24/06/2026
University of Balochistan Quetta University Law college.
Admissions are Open.
session 2026-30
LL.B Bachelor of Law 4-Year program
University of Balochistan was established in 1970 at Quetta, Balochistan, Pakistan. It has more than 15,000 students.
The University of Balochistan offers graduate, postgraduate, doctoral and advanced programs of studies in various disciplines i-e Natural Sciences, Social Sciences, Business & Public Administration, Computer etc. The students of this University share some key characteristics: high talent, leadership quality and commitment for accomplishment of tasks. The University is equipped with the state of th
24/06/2026
University of Balochistan Quetta University Law college.
Admissions are Open.
session 2026-30
LL.B Bachelor of Law 4-Year program
یونیورسٹی آف بلوچستان کے یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ کی ULC کمیٹی کا ایک اہم اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا.
، 22 جون 2026 ڈی پی آر
ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے لا کالجز کی صورتحال اور ان کی بہتری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی، ULC کمیٹی کا ایک اہم اجلاس یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرِ صدارت یونیورسٹی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وائس چانسلر نے تمام اراکین کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ کے تعلیمی پروگرامز، ادارے کی استعدادِ کار اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی لا کالج کو بلوچستان میں قانونی تعلیم کا ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ کو جدید قانونی تعلیم، موٹ کورٹ پریکٹس اور تحقیق پر مبنی تدریس کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے فیکلٹی کی پیشہ ورانہ تربیت، انتظامی شفافیت اور نئے پروفیشنل ڈگری پروگرامز کے آغاز کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں جناب امین اللہ کاسی ڈائریکٹر، جوڈیشل اکیڈمی کوئٹہ، ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عبدالناصر کیازئی جناب شمس اللہ سابق پرنسپل و اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی لا کالج، ڈاکٹر عاشف سجاد ڈائریکٹر QAAD، خدا دوست، ڈاکٹرعصمت اللہ کاکڑ پرنسپل، یونیورسٹی لا کالج، ظہور احمد بلوچ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، احسان برکت ڈپٹی سیکریٹری، محکمہ قانون، ڈاکٹر قیصر اقبال چیئرمین GSO، ڈاکٹر شریف کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، ڈاکٹر کلیم اللہ انچارج افیلیشن اور سید عبدالوسی ڈپٹی ٹریژرر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو معیاری قانونی تعلیم فراہم کرنا یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
22/06/2026
یونیورسٹی آف بلوچستان کے یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ کی ULC کمیٹی کا ایک اہم اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا.
، 22 جون 2026 ڈی پی آر
ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے لا کالجز کی صورتحال اور ان کی بہتری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی، ULC کمیٹی کا ایک اہم اجلاس یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرِ صدارت یونیورسٹی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وائس چانسلر نے تمام اراکین کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ کے تعلیمی پروگرامز، ادارے کی استعدادِ کار اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی لا کالج کو بلوچستان میں قانونی تعلیم کا ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ کو جدید قانونی تعلیم، موٹ کورٹ پریکٹس اور تحقیق پر مبنی تدریس کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے فیکلٹی کی پیشہ ورانہ تربیت، انتظامی شفافیت اور نئے پروفیشنل ڈگری پروگرامز کے آغاز کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں جناب امین اللہ کاسی ڈائریکٹر، جوڈیشل اکیڈمی کوئٹہ،ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عبدالناصر کیازئی جناب شمس اللہ سابق پرنسپل و اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی لا کالج، ڈاکٹر عاشف سجاد ڈائریکٹر QAAD، خدا دوست، ڈاکٹرعصمت اللہ کاکڑ پرنسپل، یونیورسٹی لا کالج، ظہور احمد بلوچ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، احسان برکت ڈپٹی سیکریٹری، محکمہ قانون، ڈاکٹر قیصر اقبال چیئرمین GSO، ڈاکٹر شریف کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، ڈاکٹر کلیم اللہ انچارج افیلیشن اور سید عبدالوسی ڈپٹی ٹریژرر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو معیاری قانونی تعلیم فراہم کرنا یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
22/06/2026
UNIVERSITY OF BALOCHISTAN, QUETTA
ADMISSIONS FALL - 2026
Main Campus & Sub Campuses
Applications are invited from the candidates for admission to the following Undergraduate Programs
1. BS 4-Year Program
2. Pharm-D / DPT 5-Year Program
3. BEMS 5-Year Program
21/06/2026
یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ نے بلوچستان یونیورسٹی سمیت سب کیمپس مستونگ، پشین، خاران، قلعہ سیف اللہ میں داخلوں کا اعلان کر دیا ،آخری تاریخ 20 جولائی مقرر۔۔۔۔
21/06/2026
UNIVERSITY OF BALOCHISTAN, QUETTA
ADMISSIONS FALL - 2026
Main Campus & Sub Campuses
Applications are invited from the candidates for admission to the following Undergraduate Programs
1. BS 4-Year Program
2. Pharm-D / DPT 5-Year Program
3. BEMS 5-Year Program
20/06/2026
FlyDubai Highlights University of Balochistan in Flights
In a rare gesture, the FlyDubai crew mentioned the University of Balochistan during an onboard announcement .
17/06/2026
جامعہ بلوچستان کے ڈیجی بز/Digibizz پروگرام کی طالبہ صالحہ Saleha) کو شاندار کامیابی پر ایوارڈ سے نواز دیا گیا.
جامعہ بلوچستان کے ڈیجی بز DigiBizz پروگرام کی طالبہ صالحہ نے ڈیجیٹل کاروبار کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آمدنی حاصل کی، جس پر انہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایک پروقار تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی صوبائی وزیر برائے امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ اور صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے صالحہ کو ان کی غیر معمولی کامیابی کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔
جامعہ بلوچستان کی جانب سے صالحہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ان کی کامیابی جامعہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات، خصوصاً نوجوان خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
جامعہ بلوچستان جدید تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ صالحہ کی یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے ڈیجیٹل معیشت، فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار میں آگے بڑھنے کی ترغیب ہے۔