Khyber Students Association UOP

Khyber Students Association UOP Khyber Students Association , UOP is a Students lead Organization working since it's founding in 2002

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپ جاری، ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی کی خصوصی شرکتپشاور: خیبر سٹوڈنٹس ایس...
17/08/2026

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپ جاری، ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی کی خصوصی شرکت

پشاور: خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپ آج بھی بھرپور انداز میں جاری رہا، جس میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور یونیورسٹی میں داخلوں، شعبہ جات، میرٹ اور دیگر تعلیمی معاملات کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

ایڈمیشن کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی نے خصوصی شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عالم زیب آفریدی، چیئرمین ابرار آفریدی، سینئر نائب صدر شہریار آفریدی، نائب صدر اللہ یار آفریدی، نائب صدر عارف آفریدی، باڑہ کوارڈینیٹر زیب آفریدی، ترجمان ملک حامد آفریدی، سپورٹس سیکرٹری عبداللہ آفریدی، خلیل آفریدی اور وہاب آفریدی سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

سابق کابینہ و ممبران میں سرپرستِ اعلیٰ حارث شنواری، چیئرمین اسحاق آفریدی، جنرل سیکرٹری اسد آفریدی اور عدنان آفریدی بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن عالم زیب آفریدی نے ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی سے مطالبہ کیا کہ ضلع خیبر کے مستحق اور غریب طلباء و طالبات کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کے ذریعے خصوصی سکالرشپس اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ضروری فنڈز کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ مالی مشکلات کے باعث کوئی باصلاحیت طالب علم اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی نے طلباء کے مطالبات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ "ان شاء اللہ مجھ سے جتنا ممکن ہوا، میں ضرور اپنا کردار ادا کروں گا۔ میں خود ضلع خیبر سے تعلق رکھتا ہوں اور خیبر کے طلباء کے مسائل اور مشکلات کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ ان شاء اللہ آپ کے لیے ہر وقت حاضر ہوں گا اور اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا۔"

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الحق نے بھی خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تعلیمی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء کی رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لیے ان شاء اللہ ہر قسم کے ممکنہ تعاون میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عالم زیب آفریدی نے کہا کہ ایڈمیشن کیمپ کا بنیادی مقصد ضلع خیبر کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانی فراہم کرنا اور انہیں بروقت، درست اور مفت رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو ہمارے نوجوانوں کو مشکلات، محرومی اور پسماندگی سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن مستقبل میں بھی طلباء کے حقوق، تعلیمی سہولیات اور روشن مستقبل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

خوش آمدید، ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی صاحب! 🌹خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری ایڈمیشن کیمپ میں پا...
16/08/2026

خوش آمدید، ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی صاحب! 🌹

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری ایڈمیشن کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے صدر محترم ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی صاحب کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت و اعزاز ہے۔

ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی آمد کو خیبر کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لیے ایک مثبت قدم سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء و طالبات کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے کہ کیمپ میں تشریف لائیں، تعلیمی رہنمائی حاصل کریں اور اس خوبصورت نشست کا حصہ بنیں۔

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر ہوگی۔
🌹 خوش آمدید ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی صاحب
🤝 خوش آمدید خیبر کے طلباء و طالبات

14/08/2026

پریس ریلیز: تعلیم کے فروغ کے لیے خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا اہم اقدام

پشاور: خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کی جانب سے ضلع خیبر کے طلباء و طالبات کی تعلیمی مشکلات کے ازالے اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے بلڈ سیکرٹری ابوہریرہ آفریدی کی فاؤنڈیشن اور سپیریئر کالج کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت مستحق، غریب اور نادار طلباء و طالبات کو داخلے اور فیس میں 50 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ان طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنا ہے جو مالی مشکلات کے باعث اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر رہتے ہیں۔

اس موقع پر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اپنے طلباء کے تعلیمی، اخلاقی اور فلاحی مسائل کو ترجیح دی ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد صرف طلباء کی نمائندگی کرنا نہیں بلکہ ان کے مستقبل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا بھی ہے۔ مالی مشکلات کسی بھی باصلاحیت طالب علم کے خواب اور تعلیم کے درمیان دیوار نہیں بننی چاہیے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تعلیم کسی کا احسان نہیں بلکہ ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے، اور اسی سوچ کے تحت خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن مستقبل میں بھی طلباء و طالبات کے لیے ایسے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔

ایسوسی ایشن نے اس تعلیمی معاہدے کو ضلع خیبر کے طلباء و طالبات کے لیے ایک مثبت اور امید افزا پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

Khyber Students Association UOP

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی — ایڈمیشن گائیڈ کیمپخیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (KSA) پشاور یونیورسٹی میں ایڈمیشن ...
13/08/2026

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی — ایڈمیشن گائیڈ کیمپ

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (KSA) پشاور یونیورسٹی میں ایڈمیشن گائیڈ کیمپ تیسرے روز بھی چیئرمین ابرار آفریدی کی متحرک اور مؤثر قیادت میں کامیابی سے جاری ہے۔

