Govt High School Quaidabad

Govt High School Quaidabad GOVT BOYS HIGH SCHOOL QUAIDABAD

23/08/2025

گورنمنٹ ہائی سکول قائدآباد کے 2023میٹرک پاس کرنے والے سٹوڈنٹس کی سندیں آگئی ہیں جلد وصول کر لیں۔شکریہ

الحمدللہ رب العالمین بفضل تعالیٰ حسب روایت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قائد آباد اپنی شاندار روایات و تاریخ کو برقرار رکھتے ...
25/07/2025

الحمدللہ رب العالمین
بفضل تعالیٰ حسب روایت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قائد آباد اپنی شاندار روایات و تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے نوجوان نسل اور نونہالان چمن کی کماحقہ آبیاری کرتے ہوئے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بہترین نتائج دکھانے میں تحصیل بھر کے باقی تعلیمی اداروں کے ساتھ سر فہرست ہے ۔
ان بہترین نتائج پر ہم پرنسپل ادارہ جناب محترم عطاء الرحمن صاحب، معزز اساتذہ کرام اور بہترین نتائج کے حامل عزیز طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قائد آباد کے تین انتہائی قابل ترین اور معزز ترین اساتذہ کرام (1)محترم محمد حنیف قادری صاحب (2) م...
14/04/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قائد آباد کے تین انتہائی قابل ترین اور معزز ترین اساتذہ کرام
(1)محترم محمد حنیف قادری صاحب
(2) محترم سید عارف حسین شاہ صاحب
اور
(3) محترم محمد حنیف خان صاحب
کی گورنمنٹ سروس سے ریٹائرمنٹ نہ صرف ادارہ ہذا کے لیے بلکہ تحصیل قائد آباد اور مضافاتی علاقوں کے عوام الناس اور طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کے لئے بہت بڑا خلا پیدا کرے گی تاہم بطور سرکاری ملازم ہر ایک کو اپنے فرائض منصبی سے ایک نہ ایک دن تو سبکدوش ہونا ہوتا ہے۔
تعلیمی و تدریسی شعبہ جات میں ان کی گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ سراہا جاتا رہے گا۔
ان کی دیانت داری، فرض شناسی، پیشہ ورانہ لگن، تعلیمی استعداد و قابلیت اور تکنیکی مہارت جیسے اوصاف کی وجہ سے ہم ان کو خراج تحسین اور ان مایہ ناز شخصیات کو محکمہ تعلیم میں کامیاب تکمیل سروس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان کی اس خدمت خلق پر ان کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا ان شاءاللہ۔
اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ ان تینوں نامور اور قابل احترام شخصیات کی ریٹائرمنٹ کے بعد باقی ماندہ زندگی کو صحت و تندرستی، اطمینان قلب و روحانی مسرت، سعادت و برکت اور ذکر الٰہی و شکر خداوندی سے مزین کر دے۔
آمین۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمحمد امیر بندیالوی صاحب، سابقہ SST گورنمنٹ ہائی اسکول قائدآباد، اس دنیائے فانی...
27/03/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

محمد امیر بندیالوی صاحب، سابقہ SST گورنمنٹ ہائی اسکول قائدآباد، اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے، آمین۔ نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

CEO DEA Khushab Launches Admissions Campaign at GHS QuaidabadToday, CEO DEA Khushab, Dr. Abdul Qayyum Khan, visited GHS ...
21/02/2025

CEO DEA Khushab Launches Admissions Campaign at GHS Quaidabad

Today, CEO DEA Khushab, Dr. Abdul Qayyum Khan, visited GHS Quaidabad, Tehsil Quaidabad, to formally inaugurate the Admissions Campaign by personally enrolling a student. This symbolic gesture underscores his commitment to expanding educational access and fostering a culture of learning.

On this occasion, Principal GHS Quaidabad, Respected Atta ur Rehman, expressed his profound gratitude to Dr. Abdul Qayyum Khan for his visionary leadership and unwavering dedication to educational excellence.

