21/06/2026
میڈیا ریلیز / اخباری خبر.
ایس ڈی ای او
ٹاؤن II پشاور کے زیر اہتمام سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2025-26 کا شاندار انعقاد
پشاور (خصوصی رپورٹر): گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نانک پورہ پشاور سٹی میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (SDEO) ٹاؤن II، اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز (ASDEOs) اور اسکول لیڈرز ٹاؤن II کے زیرِ اہتمام سالانہ انعام تقسیم کی تقریب 2025-26 انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی جناب ذیشان نجیب تھے۔ جبکہ مہمانانِ اعزاز میں ڈائریکٹر کے پی ای ایس ای ڈی (KP E&SED) جناب سجاد اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ گل راج خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) مردانہ پشاور جناب عرفان علی، ایس ڈی ای او ٹاؤن IV جناب سید سخاوت شاہ اور اے ڈی ای او (سپورٹس) جناب محمد سلیم آفاقی شامل تھے۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض ایس ڈی ای او ٹاؤن II جناب بسم اللہ جان نے سکول لیڈرز ٹاؤن II کے ہمراہ سرانجام دیے۔
تقریب کے دوران ٹاؤن لیول سپورٹس کے پوزیشن ہولڈرز، کلاس پنجم کے سرکل وائز ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ کرام اور بہترین چوکیداروں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
تقریب کے دوران ٹاؤن II پشاور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکول لیڈر محسن ملک کو خصوصی طور پر "بیسٹ سکول لیڈر ایوارڈ ٹاؤن ٹو" سے نوازا گیا۔ ان کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور انتظامی میدان میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر ان کی پوری سکول لیڈرز ٹیم کو بھی بہترین کوآرڈینیشن اور شاندار کامیابی پر خصوصی ایوارڈز اور شیلڈز دی گئیں۔ یہ گراں قدر انعامات تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) پشاور نے اپنے ہاتھوں سے ٹیم کو پیش کیے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پروقار ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
ایس ڈی ای او ٹاؤن II جناب بسم اللہ جان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کی ہمہ گیر شخصیت کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیل، تقاریر، مصوری اور دیگر سرگرمیاں بچوں میں خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیت، ٹیم ورک اور تخلیقی سوچ بیدار کرتی ہیں۔ ہمارا مقصد صرف تعلیمی نمبرز کا حصول نہیں، بلکہ ایسے باہمت, باکردار اور باصلاحیت نوجوان تیار کرنا ہے جو مستقبل کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کر سکیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس شاندار تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے انہوں نے سکول لیڈر محسن ملک اور سکول لیڈر محمد حسان کی زیرِ نگرانی سکول لیڈرز (school leaders) اور اے ایس ڈی ای اوز ٹاؤن II کو یہ اہم ٹاسک سونپا تھا۔ پوری ٹیم نے ان کی سرپرستی اور ایس ڈی ای او صاحب کی گائیڈنس و رہنمائی میں دن رات ایک کر کے، انتھک محنت اور مثالی کوآرڈینیشن کے ساتھ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی ای او ٹاؤن II جناب بسم اللہ جان نے تمام سکول لیڈرز کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تعریفی کلمات کہتے ہوئے اعلان کیا کہ "تمام ٹیم ٹاؤن II کے سکول لیڈرز میری بیسٹ ٹیم ہے"۔
سکول لیڈرز اور اے ایس ڈی ای اوز کی اس شاندار انتظامی صلاحیت اور بہترین کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) پشاور جناب عرفان علی اور تقریب میں شریک تمام اعلیٰ افسران نے ایس ڈی ای او ٹاؤن II، سکول لیڈر محسن ملک، تمام سکول لیڈرز کو دل کھول کر داد دی اور شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی۔ آخر میں ہم نصابی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
21/04/2026
فرسٹ ایئر کے طلبہ کے لیے خوشخبری!
میٹرک (دسویں جماعت) کے امتحانات کے بعد اب وقت ہے کہ آپ اپنی توجہ دوبارہ مرکوز کریں اور آگے بڑھنے کی تیاری کریں۔ 💪
Inspire Academy یکم مئی سے فرسٹ ایئر کے لیے پوسٹ ایگزام بریک کلاسز کا آغاز کر رہی ہے۔
✨ اپنے بنیادی تصورات (Concepts) کو مضبوط بنائیں
✨ اگلے تعلیمی مرحلے کے لیے بہترین تیاری کریں
✨ دوسروں سے آگے رہنے کا موقع حاصل کریں
📌 دسویں جماعت کے طلبہ ویسے بھی نتیجہ آنے تک تقریباً 3 ماہ فارغ ہوتے ہیں، لہٰذا اپنے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں اور فرسٹ ایئر کا کورس ہمارے ساتھ ایڈوانس میں شروع کریں۔
اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں — اسے مؤثر اور بامقصد بنانے کے لیے آج ہی ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
📍 محدود نشستیں دستیاب ہیں — ابھی داخلہ لے کر اپنے روشن مستقبل کو محفوظ بنائیں!