اس موقع پر KSA کے سابق صدر محمد عمر شنواری اور سابق سرپرستِ اعلیٰ حارث شنواری نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی رہنمائی و معاونت کے عمل کا جائزہ لیا۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اپنے قائدین، کارکنان اور رضاکاروں کی ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو نئے داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور معاونت کے لیے انجام دی جا رہی ہیں۔

اہم اطلاع برائے ویٹنگ لسٹ کے امیدواران

جن طلبہ و طالبات کے نام میرٹ لسٹ میں Waiting List پر آئے ہیں، وہ پریشان نہ ہوں۔
تمام متعلقہ طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ پیر کے روز پشاور یونیورسٹی تشریف لائیں اور KSA ایڈمیشن گائیڈ کیمپ سے رابطہ کریں۔خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم داخلے کے طریقۂ کار، متعلقہ مراحل اور دستیاب مواقع کے حوالے سے حتی الامکان رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گی۔

📍 مقام: خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ایڈمیشن گائیڈ کیمپ، پشاور یونیورسٹی
⏰ وقت: پیر کے روز صبح سے

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن — طلبہ کی رہنمائی، خدمت اور روشن مستقبل کے لیے پُرعزم۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپ دوسرے روز بھی کامیابی سے جاریپشاور: خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پش...
12/08/2026

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپ دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری

پشاور: خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کی جانب سے طلباء و طالبات کی رہنمائی اور معاونت کے لیے قائم کیا گیا ایڈمیشن کیمپ دوسرے روز بھی چیئرمین ابرار آفریدی کی نگرانی میں بھرپور انداز میں جاری رہا۔ کیمپ میں خیبر سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور یونیورسٹی میں داخلوں، شعبہ جات کے انتخاب اور دیگر ضروری امور کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر شہریار آفریدی، نائب صدر اللہ یار آفریدی، کیبنٹ کوآرڈینیٹر عرفات شنواری، باڑہ کوآرڈینیٹر زیب آفریدی اور لنڈی کوتل کوآرڈینیٹر عدنان سمیت دیگر کابینہ اراکین نے کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور طلباء و طالبات کی بھرپور معاونت کی۔

کیمپ میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر عمر شنواری اور سابق سرپرستِ اعلیٰ حارث شنواری نے بھی خصوصی شرکت کی اور طلباء کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔ ان کی شرکت اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی قیادت اور سابقہ قیادت طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف داخلہ دلوانا نہیں بلکہ خیبر کے ہر طالب علم کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی، درست رہنمائی اور برابری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ جو طلباء و طالبات ویٹنگ لسٹ میں ہیں، ان کی رہنمائی اور آئندہ کے مراحل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے یہ کیمپ ان شاء اللہ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا۔

ایسوسی ایشن نے خیبر کے طلباء و طالبات سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا ابہام کی صورت میں کیمپ کا رخ کریں۔ طلباء کا روشن مستقبل ہماری ترجیح اور ان کی کامیابی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Khyber Students Association UOP@top fans

📢 پریس ریلیز | داخلہ گائیڈ کیمپآج خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یو او پی کے چئیرمین ابراڑ آفریدی نے سابق صدر اور سرپرست اعلیٰ...
11/08/2026

📢 پریس ریلیز | داخلہ گائیڈ کیمپ

آج خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یو او پی کے چئیرمین ابراڑ آفریدی نے سابق صدر اور سرپرست اعلیٰ *محمد عمر شنواری اور حارث شنواری کے ہمراہ کل منعقد ہونے والے داخلہ گائیڈ کیمپ کا انتظام کیا۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ہمیشہ طلبہ کی داخلہ میں مدد، سہولت اور رہنمائی کے لیے کام کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

تمام طلبہ خصوصاً خیبر پختونخواہ بھر سے اور بالخصوص ضلع خیبر کے طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اس کیمپ میں ضرور شرکت کریں۔
ہمارا مقصد نئے آنے والے طلبہ کو داخلہ کے عمل میں مکمل رہنمائی اور سپورٹ فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

📍 مقام: شعبہ معاشیات اور سیاسیات کے سامنے، یونیورسٹی آف پشاور
📅 وقت: صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

اگر کسی کو داخلہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرے یا ہمارے داخلہ گائیڈ کیمپ کا دورہ کرے۔

نیک خواہشات!

