خَيرُالناسِ مَن يًنفعُ الناَس⊙
بہترین انسان وه ھے جودوسروں کیلیے فائدہ مند ہو👑
Daily Hadees روزنامہ حدیث
like and share
رســول اللہﷺ نے فرمایا
اس شخص کی ناک خـــاک آلود ہو جــــس کی زندگی میں رمضان المبارک آیا اور اس کی مغفـــرت ہونے سے پہلے گذر بھی گیا-
(ترمذی:3545)
05/02/2022
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا گیا کہ كون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا كہ: تم اپنے مومن بھائی كو خوشی پہنچاؤ یا اس كا قرض ادا كرو یا اسے كھانا كھلاؤ
السلسله صحيحه 3651
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
منافق کی تین نشانیاں ہیں،
جب بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، جب وعدہ کرتا ہے تو خلاف کرتا ہے اور جب اسے امین بنایا جاتا ہے تو خیانت کرتا ہے.
صحیح بخاری 6095 - کتاب الادب
06/08/2021
کپڑوں کی سلائی کرنا کس نے ایجاد کیا؟
اس سوال کا صحیح جواب رات 8 بجے اپلوڈ کیا جائے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
اللہ تعالیٰ نے جو بیماری اتاری ہے تو اس کی شفا بھی اتاری ہے.
(صحیح البخاری: 5678)
رسول الله ﷺ نے فرمایا
جہنم کی آگ ابن آدم کے سارے بدن کو کھائے گی سوائے سجدوں کے نشان کے ، اللہ تعالی نے آگ پر یہ حرام کیا ہے کہ وہ سجدوں کے نشان کو کھائے.
(صحيح البخاري : 7437)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ،أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ،قَالَ:الصِّيَامُ جُنَّةٌ،فَلَا يَرْفُثْ ،وَلَا يَجْهَلْ ،وَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ ،فَلْيَقُلْ:إِنِّي صَائِمٌ مَرَّتَيْنِ،وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، يَتْرُكُ طَعَامَهُ،وَشَرَابَهُ ،وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي الصِّيَامُ لِي،وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا.
(بخاری شریف:1894)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزہ دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے اس لیے ( روزہ دار ) نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت کی باتیں اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اس کا جواب صرف یہ ہونا چاہئے کہ میں روزہ دار ہوں، ( یہ الفاظ ) دو مرتبہ ( کہہ دے ) اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے، ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) بندہ اپنا کھانا پینا اور اپنی شہوت میرے لیے چھوڑ دیتا ہے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور ( دوسری ) نیکیوں کا ثواب بھی اصل نیکی کے دس گنا ہوتا ہے۔
نبی اکرم ﷺ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے ، ایک سال (کسی وجہ سے) اعتکاف نہیں کر سکے تو اگلے سال آپ ﷺ نے بیس رات کا اعتکاف کیا
(ابو داود 2263)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہمیشہ لوگ خیر پر رہیں گے جب تک افطار(افطاري) جلد کریں گے۔
مسلم۔ 2554
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Peshawar