Scholars Tuition & Computer Academy

Scholars Tuition & Computer Academy

Share

This page is to contact Scholars tuition and computer academy .Feel free to query. Koh e Daman Coaching Academy

09/12/2023

کلاسز یکم جولائی 2024 سے شروع ہونگے۔

کورسز :میتھس ،فزکس کیمسٹری اینڈ بیالوجی
ششم کلاس سے لے کر بارہویں جماعت تک

03459513547 پر رابط کر سکتے ہے۔

03/02/2023

دو مہینوں(مارچ و اپریل) میں مکمل میٹرک کورس
فزکس ،میتھس ،کیمیسٹری اور بیالوجی
رابطہ نمبر 03459513547
منجانب: سکالرز ٹیوشن اکیڈمی

28/12/2022

فسٹ ائیر کلاسز شروع ہو چکی ہے۔
فزکس کلاس 4 سے 5 بجے تک
بیالوجی کلاس شام 6 بجے سے 7 بجے تک

Photos from Scholars Tuition & Computer Academy's post 22/12/2022
15/12/2022

فسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر ٹیوشن کلاسز 19 دسمبر 2022 سے شروع ہو رہے ہیں۔
فزکس جاوید اقبال
بیالوجی شکور خان
03469224296

06/12/2022

ایٹم کی اصلی تصویر!!

اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔ اس تصویر کے درمیان میں ایک روشن نقطہ ہے۔ یہ دراصل ایک ایٹم ہے۔ آپ اپنی انکھوں سے پہلے ایٹم کی تصویر دیکھ رہے ہیں۔ سہولت کے لیے دوسری تصویر زوم کر کے دکھائی گئی ہے۔ جس میں آپ ایک روشنی خارج کرتے ایٹم کو دیکھ سکتے ہیں۔ مگر یہ کیسے ؟

اس سے پہلے ذرا یہ جان لیں کہ ایٹم کا سائز کیا ہوتا ہے۔ ایٹم کا سائز اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کونسے عنصر کا ایٹم ہے اور اسکے مرکزے کے گرد کتنے الیکٹران ہیں۔۔مثال کے طور پر ہائیڈروجن کا سادہ سا ایٹم جسکے مرکزے میں ایک پروٹان اور اسکے گرد ایک الیکٹران ہے اسکا سائز 0.025 نینومیٹر ہے ۔ ایک نینومیٹر ایک میٹر کا اربواں حصہ ہوتا ہے یا ایک ملی میٹر کا دس لاکھواں حصہ۔ یعنی کہ بے حد چھوٹا۔ اسی طرح سونے کا ایٹم ہائڈروجن کے ایٹم سے بڑا ہوتا ہے کیونکہ اس میں 79 پروٹان ہوتے ہیں اور یہ ہائڈروجن سے سائز میں تقریباً دس گنا بڑا ہوتا ہے یعنی 0.14 نینومیٹر ۔

اب اتنے کم سائز کو انسانی آنکھ کیسے دیکھ سکتی ہے؟ ایک انسان کے باریک بال کی موٹائی 0.04 ملی میٹر تک ہوتی ہے جسے آپ غور کرنے پر دیکھ سکتے ہیں۔ انسانی آنکھ شاید ایک باریک بال کی آدھی موٹائی تک کی چیزوں کو یعنی 0.02 ملی میٹر تک کی سائز کی چیزوں کو دیکھ سکتی ہے۔

مگر ایک ایٹم چاہے جتنا بھی بڑا ہو یہ بہرحال انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا ۔ مگر رکیے!! تو پھر اس تصویر میں ہم ایٹم کو کیسے دیکھ رہے ہیں وہ بھی بغیر کسی مائیکروسکوپ کے۔

بہت سے لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ کیا ایٹم کو مائیکروسکوپ دیکھا جا سکتا ہے؟

اسکا جواب ہے جی بالکل دیکھا جا سکتا ہے مگر اسکے لیے خاص طرح کی مائیکروسکوپ درکار یے جسے سکینگ الیکٹران مائیکروسکوپ کہتے ہیں۔ عام مائیکروسکوپ جو اپ نے شاید سکول کے زمانے میں لیبز میں دیکھی ہو یہ عدسوں کی مدد سے روشنی کے ذریعے ہمیں بیکٹریا یا خلیے دکھاتی ہی۔ گویا روشنی ان چھوٹی چیزوں پر پڑ کر عدسوں کی مدد سے فوکس ہوتی ہے اور یہ روشنی ہماری آنکھ تک پہنچتی ہے جس سے ہم چھوٹی چیزوں کو بڑی سائز میں دیکھتے ہیں۔

