27/07/2026
الحمد للہ!
آج ہمارے مدرسے (گلشن پشاوری) میں استادالعلماء شیخِ محترم حضرت مولانا فضل حق عرف (ڈبر صاحب حق صاحب) حفظہ اللہ تشریف لائے۔ آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ سعادت اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی۔
اس موقع پر حضرت نے تفسیرِ بیضاوی کا نہایت علمی، تحقیقی اور ایمان افروز درس ارشاد فرمایا، جس سے حاضرین نے بھرپور استفادہ کیا۔ قرآنِ کریم کے معانی و مطالب، مفسرین کے اقوال اور علمی نکات کو نہایت خوبصورتی سے بیان فرمایا، جس سے علم و عمل کا شوق مزید بڑھا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت شیخ صاحب کو صحتِ کاملہ، عافیت اور دراز عمر عطا فرمائے، ان کے علم و فیض میں مزید برکت عطا کرے، اور ہمیں بھی قرآن و سنت کی صحیح سمجھ اور اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً