18/12/2025
#شيخوپورہ
This Page is associated with first and Most Popular Social Media Network of Dist. Sheikhupura
18/12/2025
#شيخوپورہ
پنجاب حکومت نے متعدد آر پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن
سہیل اختر کو آر پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا
خرم شہزاد حیدر کو آر پی او گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا
غازی محمد صلاح الدین کو آر پی او بہاولپور تعینات کردیا گیا
محمد ایاز سلیم کو آر پی او ساہیوال تعینات کردیا گیا
محمد اظہر اکرم کو آر پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا
Uzair Shahid
29/11/2025
شیخوپورہ #
شرقپور #
اسسٹنٹ کمشنر شرقپور بلال زبیر کا تحصیل ہیڈکوارٹر شرقپور کا دورہ
ایم ایس ٹی ایچ کیو بھی ان کے ہمراہ تھیں
اسسٹنٹ کمشنر شرقپور بلال زبیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
SHEIKHUPURA POLICE
27/11/2025
Posted by Choudhry Azam Wallana Uzair Shahid
#شيخوپورہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں ماڈل ریڑھی بازاروں کا آغاز کر دیا ہے،اس سلسلہ میں رکن پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک میں پہلے ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح کر دیا ہے،موقع پر نواز لیگ کے مقامی رہنما اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رکن پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں 5 ماڈل ریڑھی بازار قائم کیے جائیں گے، جس کا آغاز کوٹ عبدالمالک سے کر دیا گیا ہے
ان بازاروں کا بنیادی مقصد تجاوزات کے دوران متاثرہ چھوٹے تاجروں ریڑھی بانوں خوانچہ فروشوں کھوکھہ داران کو متبادل روزگار فراہم کرنا ہے،رانا طاہر اقبال ایم پی اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام انکی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان بازاروں میں عوام آسانی کے ساتھ اشیاء ضروریہ کی خرید کر سکیں گے،ایسے عوام دوست اقدامات سے ایک خوبصورت معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے گی،حلقہ کے لوگوں نے ماڈل ریڑھی بازار کے قیام پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین،رانا طاہر اقبال ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کا شکریہ ادا کیا،
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ وار ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کریں،اور یہاں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں،
تاکہ بازار کا صاف ستھرا ماحول متاثر نہ ہو سکے،
تحریر عظيم احمد یزدانی 🌹
27/11/2025
27/11/2025
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)ضلع بھر میں قبرستانوں کی دیکھ بھال پر توجہ نہ دیئے جانے کے باعث قبروں کی مسماری جاری ہے اور قبرستان نشہ کے عادی افراد کا مسکن بن چکے ہیں کانٹے دار جھاڑیوں کو تلف نہ کئے جانے سے قبرستان میں داخل ہونا محال ہے جبکہ قبرستانوں کی چار دیواری کی خستہ حالی کے باعث آوارہ کتے قبروں پر بھاگ دوڑ کرتے دکھائی دیتے ہیں، قبرستانوں کے قریب واقع جناز گاہوں کی حالت بھی مناسب نہیں گرمیوں میں نماز جنازہ ادا کرنے کے دوران پنکھے موجود نہ ہونے سے شہری نڈھال ہو جاتے ہیں جبکہ جناز گاہوں کی ٹوٹی کھڑکیوں سے سردی کے دنوں میں اندر آنے والی ٹھنڈی ہوا نماز جنازہ ادا کرنے والوں کو پریشان کئے رکھتی ہے اور لوگ جلد سے نماز جنازہ کی ادائیگی ممکن بنانے کو ترجیح دیتے ہیں اکثریتی جناز گاہوں میں وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں ہوتا جس کے باعث متعد د لوگ نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث قبرستانوں کی چار دیواری اور جنازہ گاہوں کی عمارتوں میں استعمال کی گئی اینٹیں چوروں نے آہستہ آہستہ اکھاڑ کر غائب کرلی ہیں اور باقی ماندہ بھی غیر محفوظ ہیں مقامی افراد کی طرف سے ایک عرصہ سے ضلعی انتظامیہ کو بارہا اپیلیں کئے جانے کے باوجود قبرستانوں کی دیکھ بھال کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا، شہریوں کے مطابق مختلف قبرستانوں کی زمینوں پر بعض با اثر افراد نے قبضہ کررکھا ہے اور دکانیں بنا کر کرایہ پر دے رکھی ہیں جس سے آگاہ ہونے کے باوجود متعلقہ افسران کی طرف سے کاروائی نہ کرنا مایوس کن ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ سے قبرستانوں اور جناز گاہوں کی دیکھ بھال ممکن بنانے اور قبرستانوں کی اراضی قبضہ کرنے والوں سے واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے قبرستانوں کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔
26/11/2025
شیخوپورہ :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی ناجائز قابضین کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل کی سربراہی میں زرعی زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا دوران آپریشن فاروق آباد کے نواحی موضع میں 15 کنال 7 مرلہ، موضع کالو کے میں 5 کنال 13 مرلے جبکہ موضع ساھوکی ملیاں میں 8 کنال اراضی کو واگزار کروایا گیا۔ آپریشن میں ریونیو، پیرا فورس، پولیس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا وزیر اعلیٰ پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اممو ایبل پراپرٹی آرڈیننس پر عملدرآمد کو عوام نے خوش آئند قرار دیا اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ناجائز قابضین کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زمین کے تنازعات کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، افسران و ملازمین ہمہ وقت کوشاں رہیں اور زمینوں کے تنازعات کے حل کیلئے مستند ریکارڈ پیش کریں، متعلقہ افسران قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرکے حقداران کو ان کا حق دلائیں پریس کلب شیخوپورہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ اسٹیٹ لینڈ پر ناجائز
#قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Deputy Commissioner Sheikhupura
https://www.facebook.com/share/1Dnyhyyjtu/
26/11/2025
کچی کوٹھی نہر میں کار گر گئی کار میں دو بچے میاں بیوی سوار تھے عورت کی لاش نکال لی جبکہ دوسروں کے لیے سرچ اپریشن جاری اچھا جس دن