Dar Ul Qalam Model High School Masho khel

Dar Ul Qalam Model High School Masho khel

Share

Dar ul Qalam Model High School os a renownd institute in sorrounding area of village mashokhel pesha

19/12/2025

محترم والدین اسلام علیکم
آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ کچھ نا گزیر صوتحال کی بنا پر
ہم نے سکول بند کیا تھا۔ جن کیلیے ہم آپ سے معزرت خواہ ہیں ۔
مگر الحمدللہ کل سے ہمارا سکول دوبارہ کھلے گا ۔ اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے
کہ طلباء یعنی لڑکوں والے برانچ گرلز سیکشن منتقل کیا ہے ۔
اور گرلز سیکشن کیلئے دوسری جگہ منتخب کیا ہے ۔
اس لیے کل سے اپ اپنے بچوں کو گرلز سیکشن بیجھا کریں ۔
کل سے ہم باقاعدہ وہاں پر کلاسز شروع کر رہےہیں ۔
اس لیے آپ اپنے بچوں کو وقت پر بیجھا کریں

حاضری ٹایم 08:15

پرنسپل دارلقم ماڈل سکول ماشوخیل

Photos from Dar Ul Qalam Model High School Masho khel's post 02/12/2025
02/12/2025
17/09/2025

*محترم والدین!*
یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ اسکولوں میں بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے بعض بچے غیر حاضر ہیں اور والدین و طلبہ میں خوف پایا جاتا ہے۔

ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ *فی الحال اسکول میں ویکسین کا کوئی پروگرام جاری نہیں ہے*۔
اگر آئندہ کوئی ویکسین دی گئی تو وہ *آپ کی باقاعدہ اجازت کے بعد* ہی ممکن ہوگی۔

لہٰذا برائے مہربانی اپنے بچوں کو باقاعدگی سے اسکول بھیجیں اور افواہوں سے بچیں۔
ہم آپ کے اعتماد کے شکر گزار ہیں۔

29/08/2025

📢 محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ صوبے میں مختلف موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب پرائمری تا مڈل سکولوں کے لیے سمر اور ونٹر زونز کے حساب سے الگ الگ تعلیمی سال ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کی فلاح و بہبود اور معیاری تدریسی عمل کو یقینی بنانا ہے۔

سمر زون کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم ستمبر سے اگست تک ہوگا۔ اس میں پہلا سمسٹر ستمبر سے دسمبر اور دوسرا سمسٹر جنوری سے مئی تک جاری رہے گا جبکہ جون تا اگست موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ ونٹر زون کے اسکولوں میں تعلیمی سال یکم مارچ سے دسمبر تک ہوگا، اس میں پہلا سمسٹر مارچ سے جون اور دوسرا سمسٹر اگست سے دسمبر تک ہوگا جبکہ دسمبر تا فروری موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

📚 نئے نظام کے مطابق امتحانات بھی دو حصوں میں ہوں گے۔ پہلے سمسٹر کے امتحانات کو سالانہ نتیجے میں 45 فیصد اور دوسرے سمسٹر کے امتحانات کو 55 فیصد وزن دیا جائے گا تاکہ طلبہ کی کارکردگی کا متوازن اور شفاف انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔ سمر زون کے امتحانات دسمبر اور مئی میں جبکہ ونٹر زون کے امتحانات دسمبر میں منعقد ہوں گے۔

🌍 اس پالیسی کے تحت صوبے کے مختلف خطوں میں موسمی تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی نظام مزید مربوط اور بچوں کے لیے سازگار بنایا گیا ہے۔ یہ قدم نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری لائے گا بلکہ طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے آسانی اور سہولت پیدا کرے گا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Masho Khel
Peshawar

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:15
Tuesday 08:00 - 13:15
Wednesday 08:00 - 13:15
Thursday 08:00 - 13:15
Friday 08:00 - 11:45
Saturday 08:00 - 13:15