Worldwide Qur'anic Competitions

Worldwide Qur'anic Competitions The only Platform to Broadcast Information about Worldwide Qur'anic Competitions. (Origin Pakistan)
(1)

USA TOUR Qari Ibrahim Kasi Pakistan
21/08/2026

USA TOUR Qari Ibrahim Kasi Pakistan

20/08/2026

عالمی مسابقة حفظ القرآن الکریم 2026
نے دو پوزیشنز حفاظ کیٹگریز میں اور دو پوزیشنز حافظات کیٹگریز میں حاصل کی ۔
حافظ محمد زکریا آف بنگلہ دیش نے 20 پاروں میں دنیا بھر میں حاصل کی ۔

UK Tour : Sheikh Abdul Nasir Harak Egypt قاری محمد حماد صاحب پاکستان مدرس اسلامک سنٹر یوکے۔
20/08/2026

UK Tour : Sheikh Abdul Nasir Harak Egypt
قاری محمد حماد صاحب پاکستان مدرس اسلامک سنٹر یوکے۔

جائزة ليبيا الدولية للقرآن الكريم 2026 جائزة ليبيا الدولية للقرآن الكريم کے 14ویں بین الاقوامی مقابلے کی تیاریاں جاریبنغ...
20/08/2026

جائزة ليبيا الدولية للقرآن الكريم 2026

جائزة ليبيا الدولية للقرآن الكريم کے 14ویں بین الاقوامی مقابلے کی تیاریاں جاری

بنغازی : حکومتِ لیبیا کی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور کی جانب سے جائزة ليبيا الدولية للقرآن الكريم کے 14ویں ایڈیشن کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے ممتاز حفاظ شرکت کریں گے۔

وزارتِ اوقاف و اسلامی امور کے مطابق اس بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا انعقاد
General Command of the Libyan Arab Armed Forces
کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے شرکاء حصہ لیں گے۔

اس مقابلے کا مقصد حفظِ قرآن کریم کی حوصلہ افزائی، تلاوتِ قرآن میں مہارت کو فروغ دینا اور لیبیا سمیت دنیا بھر سے آنے والے حفاظ و شرکاء کے درمیان قرآنی و علمی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

وزارتِ اوقاف و اسلامی امور کی جانب سے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامی و تنظیمی تیاریاں جاری ہیں۔ جائزة ليبيا الدولية للقرآن الكريم لیبیا میں منعقد ہونے والے نمایاں بین الاقوامی قرآنی پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔

Source news :
https://www.lananews.com/ar/?p=501287

پچھلے سال پاکستان کی نمائندگی حافظ ضیاء الدین ( طالب علم دار العلوم مدنیہ اماندرہ ، بٹخیلہ ) نے کی تھی ۔ اور مسابقہ میں ایک کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ اور 250,000 لیبیا دینار کا انعام حاصل کیا تھا۔ ان کی سلیکشن آن لائن ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار : تاحال اس مسابقہ کا رجسٹریشن کا آفیشل آن لائن طریقہ کار معلوم نہیں ہو سکا۔ لیکن پچھلے کئی سالوں سے مالاکنڈ کے جامعہ دارلعولم مدنیہ اماندرہ بٹخیلہ کے طلباء ان میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس لئے جن کو معلومات لینی ہو ان سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ شکریہ

 #ماشاءاللــّٰـــــه مالدیپ کے نیشنل اسلامک سنٹر کے پاکستانی مدرس اور Worldwide Qur'anic Competitions پیج ٹیم کے ممبر او...
20/08/2026

#ماشاءاللــّٰـــــه مالدیپ کے نیشنل اسلامک سنٹر کے پاکستانی مدرس اور Worldwide Qur'anic Competitions پیج ٹیم کے ممبر اور آن لائن استاذ محترم جناب الحافظ القاری محمد طارق صاحب کی شاگردہ نے سعودی عرب کے عالمی مسابقہ حفظ القرآن الکریم میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی اور 170,000 ریال کا انعام حاصل کرلیا ۔
( مسابقات قرآنیہ نیوز )
مالدیپ کی الحافظہ فاطمہ شایہ ظاہر کی ایک اور تاریخی عالمی کامیابی! 🏆📖

مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والے 46ویں بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز حفظِ قرآن مقابلے میں مالدیپ کی نمائندگی کرتے ہوئے الحافظہ فاطمہ شایہ ظاہر نے حفظِ قرآنِ کریم کی مکمل کیٹیگری میں عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن حاصل کرکے ایک عظیم اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ انہیں 170,000 سعودی ریال کا انعام بھی دیا گیا۔

اس تاریخی مقابلے میں 133 ممالک کے شرکاء شریک ہوئے، اور مقابلے کی 46 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین و طالبات کو بھی شرکت کا موقع ملا۔ ایسے تاریخی موقع پر الحافظہ فاطمہ شایہ کا عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنا مالدیپ، نیشنل قرآن سنٹر اور تمام اہلِ قرآن کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔

یہ ان کی پہلی عالمی کامیابی نہیں۔ اس سے قبل بھی وہ:
🥈 مصر 2023: عالمی مسابقۂ حفظ القرآن الکریم میں دوسری پوزیشن — جہاں حفاظ و حافظات ایک ہی کیٹیگری میں شریک تھے۔
🥉 ملائیشیا 2024: بین الاقوامی مسابقۂ حفظ القرآن الکریم میں تیسری پوزیشن۔
🏅 دبئی: انٹرنیشنل مقابلۂ حفظ القرآن الکریم میں نویں پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔

🌿 خصوصی مبارکباد

اس عظیم کامیابی پر الحافظہ فاطمہ شایہ کے والدین اور تمام اساتذۂ کرام کے ساتھ بالخصوص محترم الحافظ القاری محمد طارق صاحب، مدرسِ اسلامی سنٹر مالدیپ، کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے الحافظ القاری محمد طارق صاحب نے مالدیپ میں قرآنِ کریم کی تعلیم، حفظ اور طلبہ و طالبات کی تربیت کے لیے جو محنت اور اخلاص کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں، یہ کامیابیاں ان کی قابلِ قدر محنت اور تربیت کا روشن ثمر ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور مزید باصلاحیت حفاظ و حافظات کی تربیت کی توفیق عطا فرمائے۔

🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ الحافظہ فاطمہ شایہ کے علم، عمل اور حفظِ قرآن میں برکت عطا فرمائے، قرآنِ کریم کو ان کے سینے کا نور اور زندگی کا رہنما بنائے، ان کے والدین و اساتذہ، بالخصوص الحافظ القارئ محمد طارق صاحب، اور نیشنل قرآن سنٹر کی انتظامیہ کی محنتوں کو قبول فرمائے، اور انہیں دنیا و آخرت میں مزید عزت و کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

  سعودی عرب عالمی مسابقہ حفظ 🏆 مسابقة الملك عبدالعزيز الدولية لحفظ القرآن الكريم وتلاوته وتفسيره (46)1448هـ | 2026م📖 الف...
20/08/2026

سعودی عرب عالمی مسابقہ حفظ

🏆 مسابقة الملك عبدالعزيز الدولية لحفظ القرآن الكريم وتلاوته وتفسيره (46)
1448هـ | 2026م

📖 الفرع الأول

حفظ القرآن الكريم كاملاً مع حسن الأداء والتجويد بالقراءات السبع المتواترة من طريق الشاطبية «رواية ودراية»

🥇 المركز الأول
جمانة شرايطية
🇩🇿 جمہوریہ الجزائر
💰 500,000 ریال

🥈 المركز الثاني
زعد بنت حسين بن علي آل قرطان
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 450,000 ریال

🥉 المركز الثالث
هبه بنت ماجد بن رشدي الصفدي
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 400,000 ریال

