11/02/2021
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کو استعمال کرکے بہت سارے ملک اجاڑ دیے گئے۔۔۔
اجڑنے والوں میں زیادہ تر عرب ملک شامل تھے ۔۔۔
طریقہ واردات یہ ہوتا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ہزاروں لاکھوں اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کیے جاتے اور ان پر پراپیگنڈا کیا جاتا ۔۔۔
عرب ملکوں کے بعد باری لگی پاکستان کی ۔۔۔
انڈیا امریکہ اسرائیل نے اپنے اربوں ڈالر جھونکے ۔
میڈیا کو خریدا گیا صحافیوں کو خریدا گیا
سکولوں کا نصاب چینج کرنے کے لئے فنڈنگ کی گئی ۔
این جی اوز کے ذریعے پراپیگنڈا کیا گیا
لیکن پھر میں قربان جاؤں ان ٹوٹے پھوٹے موبائل والے پاکستانیوں کے
جنہوں نے اس پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا ۔۔
جن کو کوئی لالچ نہ تھا
جن کو کہیں سے کوئی فنڈنگ نہ تھی
جو اپنی جیب سے پیکج لگا کر دشمن کے خلاف صف آرا ہوئے ۔
جن کے دل و دماغ میں صرف پاکستان تھا ۔۔🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
آج میرے وہی ببر شیر دشمن کا پراپوگنڈا ان پر پلٹ رہے ہیں ۔۔۔
اب ببر شیر دفاع کو چھوڑ کر اگریسو موڈ میں آ چکے ہیں ۔
اب ببر شیر پروپگنڈہ ماسٹرز کے گھر میں گھس کر مارتے ہیں ۔۔
میرا سلام ہے ان تمام بھائیوں اور بہنوں کو ۔۔۔
میں کسی کا نام نہیں لکھوں گا
نام لکھنے بیٹھا تو رات سے دن چڑھ جائے گا نام ہی لکھتا رہوں گا ۔۔۔
لیکن میرے دل میں بستے ہیں وہ لوگ مجھے انگلیوں پر یاد ہیں وہ شہزادے اور شہزادیاں ۔۔
جیتے رہو اور ڈٹے رہو ۔۔۔۔
پاکستان پائندہ باد ۔🇵🇰