24/09/2026
مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن۔ کی طرف سے فاؤنڈیشن کے کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کیلئے دو روزہ تربیت کا انعقاد.
*سکول بیسڈ اسسمنٹ تربیت کے احتتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے*
مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن فریحہ پال نے دو روزہ سکول بیسڈ اسسمنٹ کی تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے لٹریسی سپروائزرز اور تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ اپنے اپنے اضلاع میں جا کر مزید اساتذہ کی لوکل سطح پر تربیت کریں گے۔ ہمارا وژن ہے کہ ہم اگلی دفعہ مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خواتین اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کریں گے۔ اور سکول بیسڈ اسیسمنٹ پروگرام کو ضم علاقوں کے تمام اضلاح تک توسیع دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہماری خوش قسمتی ہے کہ پورے صوبے میں پہلی دفعہ اس پروگرام کی باقاعدہ تربیت ہم نے شروع کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر تعلیم ارشد ایوب خان اور سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان کی حصوصی کاوشوں کی بدولت سکولوں کی آن لائن اسسمنٹ کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کے بہترین نتائج آئیں گے۔ مینجنگ ڈائریکٹر فریحہ پال کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ضم اضلاع کے پسماندہ علاقوں کے بچوں اور بچیوں کو کوالٹی ایجوکیشن ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ہمیں امید ہے کہ اس تربیت کے بعد اساتذات طلبہ و طالبات کی آن لائن اسسمنٹ بہتر طریقے سے کر سکیں گے۔ موجودہ دور اور آنے والا وقت ٹیکنالوجی کا ہے۔ ہم اپنے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو آئی ٹی سکلز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی اسسمنٹ بھی آن لائین کریں گے۔ اور وقت کیساتھ ساتھ اپنے سٹینڈرڈز کو ہیں الاقوامی لیول تک لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح اساتذہ اور طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ لٹریسی سپروائزرز کو مزید سپورٹ فراہم کریں۔ اضلاع کی سطح پر ان کیلئے دفاتر کے قیام کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ تاکہ سکولوں کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ مزید بہتر بنائی جا سکیں۔ اسی طرح ہم ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کریں گے۔ مینجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہماری کاوشوں کی بدولت اساتذہ کی تنخواہوں کے مسائل تقریباً حل ہوچکےہیں۔ البتہ ایل ایف اے پراجیکٹ کے ملازمین کے مسائل بھی عنقریب حل کئے جائینگے۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے سنٹرز کے حوالے سے کہا کہ کمیونٹی سکولوں کا نظام فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعلیم سے محروم بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں لانے کے لیے ایک بہترین نظام ہے جہاں سکولوں کی تعمیر اور دوسرے پیچیدہ مراحل نہیں ہوتے طلبہ و طالبات کے لیے اس نظام کے تحت فوری طور پر سکول فعال کیے جاتے ہیں۔ فریحہ پال نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ہم فاؤنڈیشن سکالرشپ پروگرام کے تحت ضم اضلاع کے 20 بچوں کو صوبے کے بہترین تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ جو وہی بچے ہیں جو ہمارے کمیونٹی سکولوں کے فارغ التحصیل ہیں اور خالص میرٹ اور ایٹا کے امتحان کے ذریعے وہ کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے اس لئے تمام اساتذہ کرام اور لٹریسی سپروائزرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ضم اضلاع کے بچوں کو تعلیمی مواقعوں کی فراہمی اور انہیں کوالٹی ایجوکیشن مہیا کرنے کے لئے اپنا بہترین رول ادا کریں تاکہ وہاں پر تعلیمی شرح بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کو معیای تعلیم کے حصول کا موقع ملے ارادہ ہے کہ ہم مرجڈ ایریا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت نئے پروگرامز بھی شروع کریں تاکہ اپنے موجودہ سکولوں کو میڈل لیول تک توسیع دیں۔ اور موجودہ کمیونٹی سکولوں میں منتخب سکولوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارے بنائیں۔ انہوں نے ضم اضلاع کے حوالے سے مزید کہا کہ ان اضلاع کے بچوں کی قابلیت لیول بہت اچھا ہے اور خصوصاََ ہمارے کمیونٹی سکولوں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے پورے ملک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے اور میڈیکل ، انجنئیرنگ ، تعلیم اور سول سروس بشمول مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تقریب کے احتتام پر تربیت حاصل کرنے والے 27 اساتذہ میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Directorate of Elementary & Secondary Education Khyber Pakhtunkhwa