📚 خصوصی رہنمائی، تجربہ کار اساتذہ، اور باقاعدہ ٹیسٹ سسٹم کے ذریعے آپ کی مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
📢 **Good News for First Year Students!**
After matric (10th) exams, it’s time to refocus and get ahead! 💪
**Inspire Academy** is starting **Post-Exam Break Classes for First Year** from **1st May**.
✨ Strengthen your concepts
✨ Prepare smartly for the next academic step
✨ Stay ahead of the competition
Don’t waste your valuable time — make it productive and meaningful by joining us.
📍 Limited seats available — enroll now and secure your future!
17/03/2026
صوبے کے مختلف اسکول لیڈرز کو مانیٹرنگ (EMA)کی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔
30/12/2025
کل 31 دسمبر کو سرکاری سکولوں میں پہلے سمسٹر کے نتائج کا اعلان ہوگا۔
والدین بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سکول ضرور آئیں۔
08/11/2025
سرکل لیول سپورٹس مقابلے – سرکل چغل پورہ
آج مورخہ 8 نومبر 2025 کو سرکل چغل پورہ میں کلسٹر لیول کے بعد سرکل لیول سپورٹس مقابلے منعقد ہوئے۔
میزبانی سکول لیڈر خواجہ اعجاز الحق کے سکول GPS No. 2 ترناب فارم نے کی جبکہ پروگرام کی کمپیئرنگ سکول لیڈر محسن ملک نے انجام دی۔
📌 مہمانِ خصوصی:
• ڈی ڈی ای او پشاور جناب ارشاد خان صاحب
• ایس ڈی ای او ٹاؤن 2 جناب بسم اللہ جان صاحب
• اے ایس ڈی ای او سرکل چغل پورہ جناب سید سخاوات علی شاہ صاحب
🎯 ان ڈور سپورٹس میں 9 کیٹگریز کے مقابلے ہوئے جن میں کلسٹر کنکولا، کلسٹر لالہ، کلسٹر وڈپگہ اور کلسٹر ناہاقی شامل تھے۔
تمام کلسٹرز کے بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے.
ججز کے فرائض
ان مقابلوں میں ججز کے فرائض سرانجام دیے:
✅ سکول لیڈر سید فیضان
✅ سکول لیڈر محمد حسسان
✅ سکول لیڈر محمد ذیشان
✅ سکول لیڈر محمد دانش
✅ ایس ایس ٹی خواجہ عبدالحق
🏆* نتائج* :
✅ کلسٹر کنکولا سکول لیڈر محسن ملک کے سکولز نے– 9 میں سے 5 کیٹگریز میں پہلی پوزیشنز
✅ کلسٹر ناہاقی سکول لیڈر فرمان اللہ کے سکولز نے– 2 کیٹگریز میں پہلی پوزیشن
✅ کلسٹر لالہ سکول لیڈر خواجہ اعجاز الحق کے سکولز نے– 1 کیٹگری میں پہلی پوزیشن
✅ کلسٹر وڈپگہ سکول لیڈر اعجاز احمدکے سکولز نے– 1 کیٹگری میں پہلی پوزیشن
🌟 ڈی ڈی ای او ارشاد حان صاحب اور ایس ڈی او ٹاؤن ٹو اور اے ایس ڈی ای او سرکل نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا، سکول لیڈرز اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ ٹاؤن و ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری جاری رکھنے کی ہدایات کی۔
24/10/2025
۔23اکتوبر 2025 کو کلسٹر کنکولا کے اسکول لیڈر محسن ملک کی زیرِ نگرانی پرائمری سکولوں کے درمیان ایک سپورٹس مقابلہ منعقد ہوا، جس میں بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سکول لیڈر فرمان اللہ، خواجہ اعجازالحق اور اعجاز احمد ججز کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اسی طرح اے ایس ڈی او سرکل سید سخاوت شاہ صاحب نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
۔ تقریب کی میزبانی جی پی ایس چُغل پورہ نے کی