Shani

Shani Muhammad farhan ul Islam

24/12/2020
05/04/2020
27/04/2017

ایک لکڑہارا .... ایک دن اپنی بیاہتا بیٹیوں سے ملنے گیا ....
پہلی بیٹی کا شوہر کمہار تھا ....
بیٹی بولی ... ابّا دعا کرنا ...خوب اچھی دھوپ نکلے ... میرے میاں نے ...چوہدری کی حویلی کے لئے بہت سارے گملے، برتن ... اور مٹکے بنائے ہیں .... جو دھوپ اچھی نکلے گی ... تو برتن بھی جلدی سوکھ جاویں گے ... ہم پر بھی خدا کا کرم ہوجاوے گا
باپ بولا اچھا بیٹی ... جرور دعا کرونگا .. تو پھکر نہ کریو
دوسری بیٹی کا میاں .... کسان تھا ..
بولی .... ابّا دعا کریو ... خوب جم کر میگھا برسے ... جو بادل برس گیے ... تو ہماری فصل خوب اچھی ہو جاوے گی...!
باپ نے کہا ... ہاں ہاں جرور کرونگا
تیسری بیٹی کا میاں ...رنگریز تھا ...
بولی ابّا دعا کرنا ... دھوپ نہ نکلے ... اور نہ ہی میگھا برسے ....
میرے میاں کو چوہدری کی حویلی سے بہت سارے دوپٹے رنگنے کا آرڈر ملا ہے ... جو ٹائم سے سوکھ گیے ... تو پیسہ بھی اچھا مل جاوے گا
باپ نے اس سے بھی دعا کا وعدہ کرلیا .... مگر جب گھر کو واپس ہوا ... تو بیچ میں ایک جنگل تھا ... وہاں بیٹھ کر رونے لگا
ایک درویش کی کٹیا پاس میں ہی تھی .... درویش نے رونے کی آواز سنی تو لکڑہارے کے پاس آیا اور اسے دلاسہ دینے لگا پوچھا کیوں روتا ہے ...
لکڑہارا بولا ... ایک بیٹی کہتی ہے دھوپ کی دعا کرو ...
دوجی کہوے ہے ... دھوپ کی نہیں بارش کی دعا کرو ...
تیسری کہوے کہ نہ بارش ہو .. نہ دھوپ ہو ....
اب بھلا بتاؤ کس کی مانوں؟
درویش بولا ... میری مان... ... پاکستانی ججوں کے ہاتھ پہ بیعت کرلے سب کو خوش کردینے کا ہنر ان کو خوب آوے ہے ... دیکھ تو کس طرح پانامہ کیس کے سارے فریق مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں ..ہر پارٹی یہی کہ رہی ہے ... کہ... آخرکار فتح ہماری ہوئی

Address

Toot
Pindi Gheb

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+966597146625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Shani:

Shortcuts

Share

Category