10/04/2023
Markaz TOOT. Male
Educational activities of Markaz TOOT( M)
10/04/2023
10/04/2023
محترم معلم محمد فیروز صاحب (GBPS پیرانی) مورخہ 09/اپریل 2023 کو 22 سال 07 ماہ کی مدت ملازمت پوری کرنے بعد ریٹاٸر ہو گٸے۔10/اپریل 2023 کو آپ کے اعزاز میں ریٹاٸرمنٹ کی تقریب منعقد کی گٸی جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب( مرکز توت) ممبران سکول کونسل،معززین علاقہ،سکول سٹاف اور طلبا نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب اور دیگر شرکا ٕ تقریب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بلا شبہ معلم محمد فیروز صاحب کی خدمات پنڈی گھیب شہر سے دور دراز اس پسماندہ علاقے میں ناقابلِ فراموش ہیں۔آپ نے سیکڑوں طلبا کے مستقبل کو سنوارا اور طویل عرصے تک اس علاقے میں علم کی شمع جلاۓ رکھی۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا”عالِم کی روشناٸی شہید کے خون سے مقدس تر ہے“ ”معلم“ چار حرفی لفظ اپنے اندر انتہاٸی خوب صورت مفاہیم سمیٹے ہوۓ ہے۔مثلاً ” م“ محبت و مہربانی، ”ع“ علم وعمل، ”ل“ لگاٶ اور ”م“ ممدو معاون اور فیروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کامعنی ہے” کامیابی“۔یہ تمام خوبیاں آپ کے نام کے ساتھ صحیح صادق آتی ہیں۔معاشرے کی بقا کے لیے اچھے اساتذہ ناگزیر ہیں۔
ارشاد نبوی ﷺ ہے ”اس آدمی کی کوٸی قیمت نہیں جو نہ معلم ہے اور نہ متعلم“۔
معلم فیروز صاحب نے اپنی سروس کے دوران بطور single ٹیچر زیادہ کام کیا ہے اسی لیے اکثر اوقات آپ ایک شعر سناتے رہتے تھے۔
کورس تولفظ ہی سکھاتے ہیں
آدمی ، آدمی بناتے ہیں۔۔(اکبر الہ آبادی)
بلاشبہ فیروز صاحب نہایت محنتی، دیانت دار،فرض شناس اور ذہین معلم تھے۔شرکاۓ تقریب نے بہترین الفاظ میں آپ کو خراج تحسین پیش کیا، بخیرو عافیت سروس مکمل کرنے پر آپ ک مبارک باد پیش کی اور بقیہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب اورجملہ سٹاف نے آپ کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔(تحریر از قلم عارف ندیم)
01/04/2023
پنڈی گھیب(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نکہ کلاں تحصیل پنڈی گھیب میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے برادرِ اکبر حاجی امیر حسین , اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز توت نعمان علی , ہیڈ ماسٹر عارف محمود , نمبردار سعادت علی خان کے علاوہ عمائدین علاقہ اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز توت نعمان علی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں سرکاری سکولز نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے حصول میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں , طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیئے اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی توجہ ایک ضروری امر ہے ہم نے اپنی نوجوان نسل کو ایک کامیاب انسان کے طور پر معاشرے میں پیش کرنا ہے جسکے لیئے تعلیم کا حصول ضروری ہے
خوشی محسوس ہوتی ہے کہ پسماندہ علاقوں میں علم دوست ماحول سے سرکاری تعلیمی اداروں میں ماحول مزید بہتر بنایا جا رہا ہے نکہ کلاں کے مقامی افراد نے "خادم حسین رضوی ٹرسٹ" اور "نکہ کلاں ویلفیئر ایسوسی ایشن" کے پلیٹ فارم سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں صاف پانی , ساؤنڈ سسٹم و دیگر سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے , مذکورہ دو ویلفیئر آرگنائزیشنز نے داخلہ مہم میں بھی سکول کیساتھ بھرپور تعاون کیا , علاقہ مکینوں کے جذبے اور علم دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ پرائمری سکول کو اپگریڈ کرکے کمیونٹی ماڈل سکول بنا دیا گیا جس میں اگلے سال ششم تا دہم جماعت کے طلباء بھی داخلہ لے سکیں گے اِس ضمن میں نکہ کلاں کی مقامی ویلفیئر آرگنائزیشنز کیجانب سے سکول میں طلباء کی سہولت کے لیئے دو کمروں کی تعمیر بھی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ آئی ٹی لیب بھی اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جائے گی اِن سہولیات سے دیہی علاقے میں معیاری تعلیم کے خواب کو شرمندہِ تعبیر کیا جائے گا محکمہ تعلیم طلباء کی آسانی کے لیئے کیجانے والی کوششوں میں ہرممکن تعاون کرے گا , تقریب کے آخر میں مہمانانِ گرامی کیجانب سے کامیاب طلباء کے مابین انعامات اور اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے گئے