البتہ سکینیگ الیکٹران مائیکروسکوپ میں ہم روشنی کی بجائے الیکٹرانز کی مدد سے چیزوں کی تصاویر لیتے ہیں۔ اس مائیکروسکوپ سے الیکٹرانز تیزی سے نکل کر ایٹموں سے ٹکراتے ہیں اور پھر ہر طرف بکھرتے ہیں۔۔جو الیکٹرانز ایٹموں سے ٹکرا کر واپس آتے ہیں اُنہیں مقناطیسی عدسوں کی مدد سے فوکس کیا جاتا ہے اور یوں ہم کسی خاص جگہ پر ایٹم کی موجودگی سے اسکی تصویر بناتے ہیں۔

اب آتے ہیں اس سوال پر کہ زیرِ نظر تصویر میں آپ روشنی کی مدد سے ایک ایٹم کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ تو یہ تصویر دراصل 7 اگست 2017 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ ڈیوڈ ناڈلینگر نے اپنی لیب میں ڈی ایس ایل آر کیمرے، لیزر اور آئن ٹریپ میں قید سٹورنیم کے ایٹم کی لی ہے۔ جناب نے سٹورنٹیم (ایٹامک نمبر 38) کے ایٹم کا پازیٹو آئن بنا کر(اس سے چند الیکٹران نکال کر) اسکو ویکیوم چیمبر میں دو عدد دھاتی الیکٹروڈ(جو سائڈ پر ہیں) کی مدد سے طاقتور برقیاتی فیلڈز میں ایسے پھنسایا جیسے رضیہ غنڈوں میں پھنستی ہے اور پھر اس پر لیزر کی دے شعاعیں ماری کہ بیچارہ سٹورنٹیم کا ایٹم ان شعاعوں کو جذب کر کے خارج کرنے پر مجبور ہو گیا اور یوں اتنا چمکا کہ اسے اس ناہنجار ڈیوڈ نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا۔

ایٹم کی اس تصویر پر ڈیوڈ کو برطانیہ کی انجنیئرنگ اور فزیکل ریسرچ کونسل کی جانب سے سائنس کا فوٹوگرافی انعام دیا گیا۔

سو اب آپ نے ایٹم کو اپنی آنکھ سے دیکھ لیا ہے۔ اب آپ سکون سے جی سکتے ہیں۔

04/12/2022

Rocket propulsion

Photos from Scholars Tuition & Computer Academy's post 29/11/2022

کلاس نہم کے طلباء مطالعہ قرآن کا ذیل سمارٹ سلیبس کو فالو کریں۔

Photos from Scholars Tuition & Computer Academy's post 27/11/2022

*کمزور طلباء پر محنت کی اہمیت اور اس کا طریقہ*

:کمزور طلباء پر محنت کی اہمیت
:کمزور طلباء پر محنت کرنے سے اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت آتی ہے حدیث شریف میں آتا ہے کہ "ھَلْ تُنْصَرُوْنَ وَتُرْزَقُوْنَ اِلَّا بِضُعَفَاءِکُمْ"
(صحیح البخاری، الجھاد، باب من استعان بالضعفاء، الرقم :٢٨٩٦)
ترجمہ :تمہارے کمزوروں ہی کی وجہ سے تمہاری مدد کی جاتی ہے اور تمہیں روزی دی جاتی ہے،،

اس لیے ہمیں کمزور طلباء پر خصوصیت کے ساتھ محنت کرنی چاہیے تاکہ ان پر محنت کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت شامل حال ہوجاے_

