Eden Model School

Eden Model School

Share

🌟 Unlocking Bright Futures! 🚀 Welcome to EDEN MODEL SCHOOL page where we nurture potential, inspire dreams, and sculpt bright futures for your kids.

Join us on this educational journey filled with joy, discovery, and limitless possibilities📚✨

18/01/2026

🏫 نئی دیوار، نیا حوصلہ، نیا سفر!
ایڈن ماڈل سکول کی فرنٹ وال کو جدید اور خوبصورت انداز میں تیار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے
ہم سیکھنے کے ماحول کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے پُرعزم ہیں ✨

Photos from Eden Model School 's post 08/01/2026

🌟 دستارِ فضیلت کی پُرخلوص مبارکباد 🌟
ہم اپنے سکول کے اُن ہونہار بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہیں مدرسہ میں دستارِ فضیلت سے نوازا گیا۔
یہ کامیابی بچوں کی محنت، والدین کی بہترین تربیت اور اساتذہ کی مخلص رہنمائی کا خوبصورت نتیجہ ہے۔
ہم بچوں، ان کے والدین اور تمام اساتذہ کو اس عظیم کامیابی پر دل سے مبارکباد دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کو علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨

31/12/2025

سکول اونر کا پیغام
پیارے طلبہ و معزز والدین!
الحمدللہ ایک اور تعلیمی سال کامیابی سے مکمل ہوا۔ یہ آپ کے اعتماد، بچوں کی محنت اور اساتذہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ایڈن ماڈل سکول میں ہم تعلیم کے ساتھ تربیت اور کردار سازی پر یقین رکھتے ہیں۔ نئے تعلیمی سال میں مزید بہتری اور معیاری تعلیم کے ساتھ آپ کی خدمت جاری رہے گی نئے سیشن میں
اپنے بچے کے روشن مستقبل کے لیے ایڈن ماڈل سکول کا انتخاب کریں۔
نیک تمناؤں کے ساتھ
سکول اونر
ایڈن ماڈل سکول

Photos from Eden Model School 's post 16/12/2025

ایڈن ماڈل سکول کے بچوں نے پشاور زو اور تاتارا پارک کا تعلیمی و تفریحی دورہ کیا۔
بچوں نے قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کیں۔
یہ سیر بچوں کے لیے خوشگوار یادوں اور سیکھنے کا بہترین موقع بنی۔
ایڈن ماڈل سکول بچوں کی ہمہ جہت تربیت پر یقین رکھتا ہے۔





Photos from Eden Model School 's post 27/11/2025

Eden Model School Morning Assembly
منظم قطاریں، خاموشی اور یکسوئی—ہمارے طلبہ کا ڈسپلن واقعی قابلِ تعریف ہے۔

Photos from Eden Model School 's post 26/11/2025

✨ Eden Model School — Break Time Vibes!
مسکراہٹیں، شور، دوستی اور خوشیوں سے بھرے چند لمحے…
جہاں ہر بچہ سیکھتا بھی ہے اور جیتا بھی ہے! 🌟📚💛










24/11/2025

📢 ایڈن ماڈل سکول میں فزیکل ایکٹیویٹی ڈے!
ایڈن ماڈل سکول میں ہم سمجھتے ہیں کہ صحت مند جسم ایک مضبوط ذہن کی بنیاد ہے۔ ہمارے طلبہ نے آج دلچسپ اور توانائی سے بھرپور سرگرمیوں میں حصہ لیا جن کا مقصد فٹنس، اعتماد اور مجموعی صحت کو بہتر بنانا ہے۔
آئیں، ایک صحت مند مستقبل کی طرف قدم بڑھاتے رہیں! 💪✨

23/11/2025

ایڈن ماڈل سکول اور القلم ماڈل سکول کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ایڈن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
ایڈن نے ٹاس جیت کر القلم ماڈل سکول کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ القلم کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 90 رنز کا ہدف دیا۔ ایڈن ماڈل سکول کی ٹیم یہ ہدف چیس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کے روز القلم ماڈل سکول کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

Photos from Eden Model School 's post 13/11/2025

ایڈن ماڈل سکول میں آج میڈ ٹرم امتحانات کے نتیجے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔
کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🎓
محنت، نظم و ضبط اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔ 🌟

Photos from Eden Model School 's post 25/10/2025

📚 ایڈن ماڈل سکول
الحمدللہ!
میڈ ٹرم امتحانات کا آخری پرچہ بخیروخوبی اختتام پزیر ہوا۔
تمام طلبہ و اساتذہ کو بہترین محنت اور نظم و ضبط پر مبارکباد 👏
اب آغاز ہوگا نئے جذبے اور نئی محنت کے ساتھ تعلیمی سفر کے اگلے مرحلے کا ✨

Photos from Eden Model School 's post 16/10/2025

📚 ایڈن ماڈل سکول میں مڈ ٹرم امتحانات کا آغاز 🎓

الحمدللہ! آج سے ایڈن ماڈل سکول میں مڈ ٹرم امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
طلباء و طالبات کو کامیابی کے لیے نیک تمنائیں 💫

📅 تاریخ: 16 اکتوبر 2025
🏫 ادارہ: ایڈن ماڈل سکول

📖 “محنت کامیابی کی کنجی ہے، جو آج محنت کرے گا، کل فخر سے سر اٹھائے گا!” 💪

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Adam Khel Kalley Sra Khawra Kohat Road Zangali Peshawar
Peshawar
25000