17/12/2022
محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد مسکین صاحب نے گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول سروایا اور گورنمنٹ پراٸمری سکول توت کا اچانک معاٸنہ کیا۔ گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول سروایا میں آپ نے مختلف کلاسز میں مختلف مضامین کا ٹیسٹ لیا۔طلبہ نے اچھا ریسپانس دیا۔آپ نے طلبہ اور اساتذہ کرام کی حوصلہ افزاٸی کی اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر کرنے کے لیے مزید ہدایات دیں۔آپ نے بہترین ڈسپلن ،تعلیمی ماحول اور صفاٸی کے حوالے سے ہیڈ ٹیچر کی محنت کو سراہا۔
10/12/2022
محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے پراٸیویٹ سکول (سیک پبلک سکول) پنڈی گھیب کا دورہ کیا۔سکول ہذا کے ڈاٸریکٹر عرفان غوث صاحب نے پُرجوش طریقے سے آپ کا استقبال کیا۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں APPSMA کے حالیہ الیکشن میں عرفان غوث صاحب APPSMAتحصیل پنڈی کے صدر منتخب ہوۓ ہیں اس کامیابی پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے ان کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح APPSMA اور گورنمنٹ کے ادارے مل کر اپنے علاقے میں تعلیمی عمل کو مزید فروغ دیں گے جس پر عرفان غوث صاحب نے کہا کہ ہم گورنمنٹ سیکٹر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تعلیمی سر گرمیوں کو پروان چڑھاٸیں گے۔ان شاء اللہ
06/12/2022
محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے پراٸیویٹ سکول ، الفلاح ماڈل سکینڈری سکول نکہ کلاں کا وزٹ کیا۔ڈاٸریکٹر سکول ہذا عاطف صاحب نے انتہاٸی پرتپاک طریقے سے آپ کا استقبال کیا۔آپ نے مختلف کلاسز کو چیک کیا اور طلبہ کی ریڈنگ ، راٸیٹنگ اور تفہیم کا جاٸزہ لیا۔آپ نے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی اور سٹاف کی محنت کو سراہا۔اس کے بعدآپ نے ساٸنس لیب اور کمپیوٹر لیب کا وزٹ کیا۔اعلٰی انتظام و انصرام پر آپ نے عاطف صاحب کی کاوشوں کی تعریف کی۔
28/11/2022
محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن نعمان علی صاحب نے گورنمنٹ پراٸمری سکول توت کا وزٹ کیا۔مذکورہ سکول میں دو نٸے کلاس روم تعمیر ہو رہے ہیں۔رومز کا تعمیراتی معیار چیک کیا۔اس کے بعد مختلف کلاسز میں مختلف مضامین کا ٹیسٹ لیا۔خاص طور پہ ریڈنگ ، راٸیٹنگ اور تفہیم پر فوکس کیا گیا۔طلبہ نے اچھا ریسپانس دیا۔طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی گٸی اور ہیڈ ٹیچر محمد شفیق صاحب کی خوش نویسی کی خصوصی تعریف کی اور اسی طرح محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔
22/11/2022
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے مر کز کے دور دراز سکول گورنمنٹ پراٸمری سکول چار جاگیراں کا وزٹ کیا۔یہ سکول تحصیل جنڈ اور تحصیل پنڈی گھیب کی سرحد پہ واقع ہے۔سکول کا تمام ریکارڈ چیک کیا گیا۔کوالٹی ایجوکیشن کا جاٸزہ لیا ۔طلبا و طالبات کی پڑھنے کی مہارت اچھی تھی اور بچوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سر ، نے بچوں کی حوصلہ افزاٸی کی اور ہیڈ ٹیچر کی محنت کی تعریف کی۔
22/11/2022
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے مرکز توت کے ٹیچرز کو پنجاب ڈی وارمنگ پروگرام 2022 کے حوالے سے گورنمنٹ ہاٸی سکول پنڈی گھیب 1 میں تربیت دی اوراس پروگرام کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔
19/11/2022
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (مرکز توت) نعمان علی صاحب کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب (تحصیل پنڈی گھیب) نے گورنمنٹ ایلمینٹری سکول دندی کا معاٸنہ کیا۔آفیسرز صاحبان نے سکول اسمبلی اٹینٹڈ کی اس کے بعد مختلف کلاسز کو ہیڈ ٹیچر کی موجودگی میں کوالٹی ایجوکیشن کے حوالےسے چیک کیا گیا۔آفیسرز صاحبان نے بچوں کی حوصلہ افزاٸی کی اور اساتذہ کرام کو اس سلسلے میں مزید تجاویز دیں۔
16/11/2022
گورنمنٹ ہاٸی سکول 1 پنڈی گھیب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے مرکز توت کے سرکاری و پراٸیویٹ سکول کے اساتذہ کرام (میل ،فی میل) کو ڈی وارمنگ پروگرام( 2022 ) کے سلسلے میں تربیت دی اور اساتذہ کرام کو اس پروگرام کی افادیت سے آگاہ کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Pindigheb, Attock
Pindi Gheb