28/03/2026
آج ہمارے سکول میں سالانہ تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں علاقے کے سوشل ورکرز، مختلف سکولوں کے ایم ڈیز، پرنسپل صاحبان، سیاسی مشران اور معزز والدین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز ایم ڈی صاحب کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے تمام مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر دیگر معزز مشران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سکول کی کارکردگی کو سراہا۔
تقریب کے دوران بچوں نے تلاوتِ قرآنِ پاک، نعت خوانی، تقاریر، ملی نغمے اور خوبصورت خاکے پیش کیے، جنہیں مہمانوں کی جانب سے بھرپور داد اور تحسین ملی۔
آخر میں پرنسپل صاحب نے نہایت جامع انداز میں سال بھر کی کارکردگی سے والدین کو آگاہ کیا، آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی اور نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا اعلان بھی کیا۔
27/03/2026
اسلام علیکم
محترم والدین، عزیز طلباء اور معزز اہل علاقہ
کل 28 مارچ بروز ہفتہ ان شاء اللہ ہمارے ادارے میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوگی.اس خوشی کے موقع پر آپ کی شرکت ہمارے لیے باعث اعزاز ہوگی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی بنے گی.
25/03/2026
🎓 داخلے جاری ہیں 🎓
محترم والدین!
آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک بہترین موقع ✨
ہمارے ادارے میں نرسری سے جماعت دہم تک محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔
📚 معیاری تعلیم
👨🏫 تجربہ کار اساتذہ
🌟 بہترین تعلیمی ماحول
📢 نوٹ: نشستیں محدود ہیں، لہٰذا بروقت داخلہ یقینی بنائیں۔
تاخیر کی صورت میں ہم معذرت خواہ ہوں گے۔
21/03/2026
تمام والدین، اساتذۂ کرام اور عزیز طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی ڈھیروں مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور اس عید کو ہمارے لیے خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
02/03/2026
الحمدللہ آج ہمارے اسکول میں سالانہ امتحانات کے پہلے پرچے کا آغاز نہایت نظم و ضبط اور پُرسکون ماحول میں ہوا۔
طلبہ نے پورے اعتماد اور سنجیدگی کے ساتھ امتحان میں شرکت کی۔
یہ چند تصویری جھلکیاں آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو شاندار کامیابی عطا فرمائے۔
16/02/2026
🌿 الوداعی تقریب – جماعت دہم 🌿
آج ہمارے ادارے میں جماعت دہم کے ہونہار طلبا کے اعزاز میں ایک باوقار اور پُراثر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی حق نواز صاحب، پرنسپل صاحب اور معزز اساتذہ کرام نے طلبا کو اُن کی محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں طلبا کی کامیاب، روشن اور باوقار مستقبل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اساتذہ کرام نے اپنے قیمتی مشوروں سے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں زندگی کے اگلے مراحل میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔
پروگرام کے اختتام پر جماعت نہم کے طلبا نے جماعت دہم کے اعزاز میں پرتکلف روٹی (کھانے) کا اہتمام کیا، جس نے اس خوبصورت لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔
✨ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے یہ ہونہار طلبا مستقبل میں بھی کامیابیوں کی نئی داستانیں رقم کریں گے اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے۔
28/01/2026
بچوں نے پشاور زو کا دورہ کیا اور قدرتی خوبصورتی اور جانوروں کے قریب آ کر دن بھر خوشیوں بھرا وقت گزارا۔ سب نے بہت لطف اٹھایا اور یادگار لمحات بنائے😋