18/05/2026
📢پریس ریلز
جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ اکاؤنٹ آفیسر خاور نے ہمارے ایک طالبعلم کے پیچھے گن نکالی تھی جس کی بنا پر اسکو بنوں میڈیکل کالج سے ڈی ایچ کیوں ٹرانسفر کیا گیا اس معاملے پر ہم اپنے ڈین اور بی او جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اُس شخص کو ٹرانسفر کیا ۔
لیکن جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں، مذکورہ شخص اپنی ہٹ دھرمی اور خوف و ہراس پھیلانے والے رویے کی وجہ سے
دوبارہ کالج آ رہا ہے، جس سے طلبہ میں بے چینی پائی جا رہی اور لڑکوں کو اس سے مسائل در پیش ہیں ۔
ہم اپنے معزز ڈین اور بی او جی سے پُرزور التماس کرتے ہیں کہ طلبہ کے تحفظ اور پُرامن تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اس شخص کا کالج میں داخلہ فوری طور پر بند کیا جائے ۔
YDA BMC 🚩🚩
07/05/2026
پریس ریلیز
“بنوں میڈیکل کالج میں دہشتگردی کا واقعہ”
وائی ڈی اے آج بنوں میڈیکل کالج میں پیش آنے والے افسوسناک اور تشویشناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس میں بنوں میڈیکل کالج کے ایک طالب علم کے ساتھ انتہائی غیر انسانی، غیر قانونی اور دہشتگردی پر مبنی رویہ اختیار کیا گیا۔
آج کالج کے اکاؤنٹ سیکشن کے خاور نامی ملازم نے ایک کلاس کے سی آر پر لوڈڈ پستول تان کر اس کے سر پر رکھی اور جان سے مارنے کی کوشش کی، جو کہ واضح طور پر قتل کی کوشش (Attempt to Murder) اور طلبہ کو خوفزدہ کرنے کی ایک سنگین کارروائی ہے۔ ایک تعلیمی ادارے میں اس قسم کے واقعات نہ صرف طلبہ کے تحفظ پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ پورے ادارے کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد آج تمام طلبہ نمائندگان نے مشترکہ اجلاس منعقد کیا، جس میں متفقہ طور پر دو اہم مطالبات پر اتفاق کیا گیا:
1. اکاؤنٹ سیکشن کے ملازم خاور کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جائے۔
2. کالج انتظامیہ فوری طور پر مدعی بن کر ملزم کے خلاف Attempt to Murder کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائے۔
وائی ڈی اے واضح کرنا چاہتی ہے کہ طلبہ کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر کالج انتظامیہ نے فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے، تو وائی ڈی اے پیر کے روز سے ایک سخت اور انتہائی مؤقف اپنانے پر مجبور ہوگی۔
اس احتجاجی لائحہ عمل میں کالج کی تمام تدریسی اور دفتری سرگرمیوں کی مکمل بندش شامل ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری کالج انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
وائی ڈی اے بنوں میڈیکل کالج ہر طالبعلم کے تحفظ، عزت اور حقوق کے لیے متحد ہے اور کسی بھی قسم کی دھونس، تشدد اور دہشتگردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
وائی ڈی اے (YDA)
بنوں میڈیکل کالج
06/05/2026
Mashallah Zamng kalewal on top ✨️...
Upload via inbox on special farmayesh of Dr Shahid Khan
01/05/2026
جیسے کہ آپ سب کو پتہ ہے KDA نے ہمیشہ سے طلبہ کے مسائل کو اولین ترجیح دی ہے اور کبھی بھی طلبہ کے مسائل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا ہے
بنوں میڈیکل کالج میں کمپیوٹر بیسڈ سسٹم کے بغیر امتحان دینا آسان نہیں تھا...لیکن Khattak Doctor Association کی محنت اور مسلسل کوششوں کی بدولت یہ نظام اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس کامیابی میں ڈاکٹر ذوالقرنین خٹک ، ڈاکٹر حذیفہ خٹک اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی بنوں میڈیکل کالج کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر سدید کے خصوصی محنت اور کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے انتھک محنت سے اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان شاء اللہ بہت جلد طلبہ کو جدید اور سہل امتحانی سہولیات میسر آئیں گی، جو ان کے تعلیمی سفر کو مزید بہتر اور مؤثر بنائیں گی۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو افیسر ڈاکٹر محمد ندیم صاحب نے بھی وعدہ کیا ہے آئندہ ادارہ طلبہ کی سہولت اور بہتری کو اولین ترجیح دیں گے تاکہ تعلیمی نظام مزید بہتر ہو سکے۔
19/04/2026
مونږ احسان الله ته د پخواني کابینې د مشورو نه وروسته د باچا خان ویلفیئر سوسایټۍ صدر جوړېدو باندې د زړه له کومي مبارکي وایو. هیله ده چې ته به د باچا خان د فکر او لار مطابق د امن، مینې او خدمت پیغام نور هم خپور کړې.
Subject: Announcement: *New President of Bacha Khan Welfare Society (2026-27)*
Following a thorough deliberation and consensus with the previous cabinet, we are honored to announce that *Mr. Ihsan Ullah* has been selected as the President of the Bacha Khan Welfare Society for the 2026-27 session.
18/04/2026
My reaction
when IDF says 99.99% work done for TMOs and HOs stipend rise😁