🏅 المركز الرابع
إيمان جمال فاروق حسن
🇪🇬 جمہوریہ مصر عربی
💰 350,000 ریال

🏅 المركز الخامس
صبيح برغوث
🇸🇾 جمہوریہ عربی سوریہ
💰 325,000 ریال

📖 الفرع الثاني

حفظ القرآن الكريم كاملاً مع حسن الأداء والتجويد وتفسير مفردات القرآن الكريم كاملاً

🥇 المركز الأول
مريم حلم أرمي إبراهيم
🇳🇬 وفاقی جمہوریہ نائجیریا
💰 300,000 ریال

🥈 المركز الثاني
أمة الرحمن بديع مطهر كليب
🇧🇭 مملکتِ بحرین
💰 275,000 ریال

🥉 المركز الثالث
أماني بنت شائع بن عوض الحسيني الحارثي
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 250,000 ریال

🏅 المركز الرابع
زينب بنت إبراهيم بن عبدالسلام إدريس
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 225,000 ریال

🏅 المركز الخامس
شموج بنت فائز بن حمدان الزبيدي
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 220,000 ریال

📖 الفرع الثالث

حفظ القرآن الكريم كاملاً مع حسن الأداء والتجويد

🥇 المركز الأول
صفاء إيمان بن يحيى
🇩🇿 جمہوریہ الجزائر
💰 200,000 ریال

🥈 المركز الثاني
زينب عبد الرحمن
🇬🇭 جمہوریہ گھانا
💰 190,000 ریال

🥉 المركز الثالث
مسفرة بنت محمود
🇧🇩 جمہوریہ بنگلہ دیش
💰 180,000 ریال

🏅 المركز الرابع
فاطمة شابا زاهر
🇲🇻 جزر المالديف
💰 170,000 ریال

🏅 المركز الخامس
فتحية حسن رشيد
🇰🇪 جمہوریہ کینیا
💰 160,000 ریال

📖 الفرع الرابع

حفظ خمسة عشر جزءاً متتالية مع حسن الأداء والتجويد

🥇 المركز الأول
تين جي مون
🇲🇲 جمہوریہ اتحاد میانمار
💰 150,000 ریال

🥈 المركز الثاني
ري شاهر يوسف يونس
🇵🇸 ریاستِ فلسطین
💰 140,000 ریال

🥉 المركز الثالث
رابطة بنت رمضان
🇧🇩 جمہوریہ بنگلہ دیش
💰 130,000 ریال

🏅 المركز الرابع
ميسم بنت أحمد بن محمد بن سراج الحبسيّة
🇴🇲 سلطنتِ عمان
💰 120,000 ریال

🏅 المركز الخامس
فاطمة نجاح الشريفة
🇮🇩 جمہوریہ انڈونیشیا
💰 110,000 ریال

📖 الفرع الخامس

حفظ خمسة أجزاء متتالية مع حسن الأداء والتجويد

🥇 المركز الأول
فانوميرتسوا فريدة زابانكا
🇲🇬 جمہوریہ مڈغاسکر
💰 65,000 ریال

🥈 المركز الثاني
ماريا مامادو
🇧🇧 باربادوس
💰 60,000 ریال

🥉 المركز الثالث
كاتوما كابارو
🇨🇫 وسطی افریقی جمہوریہ
💰 55,000 ریال

🏅 المركز الرابع
هبة بنت أنور هندسة
🇲🇷 جمہوریہ موریطانیہ
💰 50,000 ریال

🏅 المركز الخامس
ليلى باتوريتش
🇧🇦 بوسنیا و ہرزیگووینا
💰 45,000 ریال

🌹 تمام کامیاب حافظات کو مبارک باد!

