The Kmcite

The Kmcite All about Khyber Medical College

Eyes on August wazeefa 👀
25/07/2026

Eyes on August wazeefa 👀

21/07/2026
حیرت ہے کہ جب ڈاکٹر اپنی تنخواہوں، سروس اسٹرکچر، سیکیورٹی، ٹریننگ اور ورکنگ کنڈیشنز کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو مسائ...
09/06/2026

حیرت ہے کہ جب ڈاکٹر اپنی تنخواہوں، سروس اسٹرکچر، سیکیورٹی، ٹریننگ اور ورکنگ کنڈیشنز کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو مسائل نظر نہیں آتے، صرف بولنے والا نظر آتا ہے۔

آپ کے پورے بیان میں ایک بھی سطر ایسی نہیں جس میں خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کے کسی مسئلے کا حل بتایا گیا ہو۔ سارا زور اس بات پر ہے کہ آواز اٹھانے والے کی نیت کیا ہے، وہ کہاں بولتا ہے، کتنی اونچی آواز میں بولتا ہے، اور کس کے خلاف بولتا ہے۔

یہی فرق ہے نمائندگی اور ترجمانی میں۔

آپ فرماتے ہیں کہ چونکہ خیبرپختونخوا میں ایف آئی آر نہیں ہوئی، لاٹھی چارج نہیں ہوا، گرفتاریاں نہیں ہوئیں، اس لیے احتجاج مشکوک ہے۔ یعنی آپ کے نزدیک کسی تحریک کی سچائی کا معیار مطالبات نہیں بلکہ اس پر ہونے والا ریاستی تشدد ہے؟

اگر یہی منطق ہے تو پھر ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ آپ نے جمہوری جدوجہد کو اصولوں سے نہیں بلکہ لاٹھیوں کی تعداد سے ناپنا شروع کر دیا ہے۔

آپ نے سوال کیا کہ پنجاب میں اتنی شدت کیوں نہیں؟

جو لوگ ملک بھر میں ڈاکٹروں کے مسائل پر مسلسل بولتے آئے ہیں انہیں سرٹیفکیٹ آپ سے لینے کی ضرورت نہیں۔ لیکن ایک سوال ہم بھی پوچھ لیتے ہیں:

جب خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر سڑکوں پر تھے، تنخواہوں اور بنیادی حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تب انصاف ڈاکٹرز فورم حکومت سے سوال کرنے کے بجائے حکومت کا دفاع کیوں کر رہا تھا؟

کیا ڈاکٹرز کے مطالبات غلط تھے یا حکومت آپ کی سیاسی وابستگی کی وجہ سے درست تھی؟

اصل مسئلہ یہی ہے۔

کچھ لوگ ڈاکٹر پہلے اور سیاسی کارکن بعد میں ہوتے ہیں۔

اور کچھ لوگ سیاسی کارکن پہلے اور ڈاکٹر بعد میں۔

جہاں تک “فارم 45 کی حکومت” اور “سیاسی ایجنڈے” والی کہانی کا تعلق ہے تو یہ بھی دلچسپ ہے کہ جب ڈاکٹر اپنے حقوق کی بات کریں تو اسے سازش قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن جب سرکاری پالیسیوں کا دفاع کیا جائے تو اسے اصولی سیاست کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کی تنخواہیں، سروس اسٹرکچر، پروموشنز، رسک الاؤنس اور تحفظ نہ پی ٹی آئی کے ہیں، نہ مسلم لیگ کے، نہ کسی اور جماعت کے۔ یہ ڈاکٹروں کے مسائل ہیں، اور جو بھی ان پر آواز اٹھائے گا وہ ڈاکٹر کمیونٹی کی نمائندگی کرے گا، چاہے اس سے حکومت خوش ہو یا ناراض۔

لہٰذا اصل سوال یہ نہیں کہ کون بول رہا ہے۔

اصل سوال یہ ہے کہ جب ڈاکٹر اپنے حقوق مانگ رہے تھے تو آپ ان کے ساتھ کھڑے تھے یا حکومت کے ساتھ؟

ہیلتھ کمیونٹی اس سوال کا جواب جانتی ہے۔

محترم ڈاکٹر عاطف مجید (صدر وائی ڈی اے پاکستان) سے چند بنیادی سوالات

سب سے پہلے آپ کو خیبرپختونخوا کی سرزمین پر خوش آمدید۔

امید ہے پختونخوا جا کر آپ کو خود اندازہ ہو گیا ہوگا کہ پنجاب کی فارم 47 کے سہارے قائم حکومت اور خیبرپختونخوا کی آئینی، جمہوری اور عوامی حکومت کے ماحول میں کتنا واضح فرق ہے۔

