Govt Technical & Vocational Center Gulbahar Peshawar

Govt Technical & Vocational Center Gulbahar Peshawar

Share

Government Technical & Vocational Center Gulbahar

14/05/2026

خوشخبری

14/05/2026
03/05/2026

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل سینٹر، گلبر، پشاور میں سی سی ٹی وی کورس کے عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ انسٹرکٹر عرفان صاحب، جو کہ اس شعبے کے ماہر اور تجربہ کار ہیں، اپنے طلباء کو کیمرہ انسٹالیشن کے مکمل عملی مراحل کی تربیت دے رہے ہیں۔ ہر قدم پر یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ نوجوان نہ صرف تکنیکی مہارت حاصل کریں بلکہ خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں میں بھی نکھار لائیں۔
ہمارا مقصد ہے کہ ہمارے نوجوان ہنر مند اور باصلاحیت انسان بنیں، جو نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے معاشرے کے لیے بھی روشنی کا سبب بنیں۔

30/04/2026

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر گلبہار پشاور میں کامیاب پروگرام کا انعقاد
گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بوائز گلبہار پشاور میں حال ہی میں SRSP کے تعاون سے مختلف ٹریڈز میں شارٹ کورسز پر مشتمل ایک کامیاب تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو فنی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانا تھا۔
اس اہم تقریب کا انعقاد ادارے کے معزز پرنسپل، جناب پروفیسر انجنیئر عارف نعیم صاحب کی نگرانی میں نہایت احسن طریقے سے کیا گیا۔ پروگرام کے دوران مختلف ٹریڈز میں تربیت مکمل کرنے والے ٹرینیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، تاکہ ان کی محنت اور کامیابی کو سراہا جا سکے۔
مزید برآں، ہر ٹریڈ کے مطابق ٹرینیز کو ٹول کٹس بھی فراہم کی گئیں، تاکہ وہ اپنی عملی زندگی کا آغاز خود اعتمادی کے ساتھ کر سکیں اور اپنے ہنر کو بروئے کار لا سکیں۔
گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بوائز گلبہار پشاور ہمیشہ کی طرح اپنے طلبہ اور ٹرینیز کی ترقی اور کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ادارے کا عزم ہے کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہنر فراہم کر کے انہیں ملک و قوم کا مفید شہری بنایا جائے.

*میڈیا کوآرڈینیٹر*
*سید نعمان شاہ*
*جی ٹی وی سی بوائز گلبہار پشاور**

Photos from Govt Technical & Vocational Center Gulbahar Peshawar's post 24/04/2026

*کلسٹر بیسڈ ٹریننگ کا اختتام*

آج بروز جمعہ، مورخہ 24 اپریل 2026 کو گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، گلبہار پشاور کے شعبہ پلمبنگ میں کلسٹر بیسڈ ٹریننگ پروگرام کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔
اس موقع پر پروگرام میں شرکت کرنے والی معزز شخصیات درج ذیل تھیں:
شیراز رحمان صاحب (NAVTTC نمائندہ)
شمشاد صاحب (اسیسَر – پلمبنگ)
نعمان شاہ صاحب (انسٹرکٹر پلمبنگ)
عتیق اللہ صاحب (فوکل پرسن)
اس پروگرام کے دوران طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو فیصد اپلائیڈ رزلٹ حاصل کیا۔ طلباء نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت مؤثر اور عملی انداز میں پیش کیا۔
یہ تربیتی پروگرام طلباء کو عملی تجربہ فراہم کرنے اور ان کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں نہایت کامیاب ثابت ہوا۔

23/04/2026

رپورٹ
مورخہ ۲۳ اپریل ۲۰۲۶ بروز جمعرات، گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر گلبہار پشاور میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) اور جی آئی زی (GIZ) کے مشترکہ دورے کا انعقاد ہوا۔
دورے کے موقع پر وائس پرنسپل جناب عادل اعظم صاحب کی سربراہی میں مہمانوں کو مختلف ٹریڈز کا وزٹ کرایا گیا۔ اس دوران طلباء کی عملی تربیت اور پریکٹیکل کام کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ مہمانوں نے طلباء کی مہارت اور عملی قابلیت کو دیکھ کر گہرائی سے اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران آئی ایل او اور جی آئی زی کے نمائندگان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں مختلف ٹریڈز میں طلباء کے لیے خصوصی پروجیکٹس متعارف کروائے جائیں گے، جو نہ صرف طلباء کی عملی مہارتوں کو بڑھائیں گے بلکہ انہیں پیشہ ورانہ میدان میں مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
یہ دورہ گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر گلبہار پشاور کے معیار تعلیم اور عملی تربیت کی کامیابی کا مظہر ہے اور ادارے کی کوششوں کو سراہتا ہے کہ وہ طلباء کو جدید اور عملی تربیت فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔

22/04/2026

"گورنمنٹ ٹیکنیکل وکیشنل سینٹر گل بہار پشاور کے CCTV کیمرہ کے ٹرینیز عملی کام میں مصروف ہیں اور عملی مہارتیں حاصل کر رہے ہیں۔" ✅

22/04/2026

گورنمنٹ ٹیکنیکل وکیشنل ٹریننگ سنٹر گل بہار پشاور میں ایم آر سی اور ایف آئی اے کا اویرنس سیشن
اکیس اپریل 2026 کو گورنمنٹ ٹیکنیکل وکیشنل ٹریننگ سنٹر گل بہار پشاور میں ایک اہم اویرنس سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم آر سی اور ایف آئی اے کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس سیشن کی نگرانی محترم پرنسپل جناب پروفیسر/انجینئر عارف نعیم صاحب، پرنسپل جی ٹی وی سی گلبہار پشاور نے کی۔
اس اویرنس سیشن کا مقصد ٹرینیز کو نہ صرف تکنیکی اور پیشہ ورانہ معلومات فراہم کرنا تھا بلکہ انہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے مواقع سے آگاہ کرنا بھی تھا۔ سیشن میں ٹرینیز کو بتایا گیا کہ کس طرح وہ اپنی مہارتوں کو بہتر بنا کر بیرون ملک مختلف شعبوں میں اپنا کیریئر کامیابی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔
ایم آر سی اور ایف آئی اے کے ماہرین نے مختلف مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی، جس سے ٹرینیز کی علمی اور عملی استعداد میں اضافہ ہوا۔ شرکاء نے سیشن کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا اور اس موقع پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی کہ وہ اپنے وقت اور صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے استعمال کریں تاکہ مستقبل میں کامیابی حاصل ہو۔
یہ پروگرام نہ صرف طلبہ کے لیے بصیرت کا باعث بنا بلکہ کالج کی تعلیمی سرگرمیوں میں ایک اہم اضافہ بھی قرار دیا گیا۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل وکیشنل ٹریننگ سنٹر گل بہار پشاور ہمیشہ اپنے طلباء کو عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔

20/04/2026

ایم آر سی اور ایف آئی اے کل گورنمنٹ ٹیکنیکل وکیشنل سینٹر گلبہار، پشاور میں ایک awareness session کا انعقاد کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں آج پرنسپل، انجنئر عارف نعیم صاحب کی زیر نگرانی اسٹاف کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کل کے پروگرام کے لیے مکمل پلاننگ اور انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

15/04/2026

پلمبنگ کلاس کے اسٹوڈنٹس نے PPRC پر اپنا پہلا پریکٹیکل سیشن کامیابی سے مکمل کر لیا! 👨‍🔧💧
عملی تربیت کے ساتھ ہنر سیکھنے کا بہترین موقع!

05/04/2026

"پلمبنگ کی دنیا میں نیا آغاز، تجربہ اور محنت"

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Gulbhar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00