Peshawar children academy budni pull
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Peshawar children academy budni pull, School, sardar colony budhni bridge near ring Road, Peshawar.
✍ ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان
26/12/22
سردی
ٹھن ٹھن ٹھنڈک پیر پسارے
سر سر سردی آئی پیارے
ہاتھ، پیر ہوں دل یا لب ہوں
لرز رہے اندام ہیں سارے
قلفی بن کر جم سے گئے ہیں
منہ میں ہی کلام ہمارے
کہرے نے سب ڈھانپ لئے ہیں
اردگرد ، تمام نظارے
ہر سو، ہر جا برف پڑی ہے
گھر، سڑکیں، گنبد منارے
درختوں نے بھی چادر اوڑھی
سو گئے سارے چاند ستارے
منا لے کر کمبل کانپے
صندلی میں ہے گرم شرارے
امی بولیں حلوہ کھاؤ
خشک میوے میں ہیں حرارے
منی کو بس چائے بھائے
بسکٹ اور نمکو کرارے
✍ ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان
26/12/22
ٹھٹھرتی سردی
سر سر سر سر سردی آئی
ٹھنڈی ہوا کا پہرا
سورج نانا لرز لرز کر
بادل میں چھپائیں چہرا
چندا ماموں پہنیں گھگھرا
دھند کا گہرا گہرا
اوڑھے پیڑ برف کی چادر
دھرتی اماں کُہرا
تارے بھی سب ٹھٹر رہے ہیں
رات کا آنچل دوہرا
03/11/2022
"مقابلہ کرنے کی ہمّت اور جیت کا جذبہ انسان کو Skill سے نہیں، لوگوں کے مورل سپورٹ سے ملا کرتا ہے، یقین اور مکمّل یقین انسان کو ہارنے نہیں دیتا. دے ہی نہیں سکتا."
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Sardar Colony Budhni Bridge Near Ring Road
Peshawar
009291
29/10/2023