FAST Noor e baseerat

FAST Noor e baseerat

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FAST Noor e baseerat, Education, Peshawar.

11/02/2021
20/08/2020
01/01/2020

دو ہزار بیس (2020) کیسا گزاریں؟
___________________
گزشتہ سال دسمبر میں دو ہزار انیس کے لیے پلاننگ پر ورکشاپ رکھی تھی۔۔۔ اب کی بار شروع دسمبر سے مسیجز آنا شروع ہوئے۔۔۔ کچھ وہ لوگ جو ایسی ورکشاپ چاہتے تھے۔۔۔ اور کچھ وہ ٹرینر دوست جو میرے ساتھ مل کر ایسی ورکشاپ پلان کرنا چاہتے تھے۔۔۔ لیکن اس بار ایسی مکمل ورکشاپ کے لیے وقت کم تھا۔۔۔

آج کچھ ایسے لوگوں کی کالز موصول ہوئیں جو گزشتہ سال ٹریننگ ورکشاپ میں شریک تھے۔۔۔ وہ اس پلاننگ پر عمل کررہے تھے۔۔۔ اب ڈیمانڈ یہ تھی کچھ انوکھا گول اپنی طرف سے دوں جسے وہ پلانر میں شامل کرسکیں۔۔۔ تو دوستوں کچھ باتیں پیشِ خدمت ہیں۔۔۔
__________________
فوٹو کاپی نہ بنیں:
اس سال پہلا کام یہ کریں کہ فوٹو کاپی نہ بنیں۔۔۔ جو دوسرے کر رہے وہی میں کرلوں۔۔۔ جو دوسرے کہتے ہیں وہی بن جاؤں۔۔۔ سامنے والے کا صرف لباس ہی نہیں۔۔۔ بلکہ اس کی صورت بھی کاپی کرلوں۔۔۔ ان سب باتوں کو چھوڑ دیں۔۔۔ فوٹو کاپی مشین کو ہمشیہ کاپی کرنے واسطے کچھ میٹریل چاہیے۔۔۔ جب میٹریل ختم تو آپ ختم۔۔۔
__________________
سولو کاپی بن جائیں:
کوئی ایک کام ایسا تلاش کرلیں جس کی ''اونلی'' کاپی آپ ہوں۔۔۔ یعنی آپ سولو کاپی بن جائیں۔۔۔ ایسا کام جس میں آپ ماہر ہوں۔۔۔ آپ الگ ہوں۔۔۔ آپ کی اپنی الگ شناخت ہو۔۔۔ دور سے کام دیکھ کر کہا جاسکے یہ تو فلاں ابن فلاں کا کام ہے۔۔۔
__________________
کچھ بڑا سوچ لیں:
جان بوجھ کر نہیں۔۔۔ بلکہ دل سے۔۔۔ کچھ ایسا سوچ لیں جو سوچتے ڈر لگتا ہو۔۔۔۔
اف یہ کام اور میں؟
میں ایسا نہیں کرسکتا۔۔۔
بھلا میں اتنا آگے کیسے بڑھ سکتا ہوں؟
کچھ ایسا سوچ لیں جو سوچ کر بھی جھرجھری آتی ہو۔۔۔ پھر ویسا ہی بننے کی تیاری شروع کردیں۔۔۔
_________________
فالوور بن جائیں:
جی ہاں درست پڑھا۔۔۔ ''فالوور'' بن جائیں۔۔۔ آپ ہمیشہ لیڈر بننا چاہتے ہیں۔۔۔ خود ہم لیڈرشپ کی ورکشاپس کرواتے ہیں۔۔۔ لیکن یاد رکھیں بہترین لیڈر بننے کے لیے بہترین فالوور بننا ضروری ہے۔۔۔ کسی کو رول ماڈل بنائیں اور فالو کرلیں۔۔۔
________________
رول ماڈل کون ہو:
ارے بھئی یہ بھی کوئی سوال ہے۔۔۔ اس سال سب رول ماڈلز کو ایک ڈبے میں بند کردیں۔۔۔ سیرت المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھیں۔۔۔ اور پکے فالور بن جائیں۔۔۔ حضور کے قدموں میں گِرجائیں۔۔۔ وہ خاک آنکھوں سے ملیں۔۔۔ اور راستہ پالیں۔۔۔
_______________
تابع ہوجائیں:
درست فیصلوں۔۔۔ اچھے فیصلوں۔۔۔درست کام۔۔۔ صحیح طریقہ کار۔۔۔ یہ سب سیکھنے اور کرنے کے لیے کسی کے تابع ہونا نہایت ضروری ہے۔۔۔
______________
کس کے تابع ہوں:
خود کو شریعت کے تابع کرلیں۔۔۔ قومیت، لسانیت، رنگ، نسل۔۔۔ ان سب کی چادر اتار پھینکیں۔۔۔ شریعت کا لباس اوڑھ لیں۔۔۔ ہر کام شریعت کے تابع۔۔۔ ہر فیصلہ شریعت کے تابع۔۔۔۔ اس سے پریشان نہیں ہونا۔۔۔ ہم مشینیں نہیں ہیں۔۔۔ کمی بھی ہوگی۔۔۔ کوتاہی بھی ہوگی۔۔۔ غلطی بھی ہوگی۔۔۔گناہ بھی ہوگا۔۔۔ لیکن توبہ کا دروازہ بند نہ ہوگا۔۔۔ کوشش تو کریں۔۔۔ اور ضرور کریں۔۔۔
_______________
مضبوط بنیں:
حدیث کا مفہوم ہے: اللہ کو کمزور مسلمان کے مقابلے مضبوط مسلمان پسند ہے۔۔۔ خود کو مضبوط کریں۔۔۔ جسم کو مضبوط کریں۔۔۔ ممی ڈیڈی ہونا کوئی نعمت نہیں۔۔۔ سستی دور کرنے کا فارمولا بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے۔۔۔ فرمایا: تیز چلو۔۔۔ تو بس تیز چلا کریں۔۔۔ جسم مضبوط ہوگا سستی دور ہوگی۔۔۔ جسم کو اللہ کی راہ میں مشقت اٹھانے پر بھی آمادہ کریں۔۔۔
_______________
امت بن جائیں:
کاروباری معاملات چلاتے رہیں۔۔۔ کرئیر آگے بڑھاتے رہیں۔۔۔ لیکن اس سال کے گولز میں ایک گول نیا شامل ہونا چاہیے۔۔۔ پانچ وقت کی نماز لازم پکڑنی ہے ان شاءاللہ۔۔۔ پھر ہر نماز کے بعد دعا لازم کرنی ہے۔۔۔ پھر اس دعا میں مظلوم امت کو بھی شامل کرلینا ہے۔۔۔ تب ہم تسبیح کے ہر دانے کے ساتھ خود کو دانہ سمجھ پائیں گے۔۔۔ اسی میں خیر ہے۔۔۔ اسی میں برکت۔۔۔ اسی میں بھلائی۔۔۔ اسی میں سلامتی۔۔۔ اور سلامتی تو صرف اسلام میں ہے۔۔۔