اللہ تعالیٰ تمام بہنوں کی محنتوں کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں سربلندی عطا فرمائے۔ آمین۔

  سعودی عرب عالمی مسابقہ 🏆 مسابقة الملك عبدالعزيز الدولية لحفظ القرآن الكريم وتلاوته وتفسيره (46)1448ھ | 2026ء📜 أسماء ال...
20/08/2026

سعودی عرب عالمی مسابقہ
🏆 مسابقة الملك عبدالعزيز الدولية لحفظ القرآن الكريم وتلاوته وتفسيره (46)
1448ھ | 2026ء

📜 أسماء الفائزين

مسابقة الملك عبدالعزيز الدولية لحفظ القرآن الكريم وتلاوته وتفسيره کے 46ویں دور کے سرکاری نتائج:

📖 الفرع الأول

حفظ القرآن الكريم كاملاً مع حسن الأداء والتجويد بالقراءات السبع المتواترة من طريق الشاطبية «رواية ودراية»

🥇 المركز الأول
عبد الرحمن بن مختار بن أحمد محمد
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 500,000 ریال

🥈 المركز الثاني
عبد الكريم رجب آغا
🇸🇾 جمہوریہ عربی سوریہ
💰 450,000 ریال

🥉 المركز الثالث
قاصيبيب رسول تالانت بيكومينتش
🇰🇬 جمہوریہ کرغیزستان
💰 400,000 ریال

🏅 المركز الرابع
عبدالله بن أحمد بن عبد الرزاق المطوع
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 250,000 ریال

🏅 المركز الخامس
عمر فاروق
🇨🇲 جمہوریہ کیمرون
💰 225,000 ریال

📖 الفرع الثاني

حفظ القرآن الكريم كاملاً مع حسن الأداء والتجويد وتفسير مفردات القرآن الكريم كاملاً

🥇 المركز الأول
عمر بن عبدالله بن حمد الصبيح
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 300,000 ریال

🥈 المركز الثاني
قتال زكرياء
🇩🇿 جمہوریہ الجزائر
💰 275,000 ریال

🥉 المركز الثالث
بدر سائد حامد يوسف مشعل
🇧🇭 مملکتِ بحرین
💰 250,000 ریال

🏅 المركز الرابع
أحمد بن حامد بن راشد السهلي
🇸🇦 مملکتِ سعودی عرب
💰 225,000 ریال

🏅 المركز الخامس
محمد مرافا عبدالله
🇳🇬 وفاقی جمہوریہ نائجیریا
💰 220,000 ریال

📖 الفرع الثالث

حفظ القرآن الكريم كاملاً مع حسن الأداء والتجويد

🥇 المركز الأول
ناجي عطيه ناجي بن سليمان
🇱🇾 ریاستِ لیبیا
💰 200,000 ریال

🥈 المركز الثاني
محمد الهادي الغريبي
🇹🇳 جمہوریہ تیونس
💰 190,000 ریال

🥉 المركز الثالث
شيخ محمد محمود الحسن
🇧🇩 جمہوریہ بنگلہ دیش
💰 180,000 ریال

🏅 المركز الرابع
عبيد حسين
🇬🇧 مملکتِ متحدہ
💰 170,000 ریال

🏅 المركز الخامس
محمد حسبي الصديق
🇮🇩 جمہوریہ انڈونیشیا
💰 160,000 ریال

📖 الفرع الرابع

حفظ خمسة عشر جزءاً متتالية مع حسن الأداء والتجويد

🥇 المركز الأول
محمد زكريا
🇧🇩 جمہوریہ بنگلہ دیش
💰 150,000 ریال

🥈 المركز الثاني
همام مصطفى العبيد زريقان
🇱🇾 ریاستِ لیبیا
💰 140,000 ریال

🥉 المركز الثالث
ميربيكوف موسى
🇰🇬 جمہوریہ کرغیزستان
💰 130,000 ریال

🏅 المركز الرابع
عبدالهادي عبدالحليم شيخ دية
🇸🇾 جمہوریہ عربی سوریہ
💰 120,000 ریال

🏅 المركز الخامس
شاين هتيت
🇲🇲 جمہوریہ اتحاد میانمار
💰 110,000 ریال

📖 الفرع الخامس

حفظ خمسة أجزاء متتالية مع حسن الأداء والتجويد

🥇 المركز الأول
ثُورْيا ناونغ
🇲🇲 جمہوریہ اتحاد میانمار
💰 65,000 ریال

🥈 المركز الثاني
شاكر سيخ فأسوب
🇹🇭 مملکتِ تھائی لینڈ
💰 60,000 ریال

🥉 المركز الثالث
محمد إمداد إياس محمد
🇱🇰 جمہوریہ سوشلسٹ جمہوری سری لنکا
💰 55,000 ریال

