Aisha Model School & College Budal

Aisha Model School & College Budal We are providing the quality education, eradicate illiteracy and promote patriotism.
(1)

خراجِ تحسینسٹاف ممبر جناب مرتضیٰ شاہ صاحب گزشتہ چار سالوں سے ادارہ ہٰذا میں بطور فزکس سبجیکٹ اسپیشلسٹ اپنی خدمات سرانجام...
31/08/2026

خراجِ تحسین
سٹاف ممبر جناب مرتضیٰ شاہ صاحب گزشتہ چار سالوں سے ادارہ ہٰذا میں بطور فزکس سبجیکٹ اسپیشلسٹ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اپنی مخلصانہ کاوشوں اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے جذبے کے تحت انہوں نے سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار نتائج پیش کرنے والی 20 طالبات کے لیے اپنی جانب سے شیلڈز پیش کیں۔ ادارہ ہٰذا جناب مرتضیٰ شاہ صاحب کی اس قابلِ تحسین کاوش کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان کے جذبۂ خدمت، خلوص اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

ڈائریکٹر
عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال
Sir Syed Murtaza Shah

🌙 12 ربیع الاول، سیرت النبی ﷺ12 ربیع الاول ہمارے لیے محبت، عقیدت اور رحمت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ وہ مبارک دن ہے جس کی...
26/08/2026

🌙 12 ربیع الاول، سیرت النبی ﷺ

12 ربیع الاول ہمارے لیے محبت، عقیدت اور رحمت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ وہ مبارک دن ہے جس کی نسبت ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت سے بیان کی جاتی ہے۔ آپ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اور اپنے کردار، اخلاق، عدل، محبت اور حسن سلوک سے انسانیت کو زندگی گزارنے کا بہترین راستہ دکھایا۔ آئیے آج کے دن ہم سیرت النبی ﷺ کو صرف یاد ہی نہ کریں بلکہ آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے، دوسروں کے ساتھ محبت و احترام سے پیش آنے اور معاشرے میں امن، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت اور آپ ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲🏻

اللّٰهم صلِّ وسلم وبارك على سيدنا محمد ﷺ 🌹

14/08/2026

یوم آزادی مبارک ہو!🇵🇰
آج کے دن دعا ہے کہ ہمارے وطن کو الله پاک ہمیشہ خوشیوں، امن، اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔ آزادی کے اس عظیم دن پر ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ اپنے پاکستان کو بہتر سے بہترین بنائیں گے۔ اللہ پاک ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اس کی خدمت کا جذبہ عطا کرے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰❤️

14/08/2026
پرنسپل حرا ماڈل سکول، غازی بانڈہ، جناب امیر زمین صاحب نے میٹرک کے حالیہ شاندار نتائج پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے عائشہ م...
11/08/2026

پرنسپل حرا ماڈل سکول، غازی بانڈہ، جناب امیر زمین صاحب نے میٹرک کے حالیہ شاندار نتائج پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بونیر کے گرلز سکولز میں بہترین اوسط نتائج حاصل کرنے پر ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ادارے کی تعلیمی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی اور تعریف کی۔
ہم جناب امیر زمین صاحب کے اس محبت بھرے دورے، نیک تمناؤں اور حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انتظامیہ
عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال
Principal Amir Zamin Khan
Model School Ghazi Banda

📚 عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال🎓 لڑکیوں کی معیاری تعلیم کا بہترین انتخاب📢 داخلے جاری ہیں!✨ فرسٹ ایئر، پری میڈیکل💻 DIT، ...
09/08/2026

📚 عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال

🎓 لڑکیوں کی معیاری تعلیم کا بہترین انتخاب

📢 داخلے جاری ہیں!

✨ فرسٹ ایئر، پری میڈیکل
💻 DIT، ایک سالہ کمپیوٹر ڈپلومہ
عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال میں طالبات کو معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ، جدید سہولیات اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔
اپنی بیٹی کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔ 🌟
مزید معلومات کیلئے ہماری ویبسائٹ وزٹ کرے

https://aisha-model-school.vercel.app/

📍 چغرزئی روڈ، AC آفس کے سامنے، بدال، تحصیل چغرزئی، ضلع بونیر
📞 0344 1923181
📞 0341 9760847
📧 [email protected]

عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال، بچیوں کی تعلیم، روشن مستقبل کی ضمانت۔

الحمدللہ Results of class 9th Annual-I Examinations 2026Aisha Model School & College Budal
05/08/2026

الحمدللہ
Results of class 9th
Annual-I Examinations 2026
Aisha Model School & College Budal

الحمدللہعائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال کے لیے یہ انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ سالانہ امتحانات 2026 میں جماعت دہم ک...
05/08/2026

الحمدللہ
عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال کے لیے یہ انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ سالانہ امتحانات 2026 میں جماعت دہم کی 23 طالبات میں سے 22 طالبات نے A1 گریڈ جبکہ ایک طالبہ نے A گریڈ حاصل کیا۔ یہ شاندار کامیابی اساتذہ کی محنت، طالبات کی لگن، والدین کے اعتماد اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم کا نتیجہ ہے۔
الحمدللہ، عائشہ ماڈل سکول اینڈ کالج بدال مسلسل پورے ضلع بونیر میں بہترین اوسط نتائج پیش کر رہا ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے میں ہر طالبہ پر یکساں توجہ دی جاتی ہے، ہر طالبہ کی انفرادی صلاحیت کو نکھارا جاتا ہے، اور معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تعلیمی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری طالبات کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ہمارے اساتذہ کی محنت قبول فرمائے، اور والدین کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Aisha Model School & College Budal
The 1st female Education System in Chagharzi

Congratulations to Miss Shamim and her parents. Aisha Model School & College Budal
05/08/2026

Congratulations to Miss Shamim and her parents.
Aisha Model School & College Budal

Congratulations to Miss Balam And her parents. Aisha Model School & College Budal
05/08/2026

Congratulations to Miss Balam And her parents.
Aisha Model School & College Budal

Address

Budal Buner
Peshawar
19291

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00

Telephone

+923481922778

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aisha Model School & College Budal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Aisha Model School & College Budal:

Shortcuts

Share