(رضوان اللہ خان)

Membership Registration – Al-Nafi 30/12/2019

کیا آپ ''النافع'' سے متعلق کچھ جانتے ہیں؟
_____________________________
محمد فیصل محبِ وطن پاکستانی ہیں۔۔۔ وہ برطانیہ (United kingdom), امریکہ اور کینیڈا میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ۔۔۔ سائبر سیکیورٹی، بلاک چین، آرٹیفیشل اینٹیلجنس اور انٹرنیٹ کی دنیا کے کئی شعبہ جات میں۔۔۔ گزشتہ اٹھارہ سال سے کلیدی پوزیشنز (بطور: CIO, CSO اور CISO) پر اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں۔۔۔

فیصل سٹینفورڈ، ایم آئی ٹی (MIT)، لندن میٹرو پولیٹن اور رائل ہولوے یونیورسٹی کے ذہین اور قابل طالب علم رہے ہیں۔۔۔ ان کی یہی قابلیت جب حب الوطنی سے ضرب کھانے لگی تو اپنے وطن اور اہلِ اسلام کے لیے کچھ کرنے کا عزم پیدا ہوا۔۔۔ اسی عزم نے انہیں ''النافع'' جیسے پلیٹ فارم کی بنیاد رکھنے پر مجبور کردیا۔۔۔

النافع کیا ہے:
--------------------
النافع سٹیم کی بنیاد پر افراد کی تیاری کا ادارہ ہے۔۔۔ سٹیم انگریزی کے چار حروف پر مشتمل لفظ (STEM) ہے۔۔۔ جو کہ چار سبجیکٹس کے مخفف کے طور پر استعمال ہوتا ہے یعنی: سائنس (Science), ٹیکنالوجی (Technology), انجینئرنگ (Engineering) اور حساب/میتھ (Math)...

