14/08/2026
یومِ آزادیِ پاکستان — پیغامِ وحدتِ اساتذہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
🇵🇰 14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان 🇵🇰
وحدتِ اساتذہ کی جانب سے اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔ اس آزادی کی حفاظت، ملک کی ترقی، امن و استحکام اور اسلامی و قومی اقدار کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ تعلیم، اتحاد، اخوت، دیانت اور حب الوطنی کے ذریعے وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کو ان کا جائز مقام، باعزت معاشی حقوق اور تعلیمی شعبے کو ضروری وسائل فراہم کیے جائیں، کیونکہ مضبوط تعلیم ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور اسے اسلام کا مضبوط قلعہ بنائے۔ آمین۔ 🇵🇰🤲
منجانب:
پرنسپل ڈاکٹرناصرالدین
صدر، وحدتِ اساتذہ kpk
ملک خالدفاروقی صاحب
جنرل سیکرٹری، وحدتِ اساتذہ kpk