University of Balochistan Quetta

University of Balochistan Quetta University of Balochistan was established in 1970 at Quetta, Balochistan, Pakistan. It has more than 15,000 students.

The University of Balochistan offers graduate, postgraduate, doctoral and advanced programs of studies in various disciplines i-e Natural Sciences, Social Sciences, Business & Public Administration, Computer etc. The students of this University share some key characteristics: high talent, leadership quality and commitment for accomplishment of tasks. The University is equipped with the state of the art scientific equipped and well qualified faculty with in the country and abroad. The courses in different discipline of Science and Arts are designed to emphasize on research. Students are encouraged to think creatively and communicate their ideas effectivelyThe Science & Technology plays a vital role in the development of a country. Any nation cant progress with out the help of trained professionals in Science & Technology. At the University of Balochistan students are trained in the area of Natural, Physical, Chemical & Biological Sciences. The employers can recruit employees as per demand of their operation; the University of Balochistan produce human resource frequent in Pushto, Balochi, Baruhi and Persian languages for better communication with the local population. Human and Social Sciences departments of this University may help employers for launching their development strategies.

جامعہ بلوچستان میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 198 واں اجلاس منعقد ہوا.  جامعہ ڈی پی آر،/25 ستمبر 2026:جامعہ بلوچ...
25/09/2026

جامعہ بلوچستان میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 198 واں اجلاس منعقد ہوا.

جامعہ ڈی پی آر،/25 ستمبر 2026:
جامعہ بلوچستان کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ AS&RB کا 198 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں سے متعلق مختلف تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کامیاب اسکالرز کی 3 پی ایچ ڈی اور 30 ایم فل ڈگریوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، چیئرمین جی ایس او ڈاکٹر قیصر اقبال، کنٹرولر آف ایگزامینیشن ڈاکٹر محمد شریف حسنی، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اراکین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ معیار کی تحقیق اور معیاری پوسٹ گریجویٹ تعلیم جامعہ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اساتذہ اور محققین پر زور دیا کہ وہ معیاری تحقیق کے ذریعے علمی ترقی اور معاشرتی مسائل کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

جامعہ بلوچستان عالمی (WORLD)  یو ائی (UI) رینکنگ میں بلوچستان بھر کی جامعات میں پہلے نمبر,   پاکستان میں 53  نمبر  اور د...
25/09/2026

جامعہ بلوچستان عالمی (WORLD) یو ائی (UI) رینکنگ میں بلوچستان بھر کی جامعات میں پہلے نمبر, پاکستان میں 53 نمبر اور دنیا میں 1054 پر ائی ہے۔

جامعہ ڈی پی آر، . 25 ستمبر 2026
جامعہ بلوچستان نے یو ائی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں بلوچستان بھر کی جامعات میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔

رینکنگ کے مطابق اس سال 110 ممالک کی 4815 جامعات نے حصہ لیا جن میں پاکستان کی 139 جامعات شامل تھیں، جن میں جامعہ بلوچستان نے ملک بھر میں 53 واں نمبر حاصل کیا۔
جامعہ کی مجموعی رینکنگ اس طرح ہے:
- ورلڈ نمبر: 1054
- ملکی نمبر: 53
- ایشیائی ریجنل نمبر: 629
- صوبائی نمبر (بلوچستان): پہلا نمبر
Reference Weblink https://uigreenmetric.com/rankings/university/overall-rankings-2026
اس نمایاں کامیابی کے ساتھ جامعہ بلوچستان ایک بار پھر بلوچستان کی نمبر ون حاصل کر لیا ہے۔

24/09/2026

Congratulations👏

24/09/2026

For full read , check the link in the comments section.

یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈی پی آر ٹیم نے بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقدہ فوٹوگرافی مقابلے اور نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرل...
23/09/2026

یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈی پی آر ٹیم نے بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقدہ فوٹوگرافی مقابلے اور نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

ڈی پی آر، یونیورسٹی آف بلوچستان 23 ستمبر 2026

یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ڈی پی آر کی ٹیم نے بیوٹمز یونیورسٹی، کوئٹہ میں منعقدہ فوٹوگرافی مقابلے اور نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

فوٹوگرافی مقابلے اور نمائش کا انعقاد فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ایف اے او، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی، کوئٹہ میں کیا گیا، جس میں کوئٹہ کی مختلف جامعات کے میڈیا نمائندگان و طلبہ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور فوٹوگرافرز نے بھی شرکت کی۔ مقابلے کا مقصد تخلیقی فوٹوگرافی، بصری عکاسی اور زراعت، خوراک، ماحولیات اور معاشرتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات کو اجاگر کرنا تھا۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کی ڈی پی آر ٹیم کی قیادت پی آر او محمد صادق نے کی، جبکہ کیمرہ مین محمد عثمان اور محمد آصف نے ٹیم کا حصہ بن کر مقابلے میں شرکت کی۔ ڈی پی آر ٹیم نے اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ انداز اور معیاری فوٹوگرافی کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے دوران بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے یونیورسٹی آف بلوچستان کی فاتح ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام اور ایوارڈ پیش کیا۔