پنجاب میں جب اپ احتجاج کرتے ہیں تو جواب لاٹھی چارج، شیلنگ، گرفتاریاں، معطلیاں، لائسنس منسوخی اور نوکریوں سے برطرفیوں کی صورت میں ملتا ہے۔ یہ کوئی خفیہ بات نہیں بلکہ ریکارڈ کا حصہ ہے، اور آپ خود اس تمام صورتحال کے گواہ بھی ہیں اور حصہ بھی رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ جب پنجاب میں ڈاکٹروں کو نشانہ عبرت بنایا جا رہا تھا، لائسنس منسوخ کیے جا رہے تھے، ٹریننگ معطل کی جا رہی تھی، ملازمتوں سے فارغ کیا جا رہا تھا، تب آپ کی وہ گرجدار آواز کہاں تھی جو آج آپ نے خیبرپختونخوا آ کر سناوائی ہے؟

کیا پنجاب میں ہونے والی گرفتاریاں، لاٹھی چارج اور عبرتناک کارروائیاں آپ کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل کر دیتی ہیں، یا پھر خیبرپختونخوا ہی آپ کے احتجاج کا پسندیدہ ہدف ہے؟ کیا وہاں کے ڈنڈوں نے آپ کو مہذب شہری بنا دیا ہے؟

آج آپ خیبرپختونخوا جاتے ہیں، پشاور جا کر آپ نے محکمہ صحت کو یرغمال بنانے، دباؤ ڈالنے اور مسلسل بلیک میلنگ کی سیاست کرنے کی کوشش کی، غلیظ زبانی استعمال کی جاتی ہے، مسلسل پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود خیبرپختونخوا کی حکومت آپ کو سنتی ہے، وقت دیتی ہے اور مذاکرات کرتی ہے۔

کیا آپ یہی انداز، یہی لب و لہجہ اور یہی احتجاج پنجاب میں بھی کر سکتے ہیں؟

کیا یہ کھلا دوہرا معیار نہیں کہ پنجاب میں مکمل خاموشی ہو اور خیبرپختونخوا میں مسلسل شور، پروپیگنڈا اور ہنگامہ آرائی؟

اور سب سے اہم کہ کیا آپ حقیقت میں ہیلتھ کمیونٹی کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے اور یا پھر کُچھ مخصوص اداروں کے ایماء پر، اپوزیشن پارٹیوں کے خواہش پر آپ عمران خان کی حقیقی عوامی جمہوری فارم 45 کی حکومت کو بدنام اور ڈسکریڈٹ کیلئے ہیلتھ کمیونٹی کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے؟

کیا آپ مریم نواز کے سامنے بھی اسی شدت، اور اسی طرح گلے پاڑ کرنے چیخنے چلانے کی آواز میں پریس کانفرنس اور احتجاجی دھرنا دے سکتے ہیں؟

ہیلتھ کمیونٹی یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ پنجاب میں آپ کے منہ کو تالے لگ جاتے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا آتے ہی روزانہ پریس کانفرنسیں شروع ہو جاتی ہیں۔

ہیلتھ کمیونٹی یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ اگر آپ واقعی اتنے ہی بہادر، اصول پسند اور جمہوریت پسند ہیں تو پنجاب میں ایسا احتجاج کب ہونے جا رہا ہے جیسا آپ خیبرپختونخوا میں کرتے ہیں؟

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

08/06/2026

YDA KPK

What a shameful lie. It is deeply disappointing to see such a blatant distortion of the truth, especially when honesty a...
04/06/2026

What a shameful lie. It is deeply disappointing to see such a blatant distortion of the truth, especially when honesty and integrity should be paramount. Misleading others for personal gains.

HO: 64k
PG-1: 92k (77k for hostel residents)
PG-2: 96k
PG-3: 101k
PG-4: 112k

الحمدللّٰہ! خیبرپختونخوا میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی بدولت ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کے وظیفے ملک میں سب سے زیادہ

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا مختلف تنظیموں کی جانب سے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کے وظیفوں میں اضافے کے لیے شروع ہونی والی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ہم ان تمام ساتھیوں کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ان کی جدوجہد کامیاب ہو۔ ان کے لیے ہماری نیک تمنائیں اور خیرسگالی کے جذبات ہمیشہ موجود رہیں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنی مسلسل کاوشوں، مؤثر نمائندگی اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کے نتیجے میں صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے منظور کردہ 15 فیصد وظیفہ اضافے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ موجودہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے تناظر میں یہ فیصلہ ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کے لیے ایک مثبت، حوصلہ افزا اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ضروری سمجھتی ہے کہ ہیلتھ کمیونٹی کو حقائق سے آگاہ کیا جائے تاکہ خیبرپختونخوا کے وظیفوں کا دیگر صوبوں سے تقابل بھی سامنے آسکے اور یہ واضح ہو کہ 15 فیصد اضافے کے بعد ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کو مجموعی طور پر کتنا وظیفہ ملے گا۔