محمد فیصل اب تک ''النافع'' پر قریب پندرہ کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔۔۔ یعنی ایک نوجوان نے اپنی قابلیت سے زندگی کی پونجی اہلِ وطن اور اہلِ اسلام پر خرچ کرنے کی ٹھانی۔۔۔ اور ابتداءً ''النافع'' کے اس آن لائن پلیٹ فارم پر بیس سے زائد دنیا کے جدید ترین علوم اردو و دیگر کئی زبانوں میں فراہم کردئیے گئے۔۔۔

النافع کون سے کورسز کروا رہا ہے:
----------------------------
سب سے پہلے تو ان کورسز کی اصل ویلیو معلوم ہونا بے حد ضروری ہے۔۔۔ النافع کے ان کورسز کی اصل فیس قریب دو لاکھ ڈالر یعنی تین کروڑ پاکستانی روپے ہیں۔۔۔ لیکن جونہی آپ ''النافع'' کے ممبر بنتے ہیں۔۔۔ آپ یہ تمام کورسز محض دو سو روپے ماہانہ میں سیکھ سکتے ہیں۔۔۔ یوں سمجھ لیجیے کہ آپ مفت میں دنیا کے جدید ترین کورسز سیکھ سکتے ہیں۔۔۔ کورسز کے نام آپ کے سامنے پیش کرنے لگا ہوں۔۔۔ ان میں سے چند آنے والے ایک سال تک پیش کردئیے جائیں گے اور دیگر ابھی بھی موجود ہیں۔۔۔ کورسز درج ذیل ہیں:
1. Cyber security
2. Offensive Pentesting
3. Digital Forensics and Threat Detection
4. Data Science
5. Machine Learning
6. Deep Learning
7. Artificial Intelligence
8. IT Audit
9. IT Governance
10. IT Risk Management
11. Cloud computing
12. Space Exploration Engineering
13. Blue Chip Manufacturing
14. Next Generation Defence Technologies
15. Autonomous Driving
16. Renewable Energy
17. Quantum Physics
18. Quantum Computing and Quantum Resistant Encryption
19. Blockchain
20. Robotics
21. Mathematics (KG2 to Grade 12)

مارکیٹ میں جاب پوزیشن:
----------------------------
النافع کے فراہم کردہ کورسز اس وقت دنیا کی اہم ضرورت ہیں۔۔۔ اسی لیے ان کورسز اور قابلیت کے حامل افراد کی مارکیٹ میں مانگ آئے روز بڑھ رہی ہے۔۔۔ اس وقت دنیا میں ایسے افراد کے لیے پینتیس لاکھ نوکریاں موجود ہیں۔۔۔ جبکہ آنے والے دو سالوں میں ورلڈ اکنامک فورم کی پیشین گوئی کے مطابق نوکریوں کی یہ تعداد دس کروڑ سے بھی بڑھ جائے گی۔۔۔

رجسٹریشن کیسے ہو:
---------------------------
ایک بات مزید۔۔۔ النافع آپ کے بچوں کو جدید انداز میں حساب (Math) بھی سیکھاتا ہے۔۔۔ آپ کو محض انٹرنیٹ اور انٹرنیٹ کا استعمال آنا چاہیے۔۔۔ رجسٹریشن کے لیے سب سے اہم بات سیکھنے کی لگن ہونا ضروری ہے۔۔۔ کسی ڈگری اور موجودہ کسی بھی کرئیر یا تجربے کی قطعی ضرورت نہیں۔۔۔
النافع کرئیر کاونسلگ اور پرسنیلٹی پر بھی کام کرے گا۔۔۔ یعنی آپ اپنے لیے کس راہ کا چناؤ کریں، اس میں بھی مدد ملے گی۔۔۔

