Telawte qurane pak

Telawte qurane pak

Share

Online classes for Nazra, Tajweed, Translation & Hifz

الـف سے قـرآن تک — تجوید کے ساتھ قرآنِ پاک سیکھیں۔ گھر بیٹھے آن لائن کلاسز، ناظرہ، تجوید، ترجمہ اور حفظ کے لیے ابھی رابطہ کریں۔

Alif-se-Quran-tak — Learn the Holy Quran with Tajweed.

01/02/2026
01/02/2026

Patience watch

17/01/2026

Sub se chota shehar

05/01/2026

سوال " کیا واقعی ہمارے اکابر قلیل تنخواہوں پر زندہ رہتے تھے۔۔❗
کیا وہ بھی ہم مولویوں کی طرح اضطراری فقر کے مارے تھے۔۔۔۔۔؟
کیا قلتِ رزق کو نیکی اور اخلاص کی علامت سمجھنا واقعی درست ہے۔۔۔۔۔؟
آئیں :- پہلے ان مثالوں کو غور سے پڑھتے ہیں جنہیں غلط طور پر "اخلاص کی دلیل" بنا کر پیش کیا جاتا ہے مگر حقیقت برعکس ہے۔
1️⃣ حضرت قاسم نانوتویؒ :- سوانح قاسمی کے مطابق آپ آٹھ/دس روپے اجرت پر مطبع میرٹھ میں کام کرتے تھے. اس وقت اتنے میں ایک بھینس خریدی جاسکتی تھی آج کے حساب سے یہ تنخواہ 200,000 کے قریب بنتی ہیں۔۔۔۔
2️⃣ شیخ الہند مولانا محمود الحسنؒ :- حضرت گیلانیؒ کی کتاب کے مطابق آپ کی تنخواہ 75 روپے ماہانہ تھی 50 میں گھر چلاتے، 25 دارالعلوم کو واپس کرتے اس وقت 75 روپے میں ایک مہنگی زمین کا پلاٹ خریدا جا سکتا تھا۔۔۔
3️⃣ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ. علیحدگی کے وقت تنخواہ 50 روپے تھی جب 500 روپے جمع ہوگئے تو فرمایا :- “اب مجھ پر حج فرض ہوگیا ہے. ” یعنی 10 ماہ کی تنخواہ سے حج ممکن تھا آج حج کے لئے کم از کم 13 لاکھ درکار ہیں کیا کسی مولوی کی سالانہ تنخواہ 13 لاکھ ہے۔۔۔۔❗
4️⃣ حضرت مولانا منظور نعمانیؒ :- تنخواہ 250 روپے، اور حج پر صرف 1500 روپے خرچ ہوا یعنی 6 ماہ کی تنخواہ پر۔۔۔۔۔
اخلاص ، خوشحالی کے ساتھ تھا فقر "اختیاری" تھا، "اضطراری" نہیں۔۔۔
مہنگی مسجدیں، سستا امام۔۔۔۔عظیم الشان مدرسے، محتاج معلم لاکھوں کے چندے، ہزاروں کی اجرت مہتمم صاحب کروڑ پتی، مدرس فاقہ کش۔۔۔
یاد رہے کم تنخواہ پر بھی صبر کرنا نیکی ہے اگر تمہاری تنخواہ اتنی ہے کہ تم ماں باپ، بیوی بچوں، بیٹیوں اور اپنے جسم کے بھی حقوق ادا نہ کرسکو تو تم الله کی نظر میں مجرم ہو۔۔۔۔
" کاد الفقر أن یکون کفرا" (فقر انسان کو کفر کے قریب کر دیتا ہے)
خدارا "اخلاص کا لالی پاپ" کھا کر اپنی نسلوں کو فقر میں نہ دھکیلیں دین کی خدمت کریں ، مگر ذلیل ہو کر نہیں اگر کوئی مسجد یا مدرسہ تمہیں وقت کے مطابق تنخواہ نہیں دیتا تو ساتھ دوسرا ذریعہ تلاش کرو کوئی عیب کی بات نہیں اگر تم رزقِ حلال کےلئے دکان چلاتے ہو، آن لائن پڑھاتے ہو، قرآن کا کورس چلاتے ہویہ بھی عبادت ہے، اگر نیت پاک ہو۔۔۔
یاالله علماء کرام کو فقر کے شکنجوں سے نکال اماموں، مؤذنوں، معلموں کو عزت و آرام دےاور ہمارے اداروں میں وہ روشنی بھر دیں جس سے دین کے اصل خادم پھر سے چراغ بنیں، اور امت کو اندھیروں سے نکالیں۔۔۔۔" آمین یا رب العالمین"

01/01/2026
20/12/2025

😂 *دوسری شادی کا "آسان ترین" اور محفوظ ترین طریقہ!* 🤣

اگر آپ دوسری شادی کے بارے میں سنجیدہ ہیں لیکن ری ایکشن سے ڈرتے ہیں، تو سب سے پہلے *افواہ پھیلائیں* کہ آپ نے دوسرا نکاح کر لیا ہے!! 🙈💍

پھر دیکھیں:
👩‍🦰 بیوی کا چہرہ
👨‍👩‍👧‍👦 بچوں کی حیرانی
👵 ساس، سسر، امی، ابا، سالے، سالیوں کا ردعمل 😱⚔️

اگر سب کا ری ایکشن "قابلِ برداشت" ہو اور آپ سنبھال سکتے ہوں تو:
*بسم اللہ کیجیے!* ❤️ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو 🌹

لیکن اگر:
📣 طبلِ جنگ بج جائے
💣 مورچے سنبھال لیے جائیں
🍴 سب چھریاں اور ٹوکے تیز کر لیں
تو فوراً ایک *بااعتماد دوست* کو مس کال دیں 📞
جب وہ کال بیک کرے تو غصے سے کہیں:

*"یار یہ کیسا مذاق کیا تُو نے؟ دوسری شادی کا جھوٹا قصہ گھڑ کر میری آئیڈیل زندگی برباد کرا دی! میں پاگل ہوں کیا؟"* 😤💔

اور یوں چند لمحوں میں:
💨 طوفان تھم جائے گا
☕ گھر کا ماحول نارمل
👼 اور آپ دوبارہ "فرشتہ شوہر" قرار پائیں گے 😂

اب جو ہمت اور پیسے دوسری شادی کے لیے جمع کیے تھے:
➡️ ان سے *عمرہ کریں* 🕋
➡️ *تسبیح خریدیں* 📿
➡️ *نماز، روزے اور خیرات میں لگ جائیں* 🙏
اور دل سے تسلیم کر لیں:

*"اس دنیا میں دوسری شادی میرے نصیب میں نہیں۔۔۔ شاید جنت میں کوئی حور میرا انتظار کر رہی ہو"* 💔😂

*دعاؤں میں یاد رکھیں!* 😄

16/11/2025

Aik bori awrat 100 police

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Peshawar