فوٹوگرافی نمائش کا افتتاح بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کیا۔ انہوں نے مختلف جامعات اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے ڈی پی آر ٹیم کو فوٹوگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ٹیم لیڈر پی آر او محمد صادق، کیمرہ مین محمد عثمان اور محمد آصف کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کو بھی سراہا۔

20/09/2026

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج منعقد ہوئی۔

18 ستمبر 2026: شعبہ تعلقات عامہ، جامعہ بلوچستان

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام (National Outreach Program for Faculty Tier-1) کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج سنڈیکیٹ ہال، وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹرنور آمنہ ملک، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، اسلام آباد تھیں، جبکہ صدارت وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی۔ حکومت بلوچستان کی نمائندہ محترمہ صبا گل نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔

یہ پندرہ روزہ تربیتی پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، اسلام آباد کے اشتراک سے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر ، جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام 29 جون تا 20 جولائی 2026 تک جاری رہا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور NAHE کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر آمنہ ملک نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی جدید تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آخر میں ڈائریکٹر یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹ جناب جہانگیر خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی ڈاکٹر نورآمنہ ملک نے تمام فیکلٹی ممبران میں اسناد تقسیم کیں۔

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام  کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج  منعقد ہوئی۔18 ستمبر 2026: ش...
18/09/2026

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج منعقد ہوئی۔

18 ستمبر 2026: شعبہ تعلقات عامہ، جامعہ بلوچستان

جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام (National Outreach Program for Faculty Tier-1) کی اختتامی اور اسناد کی تقسیم کی تقریب آج سنڈیکیٹ ہال، وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹرنور آمنہ ملک، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، اسلام آباد تھیں، جبکہ صدارت وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی۔ حکومت بلوچستان کی نمائندہ محترمہ صبا گل نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔

یہ پندرہ روزہ تربیتی پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، اسلام آباد کے اشتراک سے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر ، جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام 29 جون تا 20 جولائی 2026 تک جاری رہا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور NAHE کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر آمنہ ملک نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی جدید تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آخر میں ڈائریکٹر یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹ جناب جہانگیر خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی ڈاکٹر نورآمنہ ملک نے تمام فیکلٹی ممبران میں اسناد تقسیم کیں۔

جامعہ بلوچستان کے سینٹر کسواب  میں _"بائیوفرمینٹر کے ذریعے ایچ ایس اور بی کیو ویکسین کی تیاری"_ کے موضوع پر دو روزہ ورکش...
16/09/2026

جامعہ بلوچستان کے سینٹر کسواب میں _"بائیوفرمینٹر کے ذریعے ایچ ایس اور بی کیو ویکسین کی تیاری"_ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔

ڈی پی آر، جامعہ 16 ستمبر 2026

جامعہ بلوچستان کے سینٹر CASVAB میں _"بائیوفرمینٹر کے ذریعے ایچ ایس اور بی کیو ویکسین کی تیاری"_ کے موضوع پر دو روزہ ہینڈز آن ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔

ورکشاپ میں فیکلٹی، محققین اور طلبہ کو ویکسین ڈیزائن، بائیوفرمینٹیشن، اینٹیجن کی ڈوز اور فارمولیشن پر عملی تربیت دی گئی۔

اختتام پر ڈائریکٹر کسواب، ڈاکٹر پروفیسر زاہد مصطفی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور منصوبے کے پی آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع کی کاوشوں کو سراہا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ورکشاپ صوبے میں ویٹرنری تحقیق اور مویشیوں کی بیماریوں کے کنٹرول میں مددگار ثابت ہوگی۔

جامعہ بلوچستان میں ڈیجی سکلز پر آگاہی سیمینار فائنل سمسٹر کے طلبہ کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل سکلز کے مواقع سے روشناس کرایا...
16/09/2026

جامعہ بلوچستان میں ڈیجی سکلز پر آگاہی سیمینار فائنل سمسٹر کے طلبہ کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل سکلز کے مواقع سے روشناس کرایا گیا.

ڈی پی آر، جامعہ بلوچستان
16 ستمبر 2026

جامعہ بلوچستان کے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر UTDC نے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ڈیجی سکلز ڈاٹ پی کے 3.0 پر آگاہی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا۔

سیمینار کا مقصد فائنل سمسٹر اور ساتویں سمسٹر کے طلبہ کو فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن روزگار کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔ یہ سیمینار وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

تقریب کے مقررین میں جناب طلحہ احمد، مارکیٹنگ مینیجر ڈیجی سکلز ڈاٹ پی کے اور جناب راجہ شراز، سینئر کوچ ڈیجی سکلز ڈاٹ پی کے شامل تھے۔ انہوں نے طلبہ کو ڈیجی سکلز کے مختلف کورسز، سرٹیفکیشن اور آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

مقررین نے کہا کہ ڈیجی سکلز پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور دیگر کورسز میں مہارت حاصل کریں۔

سیمینار میں جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبوں کے فائنل سمسٹر کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ عملی مہارت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University of Balochistan Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share