18/10/2024
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ یہ پوسٹ بالخصوص کے حوالے سے ہے۔ اسے اچھے سے پڑھیں، سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں۔
آئینہ زار میرا چوتھا ناول ہے۔ وہ ناول جس میں بے حد محنت اور بہت سارے جذبات سطر سطر میں انڈیلے گئے ہیں۔ جب تک آپ اس کہانی کو پڑھ نہیں لیں گے آپ کبھی سمجھ نہیں سکتے کہ میں اس ناول کیلیے اس قدر جذباتی کیوں ہوں کہ اسے نا قدروں تک جانے دینا ہی نہیں چاہتی نا ہی مجھے یہ گوارا ہے کہ کوئی اسے اپنے مفاد کیلیے "استعمال" کرے۔ اسی لیے میں بہت خواہش کے باجود اسے پچھلے ناولز کی طرح مفت میں نہیں دے پائی کیونکہ میں اسکے لیے بہت ٹچی ہوں۔
میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ناول آپ تک صرف اور صرف "کتابی شکل" میں پہنچایا جائے۔ یعنی اب آئینہ زار کی ای بک نہیں آئے گی! شاید دو چار سالوں بعد اگر زندگی رہی اور ارادہ بنا تو میں اسے پبلک کر دوں۔ لیکن فی الحال کیلیے بس یہی ایک صورت ہے کہ آپ کتاب خرید کر پڑھ سکتے ہیں اگر پڑھنا چاہیں۔ اور میں آپ سے تعاون کی امید رکھتی ہوں۔ ورنہ شاید آئیندہ کیلیے میں ناولز سے تائب ہی ہو جاؤں کہ کوئی کب تک اپنی اس قدر محنت سے سینچے گئے کام کو یوں ناقدری سے رلتا ہوا برداشت کر سکتا ہے؟
کتاب خریدنے کی صورت یہ ہوگی کہ آپ کو ایک مخصوص مدت دی جائے گی۔ مثلا کہہ لیں 15 دن کا وقت دیا جائے گا۔ اس دورانیے میں جتنے لوگ ناول کے خواہاں ہیں انہیں قیمت دے کر کتاب کی پری بکنگ کروانی ہوگی۔ 15 دن بعد مزید کوئی آرڈر نہیں لیا جائے گا اور جتنے آرڈرز آ چکے ہوں گے محض اتنی ہی تعداد میں کتاب چھپوانے کیلیے بھیج دی جائے گی۔ اور پھر مزید دس سے پندرہ دن میں جیسے ہی کتاب چھپ کر آئے گی، پری بکنگ کروانے والوں کو فورا سے پیشتر ڈیلیور کروانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ان شاء اللہ۔ گویا کتاب صرف انہی لوگوں کو مل سکے گی جو بروقت پری بکنگ کروا چکے ہوں گے۔ بعد میں آنے والوں سے میں صرف معذرت ہی کر سکوں گی۔
اسلیے پلیز یہ پیغام عام کریں۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بات پہنچائیں۔ میرے اکاؤنٹس پر ایکٹو رہیں اور روز پابندی سے اپڈیٹس چیک کرتے رہیں۔ بصورت دیگر میں آپ کیلیے کچھ بھی نہیں کر سکوں گی۔
کمنٹس میں بتائیے کہ کتنے لوگ کتاب کی پری بکنگ میں انٹرسٹڈ ہیں تاکہ میں اسی حساب سے اپنا مائنڈ بنا کر کام آگے بڑھاؤں۔ (قیمت کا فی الحال تعین نہیں کیا گیا ہے۔ اندازا 1500 سے 1700 تک ہو سکتی ہے قیمت یا کچھ کم)
ناول کا خلاصہ:
آئینہ زار ماضی کے ٹراماز کا شکار ایک لڑکی کی کہانی ہے جس کا اس دنیا میں واحد رشتہ اسکی بلی ہے۔ پیشے سے وہ لڑکی ایک لکھاری ہے۔ کینیڈا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں گزر بسر کرتے ہوئے اسکی زندگی میں ہلچل تب مچتی ہے جب اسے ایک پراسرار آئینہ ملتا ہے جو اسکے ذہن پر قابض ہو کر اس کی تحریروں کو بدل ڈالتا ہے۔ اسکے لکھے الفاظ زندہ ہو کر نا صرف اسکی، بلکہ دور دیس میں بستے ایک شخص کی زندگی کو بھی طوفانوں کی زد میں لے آتے ہیں۔ اور یہیں سے شروع ہوتا ہے آئینہ زار کا سفر۔ جو زندگیاں بدل دینے کی قدرت رکھتا ہے۔
مشرق سے مغرب تک پھیلی اس داستان میں قدم قدم پر قاری کو اپنا سامنا کرنا پڑے گا۔ جہاں یہ تحریر ختم نبوت جیسے اہم اور حساس موضوع پر قاری کی رہنمائی کرے گی، وہیں یہ قاری کو اپنی ذات کی بھول بھلیوں سے گزرنے اور خود کو فتح کرنے کے آسان راستے بھی دکھائے گی۔ سیلف ہیلپ پر مبنی یہ کہانی زندگی میں کہیں نا کہیں آپ کے بہت کام آئے گی۔
ناول کا نام: آئینہ زار
مصنفہ: خولہ خالد
یانرا: فینٹسی، سسپنس، ایڈونچر
فارمیٹ: ہارڈ کاپی
رابطہ:
Facebook: Khola Khalid-Author
Instagram: kholakhalid_official
28/11/2023
22/08/2023