Al Hikmah Public School, Doaba Mianwali, Pakistan

Al Hikmah Public School, Doaba Mianwali, Pakistan Al Hikmah Public School was started in the village Doaba Dist: Mianwali in 2007 with Nursery grade

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالـحِکمہ پبلک ہائیر سکینڈری سکول دوآبہ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو جشن...
13/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الـحِکمہ پبلک ہائیر سکینڈری سکول دوآبہ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمارے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم، امن و سلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ اسے ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور دشمنوں کے شر سے اپنی حفظ و امان میں رکھے، اس کی ترقی و خوشحالی میں دن دگنی اور رات چوگنی برکت عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کے تمام باشندوں کے دلوں میں اتحاد، اخلاص، محبت، بھائی چارہ اور باہمی احترام پیدا فرمائے اور ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پاکستان ہمیشہ سلامت، خوشحال اور سربلند رہے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

منجانب: انتظامیہ و سٹاف
الـحِکمہ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول دوآبہ

الحمد اللہ پرنسپل،تمام سٹوڈنٹس اور سٹاف کو بہت بہت مبارک
06/08/2026

الحمد اللہ
پرنسپل،تمام سٹوڈنٹس اور سٹاف کو بہت بہت مبارک

🌹 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹مورخہ06 اگست 2026 کو میٹرک کے سالانہ امتحان 2026 کا رزلٹ متوقع ہے۔ہم اپنے تمام عزیز ط...
04/08/2026

🌹 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹

مورخہ06 اگست 2026 کو میٹرک کے سالانہ امتحان 2026 کا رزلٹ متوقع ہے۔

ہم اپنے تمام عزیز طلبہ و طالبات کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین کامیابیوں سے نوازے، آپ کی محنت کو قبول فرمائے، اور آپ کے والدین، اساتذہ اور ادارے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔

یاد رکھیں! زندگی میں کامیابی اور ناکامی دونوں ہی زندگی کا حصہ ہیں۔ اگر آپ کامیاب ہوں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، اور اگر کسی وجہ سے نتیجہ آپ کی توقعات کے مطابق نہ آئے تو ہرگز مایوس نہ ہوں۔ ناکامی اختتام نہیں بلکہ مزید محنت، عزم اور سیکھنے کا ایک نیا موقع ہوتی ہے۔ جو لوگ ثابت قدم رہتے ہیں اور مسلسل محنت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے کامیابی کے راستے آسان فرما دیتا ہے۔

دعا:

اللّٰهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ إِذَا شِئْتَ سَهْلًا۔

ترجمہ:
اے اللہ! کوئی کام آسان نہیں مگر وہ جسے تو آسان کر دے، اور تو چاہے تو ہر مشکل کو آسان بنا دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کو کامیابی، علمِ نافع، بہترین مستقبل، رزقِ حلال، عزت، صحت اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

🌹 تمام طلبہ و طالبات کو پیشگی بہت بہت نیک تمنائیں!
May Allah Bless You All With Success. 🤲✨

20/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محترم سر شاہد حیات صاحب کے کزن، ہماری طالبات رافعہ ریاض، سمرین ریاض، مجیبہ ریاض اور عثمان ریاض کے والدِ محترم، نیز ہماری معزز ٹیچر محترمہ صدف آفرین کے سسرِ محترم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

اس المناک سانحے پر الحکمہ ہائر سیکنڈری سکول دوآبہ کی پوری انتظامیہ، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور اجرِ عظیم عطا فرمائے، اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کا بہترین نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین۔

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ۔

ترجمہ:
اے اللہ! ان کی مغفرت فرما، ان پر رحم فرما، انہیں عافیت عطا فرما، ان سے درگزر فرما، ان کی بہترین مہمان نوازی فرما، ان کی قبر کو کشادہ فرما، انہیں پانی، برف اور اولوں سے دھو دے، اور انہیں گناہوں سے اس طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے۔ آمین۔

30/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق سکول موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں کل سے بند ہوگا انشاءاللہ

24/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام طلبہ و طالبات اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے سلسلے میں بروز جمعرات اور جمعہ اسکول بند رہے گا۔ ان شاء اللہ اسکول دوبارہ بروز سوموار، مورخہ 29 جون، اپنی معمول کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھل جائے گا۔
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ تعطیلات کے دوران اپنی پڑھائی جاری رکھیں اور مقررہ وقت پر اسکول حاضر ہوں۔
انتظامیہ

پیارے طلبہ!کل سے آپ کا فرسٹ ایئر کا امتحان شروع ہے۔ ہم آپ سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت...
15/06/2026

پیارے طلبہ!

کل سے آپ کا فرسٹ ایئر کا امتحان شروع ہے۔ ہم آپ سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو کامیابی میں بدل دے، آپ کو امتحان میں آسانی عطا فرمائے اور بہترین نتائج سے نوازے۔

اعتماد کے ساتھ امتحان دیں، وقت کا درست استعمال کریں اور اپنی پوری صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو شاندار کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

10/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری جماعت دہم کے عزیز طالبِ علم محمد بلال کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهَا وَارْحَمْهَا وَعَافِهَا وَاعْفُ عَنْهَا، وَأَدْخِلْهَا الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے اسٹوڈنٹ محمد بلال اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہتمام معزز اساتذہ کرام، والدین اور عزیز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الحمدللہ سمر ...
29/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمام معزز اساتذہ کرام، والدین اور عزیز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الحمدللہ سمر کیمپ کے انعقاد کی باقاعدہ اجازت موصول ہو چکی ہے۔

لہٰذا الحکمہ سکول دوآبہ میں یکم جون بروز سوموار سے صبح 7:00 بجے تا 10:00 بجے سمر کیمپ کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

تمام اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ سمر کیمپ میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ بچے اپنی تعلیمی و اخلاقی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں اور تعطیلات کو مفید انداز میں گزار سکیں۔

شکریہ
انتظامیہ
الحکمہ سکول دوآبہ

26/05/2026

Address

Near Canal Doaba
Piplan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hikmah Public School, Doaba Mianwali, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category