🏅 المركز الرابع
ناصر شاني خان
🇲🇬 جمہوریہ مڈغاسکر
💰 50,000 ریال

🏅 المركز الخامس
براء الزعيم
🇧🇷 وفاقی جمہوریہ برازیل
💰 45,000 ریال

🌹 تمام کامیاب شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد!

اللہ تعالیٰ تمام حفاظِ کرام کی محنتوں کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور قرآنِ کریم کو ان کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

19/08/2026

حالیہ اگست 2026 میں ہونے والے عالمی قرآنی مسابقے کے #نتائج ہمارے لیے غور کا مقام ہیں۔ مردوں کی پانچ کیٹیگریز میں 25 نمایاں پوزیشنز میں پاکستان کی کوئی پوزیشن نہیں آئی۔ بنگلہ دیش، میانمار ، الجزائر اور اس کے علاوہ کم تعداد میں مسلمان رہنے والے ممالک کے حفاظ پوزیشنز لے رہے ہیں

پاکستان میں حفاظِ قرآن کی کوئی کمی نہیں۔ کمی ایک ایسے منظم قومی نظام کی ہے جو ملک بھر سے بہترین حفاظ کو میرٹ پر منتخب کرے، انہیں عالمی معیار کے مطابق مسلسل تربیت دے، اور دنیا کے بڑے قرآنی مسابقات میں پاکستان کی مؤثر اور باوقار نمائندگی یقینی بنائے۔

ہمیں صرف حفاظ پیدا کرنے پر نہیں، عالمی سطح کے قرآنی قاری اور مسابقاتی معیار کے حافظ تیار کرنے پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

آپ حضرات کی کیا رائے ہیں ؟

اکتالسویں قومی مقابلہ حفظ و قرات 2026 — مکمل کیٹگریز، عمر کی حد اور ضلعی مرحلے کی اہمیت41 ویں قومی مقابلہ حفظ و قرات کے ...
16/08/2026

اکتالسویں قومی مقابلہ حفظ و قرات 2026 — مکمل کیٹگریز، عمر کی حد اور ضلعی مرحلے کی اہمیت

41 ویں قومی مقابلہ حفظ و قرات کے سلسلے میں پاکستان بھر میں ضلعی اور صوبائی سطح پر مقابلوں کا انعقاد وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے مطابق کیا جاتا ہے۔

📌 مقابلے کی 10 کیٹگریز

مقابلے میں مجموعی طور پر 10 کیٹگریز شامل ہیں:

👨 مرد حضرات کے لیے


حفظ القرآن الکریم مکمل
عمر: 10 تا 35 سال

2.
حفظ القرآن الکریم 1 تا 20 پارہ
عمر: 10 تا 25 سال


حفظ القرآن الکریم 1 تا 15 پارہ
عمر: 10 تا 20 سال


حفظ القرآن الکریم 1 تا 5 پارہ
عمر: 8 تا 15 سال

5.
حسن قرات — 16 سال سے زائد عمر کے مرد
عمر: 16 تا 35 سال


حسن قرات — 16 سال سے کم عمر بچے
عمر: 8 تا 15 سال

👩 بنات کے لیے


حفظ القرآن الکریم مکمل
عمر: 10 تا 35 سال


حفظ القرآن الکریم 1 تا 20 پارہ
عمر: 10 تا 25 سال


حسن قرات —
عمر: 16 تا 35 سال

حسن قرات
عمر: 8 تا 15 سال

⚠️ انتہائی اہم نوٹ — ضلعی مقابلہ ہرگز نظرانداز نہ کریں

صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح کے قرآنی مقابلوں تک پہنچنے کے لیے ضلعی سطح کا مقابلہ بنیادی اور اہم ترین مرحلہ ہے۔

