09/08/2026
🎒 تعلیم صرف ایک مقصد نہیں، روشن مستقبل کی ضمانت ہے! 📚
📍 آئیے! اور اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروا کر ان کا مستقبل سنواریے۔
پشاور: سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا خالد خان نے کہا ہے کہ رواں سال صوبے کی داخلہ مہم تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی اور ستمبر تک سکولوں سے باہر لاکھوں بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ داخلہ مہم کے حوالے سے پھیلایا جانے والا منفی پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ اب تک 6 لاکھ سے زائد بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جا چکا ہے، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت نمایاں پیش رفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور اور مردان بورڈ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران انہوں نے عوام اور اساتذہ کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