*کمزور طلباء پر محنت کرنے کا طریقہ* :،

*سب سے پہلے طالب علم کی کمزوری کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ طالب علم میں کمزوری کس اعتبار سے ہے: سماعت، بصارت میں کمزوری ہے یا ذہنی کمزوری ہے؟
*اگر کمزوری کی وجہ سماعت ہو تو استاذ اپنے قریب بٹھاے اور آواز قدرے اونچی کرے اور اگر نگاہ کمزور ہو تو بورڈ کے قریب بٹھاے اور اس کے ساتھ ساتھ اس طالب علم کے والدین کو اس کے علاج کی طرف بھی متوجہ کریں _
*اگر طالب علم ذہنی اعتبار سے کمزور ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ استاذ سبق بار بار کہلوائیں، سبق کو آسان کریں اور نئ نی مثالیں دے کر سمجھانے کی کوشش کریں _اس سے بھی کافی فرق پڑجاے گا
*اگر کمزوری کی وجہ طالب علم کی جھجھک یا توتلاپن ہو تو ایسے طالب علم کو استاذ خصوصی توجہ دے اور کوشش کرے کہ کوئی اور طالب علم اس طالب علم کا مذاق نہ اڑاے_
* کمزور بچے پر اس طریقے سے محنت کریں کہ اس بچے کو اور کلاس کے دیگر طلباء کو یہ معلوم نہ ہو کہ یہ طالب علم کمزور ہے
* بعض بچے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھبرا جاتے ہیں جس سے ان کی استعداد دب جاتی ہے ایسے بچوں سے نرمی کا برتاؤ کیا جائے تو ان کی کمزوری دور ہوسکتی ہے.
* کمزور طالب علم کو مَاشَآءَالْلّٰہُ،جَزَاکَ الْلّٰہٗ خَیْرًا کہتے رہیں اور خوب حوصلہ افزائی کرتے رہیں.
* بعض طلباء کی عمومی صحت خراب رہتی ہے جو ان کی تعلیمی کمزوری کا سبب بن جاتی ہے اگر ایسی صورت ہو تو والدین کو اس بچے کی صحت کی طرف متوجہ کریں.
* کمزور طالب علم کو نامناسب الفاظ اور مایوس کن کلمات ہرگز نہ کہیں اور نہ کبھی طعنہ دیں، جیسے: نکمے، جاہل، احمق، تو تو پڑھ ہی نہیں سکتا، تیری شکل پڑھنے والوں جیسی نہیں ہے، تو پڑھنے میں زیرو ہے،کھیلنے میں ہیرو ہےوغیرہ وغیرہ.
* کمزور طالب علم کو انفرادی وقت دیں.
* کمزور طالب علم کی ذہین طالب علم کے ساتھ جوڑی بنائیں.
* کمزور طالب علم کو درسگاہ میں آگے بٹھائیں.
* کمزور طالب علم سے آسان آسان سوالات پوچھیں تا کہ اس کے اندر خود اعتمادی کی صفت پیدا ہو.
* دہرائ والے دن سبق یاد کرانے کی کوشش کریں.
* بزم والے دن کمزور طالب علم کا کمزور طالب علم سے مقابلہ کرائیں.
* کمزور طالب علم کو اچھے مستقبل کی خوش خبری سناتے رہیں کہ محنت کرتے رہو اِنْ شَاءَالْلّٰہ تمہاری محنت ضرور رنگ لاے گی.
* کمزور طلباء کے والدین سے ملاقات کے دوران انہیں فکر مند تو ضرور کریں تا کہ وہ توجہ کے ساتھ دعائیں مانگیں البتہ والدین سے طالب علم کی خامیوں کا ایسا تذکرہ بالکل بھی نہ کریں کہ جس سے وہ مایوس ہوں.
* استاذ سچے دل سے اس بات کی نیت کرے کہ مجھے ہر حال میں ان کمزور طلباء کو اچھے طلباء کی فہرست میں لانا ہے، ان شاء اللہ جب استاذ سچی نیت کرے گا تو اللہ تعالیٰ ضرور مدد فرمائیں گے.
* کمزور طلباء کا نام لے کر فرض نمازوں کے بعد دعائیں مانگیں.

Photos from Scholars Tuition & Computer Academy's post 25/11/2022

الحمدللہ کلاسز شروع ہیں،تمام والدین اپنے بچوں کا وقت قیمتی بنائیں۔
کلاس نہم و دہم کلاسز دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک
جاوید اقبال ایم فل فزکس

شکور خان ایم فل بائیو ٹیکنالوجی

فسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر ٹیوشن کلاسز یکم دسمبر سے شروع ہو رہےہیں۔
رابطہ نمبر 03469224296

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar