11/06/2026
کل فوڈ پانڈا سے آرڈر کیا تو یہ مسیج آیا ، جب وہ پارسل ڈلیور کرنے آیا تو بمشکل 18 سال کا تھا ، پسینے سے اس کی کمر گیلی تھی ، میں نے پانی کا پوچھا تو اس نے اشارے سے کہا ایک گلاس دے دیں ، وہ قوت گویائی سے بھی محروم تھا۔ میرے بیٹے نے اسے شربت کا گلاس پکڑایا ۔ آرڈر میں تین برگرز تھے ، ایک اسے آفر کیا مگر بارہا کہنے کے باوجود اس نے نہیں لیا۔ میں نے اسے کچھ Tip دی وہ بھی اس نے کافی جھجھکتے ہوئے رکھی۔ اور اشارے سے شکریہ کہہ کر چلا گیا ۔
یہ وہ لوگ جو عزت نفس کو قائم رکھ کر حلال روزی کے لیے نکلتے ہیں ۔ ورنہ ان سے جسمانی طور پر کئی گنا بہتر ہٹے کٹے مرد اور عورتیں بھیک مانگنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ہم ان کی جھولیاں بھرتے بھی رہتے ہیں ۔ پٹرول مہنگا ہوگیا ہے ، پتا نہیں ان بائیکیا والوں کی روازنہ کتنی بچت ہوتی ہے ، اس گرمی میں کچھ بھی آرڈر کریں تو ان پر جتنی شفقت ہوسکتی ہے کریں ، لیٹ آرڈر پر سرزنش مت کریں ، ٹھنڈے پانی کا ضرور پوچھیں ، تھوڑا بہت بقایا ہو تو واپس مت لیں ، استطاعت ہو تو اضافی ٹپ دے دیں ۔ مسکرا کر ان کا شکریہ ادا کریں ۔ یہ نوجوان سفید پوش لڑکے پتا نہیں گھر کے کتنے افراد کا بوجھ کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں ۔۔ چھوٹی چھوٹی مدد سے ۔۔۔ یہ بوجھ بانٹ لیں ، ان محنت کشوں کے کندھے ہلکے ہونگے تو ہماری نیکیوں
میں بھی اضافہ ہوگا ۔
COPIED ..
07/06/2026
خبر ہے
*اسٹینگ پینے کے شوقین* *متوجہ ہو*
ہنگو درویزی پلوسہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان سٹنگ پینے سے جاں بحق ہوگیا ہے
مرحوم کے لواحقین کے مطابق جب اس نوجوان نے دوکان سے سٹینگ خرید کر پی لی تو ان کی طبیعت بگڑ گئی
جن کو فوری طور پر ہنگو سول اسپتال منتقل کردیا گیا
جہاں پہنچ کر وہ مرچکا تھا
ہنگو پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے
CC TV – WhatsApp channel
Follow CC TV's WhatsApp channel. یقین کیجیئے۔
ہمارے اس چینل کو بنانے کا صرف ایک ہی مقصد تھا وہ ہے انسانیت کی مدد۔
ہو سکتاہے ہماری جو ویڈیوز چینل پر شیئر ہوتی ہے کسی کو فائدہ حاصل ہوجائے جس چور ڈکیت کی آپ کو تلاش ہو اس کی فوٹیجز آپ کو اس چینل پر مل جائے۔
اسی لیئے اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں جو ویڈیوز ہم اس چینل میں ڈالیں وہ آپ اپنے دوستوں سے اور باقی گروپ میں بھی شیئر کردیا کریں
ہو سکتا ہے کسی کو اسی ویڈیو کی تلاش ہو اور اس چور ڈکیت کو پولیس کے ہاتھ پکڑوانے میں آسانی ہوجائے۔
جزاکم اللہ تعالیٰ خیرا. Join 20K followers for the latest updates.
06/06/2026
صرف جامعات نہیں کالجز کو بھی اس میں شامل کرنا چاہہے ۔۔
30/05/2026
بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے کالجز میں داخلے کے لئے عمر کی حد میں نرمی کرتے ھوے پچیس سال تک کالج میں داخلے دینے کا کہا ہے
اس لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ Balochistan Board of Intermediate and Secondary Education نے کالجوں میں داخلے کے حوالے سے نئی پالیسی پر غور کیا ہے۔ آسان الفاظ میں اس کے اہم نکات یہ ہیں:
پہلے فرسٹ ایئر (11th کلاس) میں داخلے کی عمر کی حد 18 سال تھی، لیکن اب تجویز دی گئی ہے کہ اسے بڑھا کر 25 سال کیا جائے۔
اسی طرح سیکنڈ ایئر (12th کلاس) کے لیے عمر کی حد 17 سال تھی، جسے بڑھا کر 26 سال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ تبدیلی اس لیے تجویز کی گئی ہے تاکہ وہ طلبہ بھی تعلیم جاری رکھ سکیں جو کسی وجہ سے عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہیں لے پاتے۔
بورڈ نے لکھا ہے کہ موجودہ دور میں بہت سے نوجوان مختلف مسائل کی وجہ سے تعلیم میں تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، اس لیے عمر کی حد میں نرمی ضروری ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے اس پالیسی میں کوئی ترمیم یا تبدیلی ہو تو اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
داخلوں میں ترجیح کا اصول بھی درج ہے:
پہلی ترجیح: اسی سال میٹرک پاس کرنے والے طلبہ
دوسری ترجیح: ایک سال پہلے میٹرک پاس کرنے والے
تیسری ترجیح: دو سال پہلے میٹرک پاس کرنے والے (اگر نشستیں خالی ہوں)
مختصر یہ کہ یہ لیٹر عمر کی حد بڑھا کر زیادہ طلبہ کو کالج داخلے کا موقع دینے کی سفارش کے بارے میں ہے۔
28/05/2026
*28 مئی یومِ تکبیر: پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا دن*
اسلام آباد: آج ملک بھر میں یومِ تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں اور عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس تاریخی دن کی یاد میں سرکاری و نجی سطح پر مختلف تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یومِ تکبیر کے موقع پر سیاسی و عسکری قیادت نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع، خودمختاری اور امن کی ضمانت ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن قومی اتحاد، خودداری اور دفاعِ وطن کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
ملک بھر میں قومی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہر قربانی دی جائے گی۔
27/05/2026
WE FLY TO PROTECT OUR MOTHERLAND. SAFEGUARD OUR AIRCRAFT AND PILOTS FROM DANGEROUS BIRD STRIKES BY ENSURING PROPER DISPOSAL OF SLAUGHTERED ANIMAL WASTE THIS EID.
PAKISTAN AIR FORCE..
27/05/2026
EID UL ADHA Mubarik Islamia Girls College Quetta . Abdul Sattar Road Quetta Wishing you and your loved ones a blessed and joyous Eid. May this special occasion bring peace, happiness, and prosperity to your home, and may your sacrifices and prayers be accepted
26/05/2026
شکر کریں ﷲنے پردے رکھے ہوے ہیں
اگر لوگوں کو ایک دوسروں کے عیبوں
کا پتہ لگ جاے تو ایک دوسروں کا منہ نہ دیکھیں
25/05/2026
*بغیر فریزر کے گوشت 🥩محفوظ رکھنے کا طریقہ!*
✍️:- گوشت کے کلو، کلو یا آدھا، آدھا کلو کے شاپر بنالیں اور شاپروں پر ہلکی سی گانٹھ لگا دیں تاکہ ہوا لگتی رہے۔
✍️:- اب ان شاپروں کو قریبی رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور ان صحیح العقیدہ گھروں میں پہنچا دیں ، جنہوں نے غربت کی وجہ سے قربانی نہیں کی
`یہ گوشت قیامت تک خراب نہیں ہو گا۔`