امیدوار کو پہلے اپنے ضلعی سطح کے مقابلے میں شرکت کرنا ہوتی ہے اور کسی بھی متعلقہ کیٹگری میں اول، دوم یا سوم پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ہی اگلے مراحل تک پہنچنے کا راستہ بنتا ہے۔

لہٰذا تمام حفاظ، قراء اور والدین سے خصوصی گزارش ہے کہ ضلعی سطح کے مقابلے کو معمولی نہ سمجھیں اور لازمی طور پر اس میں شرکت کی کوشش کریں۔

🇵🇰 قومی سطح تک سفر

ضلعی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار صوبائی سطح کے مقابلے میں شرکت کرتے ہیں۔ صوبائی سطح پر ہر کیٹگری کے نمایاں امیدوار قومی سطح کے فائنل مرحلے کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔

41 ویں قومی مقابلہ حفظ و قرات کا فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں قومی سطح پر منعقد ہوگا۔

قومی سطح پر اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے حفاظ و قراء کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

📍 صوبوں اور اضلاع کی تازہ صورتحال

صوبہ پنجاب:
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 41 ویں قومی مقابلہ حفظ و قرات کی صوبائی سلیکشن کے لیے ضلعی سطح کے مقابلے منعقد ہو چکے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا:
عشرۂ رحمت للعالمین ﷺ کی مناسبت سے مختلف اضلاع اور ڈویژنل سطح پر مقابلۂ حسنِ قرات و نعت خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ سندھ اور بلوچستان:
تاحال ان دونوں صوبوں کے اضلاع میں 41 ویں قومی مقابلہ حفظ و قرات کے ضلعی مرحلے کا مکمل اور باقاعدہ شیڈول سامنے نہیں آیا۔ جیسے ہی مستند معلومات یا شیڈول موصول ہوگا، اسے شیئر کیا جائے گا۔

پاکستان کے دیگر اضلاع میں بھی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمیں جس ضلع کے حوالے سے مستند اپڈیٹ موصول ہوگی، اسے آپ تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

تاہم تمام ساتھیوں سے خصوصی درخواست ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں خود بھی متعلقہ ضلعی انتظامیہ، اوقاف، محکمہ مذہبی امور یا متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کریں۔

کیونکہ پاکستان کے تمام اضلاع کی معلومات بروقت ہم تک پہنچنا ممکن نہیں، اس لیے صرف سوشل میڈیا اپڈیٹس پر انحصار نہ کریں اور اپنے ضلع کے مقابلے میں شرکت کا موقع ہرگز ضائع نہ ہونے دیں۔

📢 خصوصی درخواست

اس اہم معلوماتی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ حفاظ، قراء، طلبہ، والدین، اساتذہ، مدارس اور متعلقہ احباب تک ضرور پہنچائیں۔

ممکن ہے آپ کی طرف سے کی گئی ایک شیئر کسی حافظِ قرآن یا قاری کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا ذریعہ بن جائے۔

قرآنِ کریم سے وابستگی کو فروغ دیں، باصلاحیت حفاظ و قراء کی حوصلہ افزائی کریں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کریں۔ 🇵🇰📖




#قرات







#پاکستان

 #رزلٹ آل پاکستان مقابلہ حسن قرات فائنل راونڈ منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءات و تحفیظ القرآن  آغوش کمپلیکس لاہور
16/08/2026

#رزلٹ آل پاکستان مقابلہ حسن قرات فائنل راونڈ
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءات و تحفیظ القرآن آغوش کمپلیکس لاہور

Address

01
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Worldwide Qur'anic Competitions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share