اب اگر آپ ان کورسز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔۔۔ تو رجسٹریشن کی فیس صرف پچیس سو روپے (2500 Rs.) سالانہ ہے۔۔۔ دیگر ممالک کے لوگ بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ان کے لیے فیس صرف ایک سو چار ڈالر (104) ہوگی۔۔۔ یاد رہے آپ کی ادا کردہ اس فیس کا بھی ایک بڑا حصہ تعلیم اور فلاحی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔۔۔

رجسٹریشن کے لیے دئیے گئے لنک پر کلک کریں:
Join now: https://lddy.no/citb
اور مزید معلومات کے لیے:
0312 0712 554

(رضوان اللہ خان)

Membership Registration – Al-Nafi

28/08/2019

کشمیر کا مسئلہ اقبال کی نظر میں
_________________
بچپن میں سوچا کرتا تھا کہ سب اقبال اقبال کیوں کرتے رہتے ہیں۔۔۔ پھر دو ہزار چودہ میں اقبال کے ایک مصرعے نے مجھے ڈپریشن سے نکلنے میں مدد دی۔۔۔ یہ وہ دن تھا جب اقبال سے محبت ہوئی۔۔۔ میں نے اقبال کو پڑھنا شروع کیا۔۔۔ مانتا ہوں مکمل نہیں پڑھ سکا۔۔۔ لیکن اقبال کو مرشد مان لیا۔۔۔ پر اقبالیات کو ہضم کرنا کہاں آسان۔۔۔ اب یہی سن لیں:

مسلم نے بھی تعمیر کِیا اپنا حرم اور
تہذیب کے آزر نے ترشوائے صنم اور

سادہ لفظوں میں سمجھاوں؟؟؟ دو ٹوک؟؟؟
اقبال فرماتے ہیں یہ جو جدید تہذیب کا غنڈہ ہے۔۔۔ وہ جو خود کو سپر پاور کہتا ہوگا۔۔۔ یہ اس وقت کا آزر ہے۔۔۔ جس نے مسلمانوں کو بھی توڑ مروڑ ڈالا ہے۔۔۔ اور نئے قسما قسم کے بت تراشنے اور انہیں پوجنے میں سب کو مصروف کردیا ہے۔۔۔ اب یہ امت نہیں ہیں۔۔۔ کیونکہ:

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے، وہ مذہب کا کفن ہے

اقبال فرماتے ہیں۔۔۔ یہ جو ہزار قسم کے بت بن گئے۔۔۔ ان میں سب سے بڑا بت۔۔۔ جسے لوگ خدا سمجھ کر پوجتے ہیں۔۔۔ وہ وطن ہے۔۔۔ اب جو بھی کوئی ''سب سے پہلے میرا وطن'' کا نعرہ لگائے گا۔۔۔ وہ امت کی تسبیح سے کٹ جائے گا۔۔۔ اس کا رب اللہ نہیں۔۔۔ اس کا خدا وطن بن جائے گا۔۔۔ یہ وطن کو گاو ماتا کی طرح پوجے گا۔۔۔ لیکن باقی امت کٹتی رہے۔۔۔ اس کے کان پر جوں بھی نہ رینگے گی۔۔۔ اگر مذہب کو کفن پہنا کر دفنانا چاہتے ہو۔۔۔ تو بس وطنیت کا بت سب سے بڑا تراش لو۔۔۔

یہ بُت کہ تراشیدۂ تہذیبِ نوی ہے
غارت گرِ کاشانۂ دینِ نبَوی ہے

اقبال کی فکر دیکھیں۔۔۔ کہتے ہیں: یہ جو میرا وطن، میرا وطن کا بت۔۔۔ اب دور سے برج خلیفہ اور ایفل ٹاور کی طرح بلند قامت نظر آتا ہے۔۔۔ دراصل یہ اس نئی تہذیب (نیو ورلڈ آرڈر) نے تراشا ہے۔۔۔ اور یہ نئی تہذیب (نیو ورلڈ آرڈر) و اس کے بت دِکھنے میں خوبصورت ہیں۔۔۔ ایمان دار ہیں۔۔۔ انسانیت پسند ہیں۔۔۔ لیکن حقیقت میں انہوں نے دینِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو۔۔۔ تمہارے دلوں سے نچوڑ کر نکال ڈالا ہے۔۔۔

اقبال کو مرشد اس لیے کہا۔۔۔ کہ وہ اپنے وقت کے ساتھ ساتھ مجھے میرا وقت بھی دکھا رہے تھے۔۔۔ فرمارہے تھے۔۔۔ کہ تم دیکھو، اک دن عرب القدس سے ہاتھ کھینچ لیں گے۔۔۔ اور عجم کے مضبوط پاکستانی اپنی شہہ رگ پر چھری چلنا برداشت کرلیں گے۔۔۔

تم دیکھو گے۔۔۔ واہ معتسمہ کی آواز پر لبیک کہنے والوں کی اولادیں۔۔۔ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے کہہ کر کٹ جانے والوں کو دھتکار دیں گے۔۔۔ تم دیکھو گے۔۔۔ سفید چمکتے لباس میں ملبوس بہادر و غیرتِ ایمانی سے سرشار عربوں کی اولادیں۔۔۔ کاروبار و معیشت کو مسلمان لڑکی کے دوپٹے پر فوقیت دینے لگے گی۔۔۔

تم دیکھو گے کہ ہر سال فلسطین کے مسلمان۔۔۔ اک آرزو لیے جب عید کے دن بھی کٹتے ہوں گے۔۔۔ تب وہ صحابہ کی زبان میں یہود کو للکار کر کہیں گے۔۔۔ خیبر خیبر یا یہود، جیشِ محمد سوف یعود۔۔۔ لیکن دنیا بھر کے مسلمان حاکم۔۔۔ اپنے اپنے وطن کی مٹی چومنے میں مصروف رہیں گے۔۔۔

تم دیکھو گے کہ کشمیر کی بیٹیوں کو آر ایس ایس کے کتے اٹھا کرلے جائیں گے۔۔۔ لیکن اپنے بستر پر کتوں کو ساتھ سلانے والے مسلمان۔۔۔ ان کتوں کو باندھنے کی بجائے۔۔۔ ان کے آگے ہڈی ڈالنے کو کھڑے ہوجائیں گے۔۔۔

اقبال آپ بتائیں علاج کیا ہے؟؟؟ تب مرشد فرمانے لگے:
بازو ترا توحید کی قوّت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے، تُو مصطفوی ہے

سب سے پہلے یہ جان لے۔۔۔ جب تک تو طرح طرح کے بتوں کو پوجے گا۔۔۔ وطن کا بت۔۔۔ مال کا بت۔۔۔ نسب کا بت۔۔۔ جان کا بت۔۔۔ شہرت کا بت۔۔۔ شاہ کا بت۔۔۔ تب تک علاج ممکن نہیں۔۔۔ کیونکہ مشرک کا علاج محض توحید میں پنہاں ہے۔۔۔ ہاں تو اپنی بازو کی قوت واپس چاہتا ہے۔۔۔ تو توحید کی طرف پلٹ جا۔۔۔ صرف ایک اللہ کو مان کر اسی کے راستے میں جان قربان کرنا اعزاز سمجھ۔۔۔ تیرا دیس پاکستان، افغانستان، امریکہ، کشمیر، سعودیہ، آسٹریلیا نہیں۔۔۔ تیرا دیس تو اسلام ہے۔۔۔ اور اس دیس کی کوئی سرحد نہیں۔۔۔

نظّارۂ دیرینہ زمانے کو دِکھا دے
اے مصطفَوی خاک میں اس بُت کو ملا دے!

آہ کہ آنکھیں اس نظارے کو پھر سے دیکھنے کو ترس گئی ہیں۔۔۔ اگر وقت کے آزر نے یہ بُت تراشے ہی ہیں۔۔۔ توبھی ابراہیم علیہ السلام کے نقش قدم پر چل۔۔۔ مصطفوی بن جا۔۔۔ اور اٹھ اس بت کو توڑ ڈال۔۔۔ اسے خاک میں ملا کر ساری دنیا فتح کرلے۔۔۔

مرشد۔۔۔ شکریہ۔۔۔ اللہ آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔۔۔ آمین

یاد رہے۔۔۔ وطن سے محبت جزو ایمانی ہے۔۔۔ لیکن صرف وطن وطن کرنا بت پرستش ہے۔۔۔ یعنی تم اس پار کشمیریوں کو روز قتل کرو۔۔۔ یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔۔۔ لیکن تم اس پار دیکھو گے تو جواب دوں گا۔۔۔ حاکم وقت تازہ خدا کی پرستش میں مصروف ہے۔۔۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ اس پار بھی روز مسلمانوں کو شہید کررہے ہیں۔۔۔ اور تازہ خدا کی حفاظت میں بھی جواب نہیں دیا جارہا۔۔۔ کہیں پجاری خود کرائے کا تو نہیں؟

(رضوان اللہ خان)

28/08/2019

حرفِ غلط نہ تھا ، مجھے سمجھا گیا غلط
لکھّا گیا غلط ، کبھی بولا گیا غلط

میں بھی غلط نہ تھا، مری باتیں غلط نہ تھیں
مجھ کو مرے کلام کو، جانچا گیا غلط

میزانِ عدل ٹھیک تھا ، پلڑے درست تھے
یہ کون دیکھتا ہے کہ تو لا گیا غلط

مجھ میں نہیں تھے عیب کسوٹی میں عیب تھے
میرا یہ تھا قصور کہ پرکھا گیا غلط

گو مرتبے میں ہیچ ہوں لیکن غلط نہیں
سقراط کی طرح مجھے مار ا گیا غلط

طوفاں کے بعد اہلِ تدّبر کو فکر ہے
ساحل کا تھا قصور کہ دریا گیا غلط

افراد ہیں غلط کہ غلط ہیں تصوّرات
یا اس معاشرے ہی کو ڈھالا گیا غلط

اکثر وہ لوگ زندۂ جاویدؔ ہو گئے
تاریخِ عصر میں جنہیں لکھّا گیا غلط

21/08/2019

سن کفر کے پنجے میں دبی بہن کی آواز
جو ہاتھ اٹھائے ہوئے کرتی ہے یہ فریاد

پھر حق کا کوئی تیر شجاعت کی کماں سے
کفار کی شہہ رگ پہ کوئی پھینکنے آئے

اے کاش خدا بھیجے کوئی طارق ثانی
مظلوم کو جو پنجہء ظالم سے چھڑائے

مسلم تیری غیرت کو گوارا ہے کہ کافر
اسلام کی بیٹی کو سر عام نچائے

کیا ایسا تیری آنکھ بھلا دیکھ سکے گی؟
کہ نوچ لے ہندو تیری بہنوں کی قبائیں
________
سن کفر کے پنجے میں دبی بہن کی آواز
جو ہاتھ اٹھائے ہوئے کرتی ہے یہ فریاد

جس کرب میں تڑپائی ہیں کشمیر میں لاشیں
اس کرب کا ایک تیر تیرے دل کو بھی کاٹے

کشمیر کی بہنوں کی صدا ماؤں کی آہیں
ان آہوں کی آواز تیرے کانوں میں آئے

جس آگ نے بھڑکائے ہیں کشمیر میں شعلے
اس آگ کی کچھ آگ تیرے دل کو بھی پہنچے
_________
سن کفر کے پنجے میں دبی بہن کی آواز
جو ہاتھ اٹھائے ہوئے کرتی ہے یہ فریاد

بدر سے تبوک کے ادوار کو دیکھو
حنین احد غزوہ احزاب کو دیکھو

جب ہاتھ میں کدال لیے شکم پہ پتھر
اے کاش بپا پھر سے ہو احزاب کا منظر

پھر حمزہ و طلحہ کے انداز میں مسلم
کشمیر و فلسطین میں ہوں برسرپیکار

پھر غلبہء اسلام کی تاریخ رقم ہو
کہ دہر میں انساں نہ کوئی زیرِستم ہو

انتخاب: رضوان اللہ خان

16/08/2019

تازہ رپورٹس کے مطابق کشمیری ہر قسم کے کرفیو کو پاؤں تلے روندتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے مرنے کا جشن منا رہے ہیں۔۔۔ کشمیر کے نوجوانوں کے پاس اس وقت اسلحہ نہیں ہے۔۔۔ لیکن گزشتہ تین دن میں کئی نوجوان میسر ریسورسز تھامے جنگلوں کا رخ کرچکے ہیں۔۔۔

