School Leaders Khyber Pakhtunkhwa

School Leaders Khyber Pakhtunkhwa Our mission is to uplift the quality and standards of education, making a positive impact on the lives of students, teachers, and communities.

"Empowering Leaders, Inspiring Education"

11/08/2026
09/08/2026

Weldone School leaders...

07/08/2026
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام مرد و خواتین ان-سروس سکول لیڈرز کی دوبارہ باضابطہ بحالی کا باق...
29/07/2026

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام مرد و خواتین ان-سروس سکول لیڈرز کی دوبارہ باضابطہ بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سنگ میل ہمارے تعلیمی نظام کو مزید مستحکم کرنے اور صوبے کے روشن مستقبل کی تشکیل میں آپ کی غیر متزلزل لگن،محنت اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تمام منتخب اور بحال ہونے والے سکول لیڈرز کو دلی مبارکباد

28/07/2026

بٹگرام کے سکول لیڈرز کا تربیتی سیشن کے دوران ابتدائے بچپن کی تعلیم (ECE) کے موضوع پر ایک بامقصد اور دلچسپ رول پلے پیش کیا گیا، جس کا مقصد شرکاء کو بچوں کی نفسیات، سیکھنے کے انداز اور مؤثر تدریسی حکمتِ عملیوں سے عملی طور پر روشناس کرانا تھا۔
رول پلے نے یہ واضح کیا کہ ابتدائی برسوں میں محبت، حوصلہ افزائی، کھیل کے ذریعے سیکھنے اور مثبت ماحول کی فراہمی بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ایسی سرگرمیاں نہ صرف سیکھنے کے عمل کو دلچسپ بناتی ہیں بلکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔

"ہر بچے کو بہترین آغاز دینا ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔"

✍️

الحمدللہ!آج صوبائی وزیرِ تعلیم سے اسکول لیڈرز کمیونٹی کے سابق چیئرمین عبدالقدیر خٹک کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسکول لیڈ...
28/07/2026

الحمدللہ!

آج صوبائی وزیرِ تعلیم سے اسکول لیڈرز کمیونٹی کے سابق چیئرمین عبدالقدیر خٹک کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسکول لیڈرز کو درپیش مسائل، ان کے جائز مطالبات اور صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی۔ صوبائی وزیرِ تعلیم نے اسکول لیڈرز کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ان شاء اللہ، بہت جلد اسکول لیڈرز کے لیے خوشخبری متوقع ہے۔

ہم پُرامید ہیں کہ یہ ملاقات نہ صرف اسکول لیڈرز کے حقوق کے تحفظ بلکہ صوبے کے تعلیمی نظام میں مثبت اور دیرپا بہتری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری کوششوں میں برکت عطا فرمائے، تمام مسائل آسان فرمائے اور ہمارے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط، مؤثر اور کامیاب بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

28/07/2026

ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جناب جعفر منصور عباسی سکول لیڈرز کو
Re-engagement
نوٹیفکیشن حوالے کر رہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد اللہ بھی موجود ہیں۔











Directorate of Elementary and Secondary Education KP

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when School Leaders Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category