٹی، سروس فوائد اور دیگر جائز حقوق فراہم کیے جائیں۔

🙏 ہماری پُرزور اپیل

ہم وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرِ تعلیم بلوچستان اور محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ🙏🙏🙏این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کے اس دیرینہ اور سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

ہم کسی احسان کے طلبگار نہیں، بلکہ اپنی طویل خدمات کے جائز حق، عزتِ نفس، ملازمت کے تحفظ اور بروقت تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

📚 جو استاد نسلوں کو سنوارتا ہے، اس کے مستقبل کو بھی محفوظ بنایا جائے۔

🌹 استاد کو عزت دو، تعلیم کو مضبوط کرو، بلوچستان کا مستقبل روشن کرو۔

پوسٹ شیئر کریں۔

17/09/2026

گورنمنٹ فیڈر پرائمری سکول گوٹھ حاجی مولا بخش جمالی ضلع اوستہ محمد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوستہ محمد کے فوکل پرسن کا وزٹ کے دوران لی گئ کچھ تصویریں۔
کنٹریکٹ (این سی ایچ ڈی) ٹیچر بشیر احمد جمالی




15/09/2026

4 جون 2026 کو کیبینٹ میٹنگ بلوچستان میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب کی جانب کنٹریکٹ ٹیچرز این سی ایچ ڈی اور بیکس کے ٹیچرز کے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ۔
جس کا نوٹیفکیشن 3 ماہ گزرنے کے بعد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ٹیچرز شدید مایوسی کا شکار ہیں ۔
وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب سے اپیل ہے کے کنٹریکٹ ٹیچرز این سی ایچ ڈی اور بیکس ٹیچرز کا تنخواہوہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلداز جلد جاری کیا جائے ۔




15/09/2026

📢 ضروری اطلاع برائے تمام کنٹریکٹ /NCHD&BECS SBK اساتذہ

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے تمام اُن کنٹریکٹ /NCHD&BECS SBK اساتذہ کو مطلع کیا جاتا ہے جن کی آن لائن درخواست یا دستاویزات جمع کروانا ابھی باقی ہے کہ یہ آخری موقع ہے۔

آن لائن پورٹل بروز بدھ تک کھلا رہے گا۔ تمام متعلقہ اساتذہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بدھ، 16 ستمبر 2026 کی رات 12:00 بجے تک اپنی درخواست مکمل کرتے ہوئے تمام مطلوبہ دستاویزات احتیاط سے اپ لوڈ کریں۔

🔗 https://ctap.sed.gob.pk

⚠️ اہم: دستاویزات اپ لوڈ کرتے وقت خصوصی احتیاط کریں۔ غلط، نامکمل یا غیر متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی صورت میں بعد میں کسی بھی قسم کی غلطی قابلِ قبول نہیں ہوگی اور اس کی ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر ہوگی۔

تمام اساتذہ سے گزارش ہے کہ یہ اطلاع دیگر متعلقہ کنٹریکٹ /NCHD&BECS SBK اساتذہ تک بھی ضرور پہنچائیں تاکہ کوئی بھی اس آخری موقع سے محروم نہ رہ جائے۔

اعلان کردہ از:
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ بلوچستان

Address

Quetta

Telephone

+923333709203

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NCHD and BECS Teachers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category