28/03/2026
آج ہمارے سکول میں سالانہ تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں علاقے کے سوشل ورکرز، مختلف سکولوں کے ایم ڈیز، پرنسپل صاحبان، سیاسی مشران اور معزز والدین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز ایم ڈی صاحب کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے تمام مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر دیگر معزز مشران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سکول کی کارکردگی کو سراہا۔
تقریب کے دوران بچوں نے تلاوتِ قرآنِ پاک، نعت خوانی، تقاریر، ملی نغمے اور خوبصورت خاکے پیش کیے، جنہیں مہمانوں کی جانب سے بھرپور داد اور تحسین ملی۔
آخر میں پرنسپل صاحب نے نہایت جامع انداز میں سال بھر کی کارکردگی سے والدین کو آگاہ کیا، آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی اور نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا اعلان بھی کیا۔