📢 اہم اعلان | ایڈمیشن کیمپخیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی کی جانب سے ان شاء اللہ کل پشاور یونیورسٹی میں ایڈمیش...
10/08/2026

📢 اہم اعلان | ایڈمیشن کیمپ

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی کی جانب سے ان شاء اللہ کل پشاور یونیورسٹی میں ایڈمیشن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو یونیورسٹی میں داخلوں، مختلف شعبہ جات، میرٹ، داخلہ پراسیس اور دیگر ضروری امور کے حوالے سے مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ ایڈمیشن کیمپ ان شاء اللہ پانچ روز تک جاری رہے گا تاکہ خیبر سے آنے والے طلباء و طالبات کو داخلے کے حوالے سے ہر ممکن سہولت اور درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

ہماری کوشش ہے کہ خیبر کا کوئی بھی طالب علم معلومات کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے موقع سے محروم نہ رہے۔

تمام طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی
تعلیم، رہنمائی اور طلباء کی خدمت ہمارا عزم ہے۔ 🎓

پریس ریلیزخیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی کے وفد کی باڑہ میں "یوتھ آف خیبر" کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوتھ ٹیلنٹ ٹ...
06/08/2026

پریس ریلیز

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی کے وفد کی باڑہ میں "یوتھ آف خیبر" کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ پروگرام میں شرکت

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی کے ایک وفد نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں یوتھ آف خیبر کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر عالم زیب آفریدی، چیئرمین ابرار آفریدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وقاص آفریدی، سابق سینئر نائب صدر علی حیدر آفریدی اور اکرام آفریدی شامل تھے۔

تقریب میں طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کو وفد نے سراہا اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عالم زیب آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے اس نوعیت کے تعلیمی و فکری پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ جیسے اقدامات نہ صرف طلبہ و طالبات میں صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد دیتے ہیں اور مستقبل کے لیے نئی راہیں ہموار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پشاور یونیورسٹی ہمیشہ نوجوانوں کی تعلیمی ترقی، قیادت سازی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے "یوتھ آف خیبر" کی پوری ٹیم کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے بامقصد پروگرام نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آخر میں وفد نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر کے نوجوانوں کی تعلیم، شعور اور قیادت کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

پریس ریلیزضلع خیبر کے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تاریخی پیش رفتضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی مخت...
25/07/2026

پریس ریلیز

ضلع خیبر کے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تاریخی پیش رفت

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی مختلف طلبہ سوسائٹیز، فیڈریشنز اور یونینز کے سربراہان کا ایک اہم اور تاریخی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع خیبر کے نوجوانوں اور طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل، مواقع اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلع خیبر کے طلبہ کی اجتماعی آواز کو مؤثر انداز میں متعلقہ اداروں اور اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے ضلع خیبر کی سطح پر ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار تنظیم قائم کی جائے، جو صرف اور صرف تعلیم، طلبہ کی فلاح و بہبود، تعلیمی سہولیات کی فراہمی، رہنمائی، اسکالرشپس، کیریئر ڈویلپمنٹ اور دیگر تعلیمی امور پر کام کرے گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یہ پلیٹ فارم کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ضلع خیبر کے ہر طالب علم کی نمائندگی کرے گا اور ان کے مسائل، تجاویز اور مطالبات کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچائے گا تاکہ ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول اور مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

تمام طلبہ تنظیموں، سوسائٹیز، فیڈریشنز اور یونینز کے سربراہان نے اس تاریخی فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون، اتحاد اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد تعلیم پر استوار ہوتی ہے، اور اگر ضلع خیبر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اپنے ضلع بلکہ پورے صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ذاتی، گروہی اور تنظیمی اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف ضلع خیبر کے طلبہ کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم اور نوجوان نسل کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی، کیونکہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتی ہے، اور متحد نوجوان ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔

پریس ریلیزخیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے وفد کی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا، جناب عباس آفریدی سے اہم...
22/07/2026

پریس ریلیز

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے وفد کی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا، جناب عباس آفریدی سے اہم ملاقات

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے وفد نے صدر عالم زیب آفریدی کی قیادت میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب عباس آفریدی سے ان کے دفتر میں ایک اہم اور انتہائی خوشگوار ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین ابرار آفریدی اور جوائنٹ سیکریٹری سجاد آفریدی بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ان کے لیے مختلف پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز، لیڈرشپ سیشنز، اسکل ڈویلپمنٹ، کیریئر کونسلنگ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز جناب عباس آفریدی نے نہایت خلوص، مثبت سوچ اور نوجوان دوست رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے ہر ممکن تعاون، مکمل سرپرستی اور ہر سطح پر بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ یوتھ افیئرز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور انہیں قومی ترقی کے سفر میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

وفد نے جناب عباس آفریدی کی نوجوانوں کے لیے مخلصانہ خدمات، مثبت وژن، قابلِ تعریف قیادت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت اور عوام دوست افسران نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہوتے ہیں۔ ان کی سرپرستی اور تعاون یقیناً ضلع خیبر کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا۔

آخر میں خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈائریکٹر یوتھ افیئرز جناب عباس آفریدی کا پرتپاک استقبال، قیمتی وقت، بھرپور تعاون اور مکمل یقین دہانی پر دلی شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی محکمہ یوتھ افیئرز اور خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے درمیان یہ باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا، جس کے مثبت ثمرات ضلع خیبر کے نوجوانوں تک پہنچیں گے۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Students Association UOP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Khyber Students Association UOP:

Shortcuts

Share

Category