بھارتی فوج چیکنگ اور سرچ آپریشن کے بہانے کشمیری گھروں میں ناپاک قدم اور ناپاک نظریں لیے گھستی رہی۔۔۔ جوانوں پر تشدد، بزرگوں کو گھسیٹا گیا اور خواتین کو روتا بچوں کو بلکتا چھوڑ دیا گیا۔۔۔ کئی گھروں میں خواتین کی جانب سے مزاحمت پر انہیں بالوں سے پکڑ کر دھکے دئیے گئے۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ خون کو اُبال آنے لگا ہے۔۔۔

بارڈر آپریشنز میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے۔۔۔ جوابی کاروائی میں کئی بھارتی بنکرز تباہ جبکہ دسیوں بھارتی مردار ہوئے ہیں۔۔۔ اب تک یہ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اہلِ کشمیر اس حال میں بھی چار نعرے کیوں لگا رہے ہیں:
ہم کیا چاہتے؟۔۔۔ آزادی۔۔۔
کشمیر بنے گا؟۔۔۔ پاکستان۔۔۔
بھارت تیری موت آئی۔۔۔ جیش آئی جیش آئی۔۔۔
گو انڈیا گو بیک۔۔۔ لشکر آئی لشکر آئی۔۔۔

لیکن اب سمجھ میں آگیا کہ۔۔۔ کیوں کشمیری جلوسوں میں۔۔۔ پاکستان اور مجاہدین کے پرچم اور نعرے بلند ہورہے ہیں۔۔۔ انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ دن جیشِ محمد کے محض تین کشمیری مجاہدوں نے پندرہ گھنٹے مسلسل لڑتے ہوئے ہندو فوج کو تگنی کا ناچ نچایا۔۔۔ جس کے نتیجے میں انڈین میڈیا کے مطابق کم از کم تیس۔۔۔ جبکہ مقامی کشمیریوں کے مطابق لگ بھگ دو سو بھارتی فوجی جہنم واصل ہوچکے ہیں۔۔۔ یاد رہے تین بہادروں کو کنٹرول کرنے کے لیے قریب دس ہزار بھارتی فوجیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔۔۔

یہی وجہ ہے کہ کشمیریوں کے حوصلے دوبارہ بلند ہوئے ہیں۔۔۔ اور کشمیری جوان۔۔۔ آزادی کی نئی تاریخ رقم کرنے واسطے۔۔۔ اپنے گھر چھوڑ کر جنگلوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔۔۔ اگر بارڈر سے باہمت پاک فوج اسی طرح بھارتیوں کی بینڈ بجاتی رہے۔۔۔ اور مجاہدین ِ کشمیر کو اندر سے انہیں قیمہ بنانے دیں۔۔۔ تب کشمیری جس تازہ ہوا کو محسوس کررہے ہیں۔۔۔ وہ ہوا انہیں آزادی کے آسمان تک پرواز دے پائے گی۔۔۔

اہلِ ایمان۔۔۔ اور اہلِ پاکستان۔۔۔ کم از کم درجے میں۔۔۔ اپنے کشمیری بھائیوں کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔۔۔ کیا معلوم کس کی دعا آزادی کی ہوا کا جھونکا بن جائے۔۔۔

(رضوان اللہ خان)

12/08/2019

تقبل اللہ منا ومنکم
اللہ سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔۔۔
ان کی بھی جنہوں نے سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کئے۔۔۔
ان کی بھی جنہوں نے سنتِ ذالنورین پر عمل کرتے ہوئے اپنا مال قربان کیا۔۔۔
ان کی بھی جنہوں نے سنتِ حنظلہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔۔۔
_____________________
اہلِ کشمیر کے لیے دعائیں ضرور کیجئے۔۔۔ ہم امت ہیں۔۔۔ ایک دیوار کی مانند۔۔۔ لیکن اس دیوار کی بنیادیں کمزور ہوچکیں۔۔۔ اللہ ہمیں پھر سے اسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنانے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔۔
____________________
دنیا بھر کے اہلِ ایمان کو دلی عید مبارک۔۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

http://www.messagetv.tv/, http://inkofscholars.org/

Address


Peshawar
2500