19/11/2025
Today, Working Folks Grammar Higher Secondary School Peshawar-I (Boys) launched a vital teachers training program in collaboration with C-MAP under the supervision of Khyber Pakhtunkhwa, Workers Welfare Board, emphasising child development and mental health. Educators engaged in self-reflective activities to enhance emotional intelligence, fostering a supportive environment. We remain dedicated to empowering our staff for optimal student growth.
24/09/2025
سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا جناب شیر عالم خان اور ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب عارف علی نے اچانک ورکنگ فوکس گرامر اسکول پشاور نمبر 1 کا دورہ کیا تاکہ تعلیمی معیار اور مجموعی تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لے سکیں۔
دورے کے دوران انہوں نے:
ٹیچر اور اسٹوڈنٹ ریشو اور داخلہ شدہ طلبہ کی تعداد کا جائزہ لیا۔
اساتذہ اور طلبہ سے انٹرویوز کیے اور ان کے مسائل و آراء سنی۔
اسکول پرنسپل اور انتظامیہ کے ساتھ مختلف مسائل پر گفتگو کی، جن میں تعلیمی کارکردگی، سہولیات اور درپیش چیلنجز شامل تھے۔
ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری اور اساتذہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
طلبہ کو درپیش کمیوں اور مسائل پر روشنی ڈالی اور بہتری کے امکانات پر غور کیا۔
طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کلاس روم کی کمی جیسے اہم معاملات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ کمزور نتائج دینے والے اساتذہ یا وہ افراد جو اپنی ذمہ داریاں مطلوبہ معیار کے مطابق ادا نہیں کرتے، ان کے لیے قطعاً کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سیکرٹری اور ڈائریکٹر نے اسٹاف کی محنت کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے اقدامات پر زور دیا تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
یہ دورہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ اداروں کو مزید مستحکم بنایا جائے، مسائل حل کیے جائیں اور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں۔