20/02/2026
انٹر کالجز تقریری مقابلے
انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات، اسباب اور سدِباب کے حوالے سے 19 فروری کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی میں، گورنمنٹ ڈگری کالج ناگمان کے اشتراک سے بین الکلیاتی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلے کا عنوان تھا:
“انتہا پسندی میں سوشل میڈیا کا کردار — تعمیری یا تخریبی؟”
اس پروقار مقابلے میں 20 میل و فی میل کالجز نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی سید ولی صاحب (BS کوآرڈینیٹر) تھے۔ طلبہ و طالبات نے نہایت مدلل انداز میں اس اہم موضوع پر اظہارِ خیال کیا اور سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات کو اجاگر کیا۔
ججمنٹ کے فرائض میڈم ناز پروین، منصور ساحل صاحب اور خطاب گل صاحب نے سرانجام دیے۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات:
عریبہ — GGDC خالصہ کالج
سائرہ عمر زیب — GGDC باچا خان کالج
رابعہ — GGDC گل بہار
رنر اپ پوزیشنز:
راحمین — GGDC ڈبگری
جویریہ جہانگیر — GGDC گلشنِ رحمان
جویریہ اصغر — GGDC حیات آباد
آخر میں کالج پرنسپل میڈم عفت شاہین نے تمام مہمانوں، ججز اور شریک اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کو اعزازی شیلڈز و تحائف پیش کیے گئے جبکہ تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
اس طرح یہ شاندار اور بامقصد تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