🔳 ہاؤس آفیسرز (HO) وظیفہ

▪️ پنجاب: 67,000 روپے
▪️ سندھ: 70,000 روپے
▪️ اسلام آباد: 70,000 روپے

▪️ خیبرپختونخوا (کیٹیگری A)
▪️ بنیادی وظیفہ + رہائش: 64,300 روپے
🔹 15% اضافہ: 73,945 روپے

▪️ خیبرپختونخوا (کیٹیگری B )
▪️ بنیادی وظیفہ + رہائش : 75,600 روپے
🔹 15% اضافہ: 86,940 روپے

➡️ 15% اضافے کے بعد خیبرپختونخوا (Category B ) میں ہاؤس آفیسرز کا وظیفہ ملک میں سب سے زیادہ ہو جاتا ہے۔

🔳 پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس (PGs) وظیفہ

PostGraduate Resident-I

▪️ پنجاب: 114,000
▪️ سندھ: 104,000
▪️ اسلام آباد: 104,000

🔹 خیبرپختونخوا (Cat A): 92,173 → 103,749
🔹 خیبرپختونخوا (Cat B): 110,653 → 124,001

PostGraduate Resident-II

▪️ پنجاب: 115,000
▪️ سندھ: 104,000
▪️ اسلام آباد: 104,000

🔹 خیبرپختونخوا (Cat A): 97,685 → 110,088
🔹 خیبرپختونخوا (Cat B): 117,485 → 132,858

PostGraduate Resident-III

▪️ پنجاب: 117,000
▪️ سندھ: 104,000
▪️ اسلام آباد: 104,000

🔹 خیبرپختونخوا (Cat A): 103,197 → 116,427
🔹 خیبرپختونخوا (Cat B): 124,317 → 140,715

PostGraduate Resident-IV

▪️ پنجاب: 119,000
▪️ سندھ: 104,000
▪️ اسلام آباد: 104,000

🔹 خیبرپختونخوا (Cat A): 114,222 → 129,105
🔹 خیبرپختونخوا (Cat B): 137,982 → 156,429

PostGraduate Resident-V

▪️ پنجاب: 122,000
▪️ سندھ: 104,000
▪️ اسلام آباد: 104,000

🔹 خیبرپختونخوا (Cat A): 125,246 → 141,783
🔹 خیبرپختونخوا (Cat B): 151,646 → 172,143

🟥🟩 15% اضافے کے بعد

🔹 ہاؤس آفیسرز (کیٹیگری B ) میں خیبرپختونخوا ملک میں سب سے زیادہ وظیفہ فراہم کرنے والا صوبہ بن جاتا ہے۔

🔹 پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس (PG-I تا PG-V) کے تمام درجات میں خیبرپختونخوا (کیٹیگری B ) کے وظیفے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد سے واضح طور پر زیادہ ہیں۔

🔹 بالخصوص سینئر ریزیڈنٹس (PG-IV اور PG-V) میں خیبرپختونخوا ملک میں سب سے زیادہ وظیفہ دینے والا صوبہ بن جاتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی فلاح و بہبود، بہتر تربیت، پیشہ ورانہ استحکام اور باعزت معاوضہ براہِ راست عوام کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے معیار سے جڑا ہوا ہے۔

پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کے مطابق، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس اور دیگر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے ملک کے بہترین وظیفوں، بہتر ورکنگ ماحول اور معیاری تربیتی مواقع کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

04/03/2026

🎯 MRCSedge.com – Your Edge in MRCS Part A
Preparing for MRCS Part A?
Stop overpaying for expensive subscriptions.
MRCSedge.com gives you high-yield, exam-focused preparation — at a price that makes sense.
✅ Comprehensive content
✅ Targeted practice questions
✅ Clear explanations
✅ Structured learning
✅ Affordable pricing
Built for serious MRCS candidates who want results — without financial stress.
Start preparing smarter today.
👉 Visit MRCSedge.com

Contact:+923355294762

AI did a great job here. Khyber in its early era.
14/01/2026

AI did a great job here. Khyber in its early era.

Class never exits. From dean to BOG
24/12/2025

Class never exits. From dean to BOG

06/08/2025

Call for Donations

Our colleague, Dr. Ayesha Sohail, TMO Medicine at Saidu Group of Teaching Hospitals, Swat, has been diagnosed with highly aggressive Grade 3 Invasive Breast Carcinoma. Her treatment plan is extensive.
Despite serving in the healthcare sector, there is no government policy to financially support healthcare workers battling life-threatening diseases. Dr. Ayesha dedicated her life to saving others now she needs our support to save her own.

Bank Transfer:
Bank Name: HBL
Account Title:AYESHA SOHAIL
Account No.: 58477000015955
IBAN: PK63HABB0058477000015955
Branch: Saidu Sharif, Swat
Please contribute as much as you can. Every rupee counts

Address

Khyber Medical College
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

(091) 9216206

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Kmcite posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The Kmcite:

Shortcuts

Share

Category