09/02/2025
**محترم حنیف خان صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب**  آج کی یہ پروقار تقریب محترم حنیف خان صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان...
03/02/2025

**محترم حنیف خان صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب**

آج کی یہ پروقار تقریب محترم حنیف خان صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی مثالی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ ایک ایسا لمحہ جہاں ہم سب فخر اور جذبات سے لبریز ہیں، کیونکہ ہم ایک ایسی شخصیت کو الوداع کہہ رہے ہیں جس نے اپنی دیانت، محنت اور خلوص کے ذریعے اس ادارے میں ایک روشن مثال قائم کی۔

تقریب کے دوران تمام اسٹاف ممبران نے بالخصوص پرنسپل صاحب نے محترم حنیف خان صاحب کی انتھک محنت اور گراں قدر خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔ سابق پرنسپل محترم رانا رفاقت صاحب اور محترم خضر حیات خان صاحب نے بھی نہ صرف ان کی شاندار خدمات کا تذکرہ کیا بلکہ اس بات کا اعتراف کیا کہ ادارے کی ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ تمام ساتھی اس بات پر متفق ہیں کہ محترم حنیف خان صاحب کی کاوشیں، ان کی رہنمائی اور ان کا اخلاقی وقار ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

یہ ادارہ، یہ ساتھی اور یہ یادیں آپ سے جُڑی رہیں گی۔ آپ کی خدمات کا چراغ ہمارے دلوں میں ہمیشہ روشن رہے گا۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے، آپ کی زندگی خوشیوں، کامیابیوں اور اطمینانِ قلب سے بھرپور ہو، اور آپ کا ہر آنے والا لمحہ پہلے سے زیادہ عزت و وقار کا حامل ہو۔

گورنمنٹ ہائی سکول قائد آباد  کی سپورٹس  گالہ ڈسٹرکٹ خوشاب میں نمایا ں کار کردگیرسہ کشی ۔فسٹ پوزیشن کرکٹ ۔فسٹ پوزیشن فٹ ب...
30/11/2024

گورنمنٹ ہائی سکول قائد آباد کی سپورٹس گالہ ڈسٹرکٹ خوشاب میں نمایا ں کار کردگی
رسہ کشی ۔فسٹ پوزیشن
کرکٹ ۔فسٹ پوزیشن
فٹ بال ۔سیکنڈ پوزیشن
ہاکی ۔تھرڈ پوزیشن
بیڈمنٹن ۔سیکنڈ پوزیشن
ٹیبل ٹینس ۔سیکنڈ پوزیشن
سائکلنگ ۔سیکنڈ پوزیشن

ایتھلیٹکس مقابلوں میں کارکردگی
گولا تھرو ۔فرسٹ پوزیشن
تھالی تھرو ۔سیکنڈ پوزیشن
نیزہ تھرو ۔تھرڈ پوزیشن
200 میٹر ڈور ۔تھرڈ پوزیشن
800میٹر ڈور ۔سیکنڈ پوزیشن
1500ڈور ۔سیکنڈ پوزیشن
4×100ریلے ریس ۔سیکنڈ پوزیشن
4×400ریلے ریس ۔سیکنڈ پوزیشن
ہائی جمپ ۔سیکنڈ پوزیشن
ریسلنگ ۔فسٹ پوزیشن

شجر کاری  مہم 2024  Govt High School Quaidabad
22/08/2024

شجر کاری مہم 2024 Govt High School Quaidabad

جشنِ آزادی مبارک! 14 اگست کا دن ہر پاکستانی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ دن ہمیں اُس قربانی کی یاد دلاتا ہے جو ہم...
14/08/2024

جشنِ آزادی مبارک! 14 اگست کا دن ہر پاکستانی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ دن ہمیں اُس قربانی کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے اس ملک کی آزادی کے لئے دی۔ پاکستان کی آزادی ہمیں اپنے دین، ثقافت، اور اقدار کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ قرآن مجید ہماری رہنمائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور ہمیں اُس پر عمل پیرا ہو کر اپنی قوم کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا چاہیے۔

ہمارے بہادر فوجی جوان اور سپاہی جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وہ بھی ہماری آزادی کے حقیقی ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمارے لئے ایک روشن مثال ہیں اور ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی بلکہ اس کے لئے بے شمار جانیں قربان کرنی پڑتی ہیں۔ شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

؎ یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اس کے
؎ یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے

اللہ ہمیں اس آزادی کی قدر کرنے، اپنے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے، اور قرآن کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

الحمدللہ رب العالمینفخر پاکستان ‏ارشد ندیم نے اولمپکس اتھلیٹکس میں ایک ایسا شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے جو کھیلوں کی ...
09/08/2024

الحمدللہ رب العالمین
فخر پاکستان ‏ارشد ندیم نے اولمپکس اتھلیٹکس میں ایک ایسا شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے جو کھیلوں کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رقم ہوگیا ہے اولمپکس کی سو سالہ تاریخ میں کسی نے اتنے لمبے فاصلے پر تھرو نہیں پھینکی پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں ارشد ندیم واحد فرد ہے جس نے انفرادی طور پر اولمپکس میں گولڈ مڈل جیتا ہے۔

Address

Govt High School Quaidabad
Quaidabad Colony
41300

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 15:00
Saturday 08:00 - 15:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt High School Quaidabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category