19/09/2024
17 ستمبر 2024
شیراز ایرینا (DTC) پشاور میں منعقدہ مرکزی "سالانہ قومی رحمتہ للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" میں نعت پڑھنے کی سعادتنصیب ہوئی۔ اس کانفرنس کا انعقاد صوبائی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے کیا تھا جس میں صوبہ بھر سے علماء و مشائخ کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ جناب سردار علی امین گنڈاپور، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان سواتی، پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اعظم خان سواتی، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور کمشنر پشاور نے بھی شرکت کی۔
اس پر نور تقریب میں تلاوت قرآن مجید کے لیے دنیا بھر میں مقابلہ ہائے قرات میں اول آنے والے کمسن قارئ قرآن قاری محمد ابوبکر ثاقب (مانسہرہ) کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس شاندار اور کامیاب "قومی رحمتہ اللعالمین کانفرنس" کے محرک اور روح رواں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور جناب صاحبزادہ@ Muhammad Adnan Qadri یقینی طور پر مبارکباد کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