Darul Qurra Peshawar

Darul Qurra Peshawar

Share

Darul Qurra is Renowned Quranic & Islamic center, Established in 1969 Recognized by the Ministry of Education Pakistan

25/12/2025

پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ 🎉
اللہ کا شکر ہے کہ گجرانوالہ، پاکستان کے ہونہار سپوت حافظ عبد اللہ بن سلمان شاکر نے قطر میں منعقد ہونے والے عالمی مسابقہ تیجان النور میں حفظِ قرآنِ کریم کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام بلند کر دیا 🤲
اسی طرح تلاوتِ قرآنِ کریم کی کیٹگری میں بھی انہوں نے پوری دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جو ایک بڑی کامیابی ہے ماشاءاللہ۔
مزید یہ کہ پاکستان کے ایک اور قابلِ فخر بچے، حافظ محمد سلمان نے بھی حفظِ قرآنِ کریم کی کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا 😍
13 سال سے کم عمر بچوں کے اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی، اور ہمارے بچوں کی یہ شاندار کامیابی واقعی قابلِ تحسین ہے۔
اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے ان تمام بچوں کو اور ان کے والدین و اساتذہ کو مبارکباد 💞
اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

15/12/2025

قاری احمد میاں تھانوی صاحب دامت برکاتہم کا آج بائی پاس آپریشن ہے، تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔

Photos from Darul Qurra Peshawar's post 15/12/2025

استادُ القرّاء قاری احمد میاں تھانوی صاحب دامت برکاتہم کی طبیعت ناساز ہے۔
تمام احباب سے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کو کامل، عاجل اور دائمی صحت عطا فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین 🤲

29/11/2025

عالمی قراءت مقابلہ 2025 میں ملیشیاء نے پہلی، ایران دوسری اور پاکستان تیسری پوزیشن لی

27/11/2025

استادُ القرّاء قاری فیّاضُ الرحمٰن علوی صاحب، پاکستان انٹرنیشنل قراءت مقابلہ 2025 کے چوتھے روز اپنی انعامی شیلڈ وصول کرتے ہوئے

Photos 26/11/2025
26/11/2025

قاری عبدالرشید صاحب فاضل دارالقراء پشاور پہلا عالمی قراءت مقابلہ پاکستان میں تلاوت کر رہے ہیں

Photos 25/11/2025

ماشاءاللہ

23/11/2025

الحمدللہ! پہلا انٹرنیشنل عالمی قراءت مقابلہ پاکستان منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں استادالقراء قاری فیاض الرحمن علوی صاحب ججمنٹ کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اللہ ربّ العزّت اس عظیم قرآنی اجتماع کو تمام اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، محبت اور قرآن فہمی کے فروغ کا ذریعہ بنائے اور اسے اپنی رحمتوں سے کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

29/09/2025

حافظ قاری محمد ضیاء الدین نے لیبیا میں ہونے والے عالمی مقابلہ حفظ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ہم حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن واپسی پر انہیں ایئرپورٹ پر سرکاری پروٹوکول اور شایانِ شان استقبال دیا جائے اور ملک بھر کے پروگرامز میں انہیں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Darul Qurra
Peshawar
25000