26/05/2026
🌙✨ عیدالاضحٰی کی پُرخلوص مبارکباد ✨🌙
عیدالاضحٰی ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔
آئیے اس بابرکت موقع پر ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مند افراد کی خوشیوں کا بھی خیال رکھیں اور اتحاد، امن اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیں۔
ارسلان ماڈل سکول اینڈ کالج کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب حاجی ارسلا خان صاحب اور پرنسپل جناب محمد شکیل اعوان صاحب کی جانب سے تمام اساتذہ کرام، والدین، طلبہ، عزیز و اقارب اور پوری اُمتِ مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی پُرخلوص مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس مبارک عید کی خوشیاں، برکتیں اور رحمتیں سب کے نصیب میں فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے، وطنِ عزیز پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین