Education Tops Our Priorities - ETOP

Education Tops Our Priorities - ETOP

Share

ETOP, an association of civil society, works for all issues related to education. We believe that Pr

30/07/2025

جاپان کی تہذیب و ترقی ان کے تعلیمی نظام اورتعلیم و تربیت کا مظہر ہے.

05/05/2025

میٹرک تک سلیبس اس طرح ہونا چاہیے کہ بچے کے پاس کوئی نہ کوئی ہنر آ جائے اور بچے کو پتہ چل جائے کہ اس نے میٹرک کے بعد کون سے فیلڈ اختیار کرنی ہے یعنی اس کی کس فیلڈ میں دلچسپی ہے ۔
میرا خیال ہے اب رٹا سسٹم ختم ہونا چاہیے بچوں کو دسویں تک زیادہ سے زیادہ ٹیکنیکل تعلیم دینی چاہیے ۔۔
جمعہ اور ہفتہ دو دن ایسے ہوں جس میں نصابی کتابیں بالکل بند کر دی جائیں اور بچوں کو ہنر سکھائے جائیں
ایسے کون سے ہنر ہیں جو بچے دسویں کلاس تک سیکھ سکتے ہیں ۔۔
1- آٹو مکینک
خصوصی طور پر موٹر سائیکل کے بارے میں بچوں کو تربیت دی جائے اس کے انجن کے بارے میں پرزے تبدیل کرنے کے بارے میں انہیں چھٹی کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک مرحلہ وائز موٹرسائیکل کا کام سکھایا جائے وہ اس قدر ماہر بن جائیں کہ دسویں کلاس کے بعد پرزے خرید کر پورا موٹر سائیکل اسمبل کر سکیں ۔۔
2- بجلی کا کام الیکٹریشن
بچوں کو عملی طور پر بجلی کا کام سکھایا جائے انڈر گراؤنڈ وائرنگ کیسے کی جاتی ہے اوپن گراؤنڈ وائرنگ کیسے کی جاتی ہے موٹر وائنڈ کیسے کی جاتی ہے مکمل طور پر بچوں کو کام سکھایا جائے اور یہ شعبہ اور یہ ہنر خود میں پوری ایک سائنس ہے فزکس میں اس کے چیپٹر تو ہیں تھیوری کے طور پر میں کہنے سے چاہتا ہوں کہ بچوں کو پریکٹیکلی کام سکھایا جائے صحیح معنوں میں
3- گھر کا ڈاکٹر
چھٹی کلاس سے لے کے دسویں کلاس تک کے تمام بچوں کو گھر ڈاکٹر بنا دیا جائے جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے
بچے کو بلڈ پریشر مانیٹر کرنا آنا چاہیے ۔۔
وین میں انجیکشن لگانا سکھائیں گوشت میں انجیکشن لگانا سکھائیں بوقت ضرورت ڈرپ کیسے لگائی جاتی ہے ۔
ایمرجنسی کی صورت میں بینڈج کرنا سکھائیں ۔۔
ضروری نہیں یہ کام اس نے لوگوں کے لیے کرنے ہیں یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو بچے کی ساری زندگی اس کے کام آنے والی ہیں۔۔۔
4- موبائل ریپیئرنگ اور سافٹ ویئر
بچوں کو موبائل ریپیئرنگ کے بارے میں تربیت دی جائے ان کو موبائل ریپیئر کرنا سکھایا جائے موبائل میں سوفٹ ویئر کیسے اپڈیٹ کیا جاتا ہے سافٹ ویئر انسٹال کیسے کیا جاتا ہے ۔۔
5- خود سے پیسے کمانا
گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کو ٹاسک دیا جائے کہ پانچ پانچ بچے مل کر تھوڑے تھوڑے پیسے ڈال کر کوئی کاروبار کریں کوئی چیز لے کر فروخت کریں تاکہ وہ عملی زندگی میں اس طرح کی صورتحال میں پریشان نہ ہو مطلب ان کو کمانا سکھائیں ( ہمارے پڑوسی ملک انڈیا میں یہ پریکٹیکل کئی سالوں سے ہو رہا ہے )
6- فری لانسنگ
ویڈیو گیم کھیلنے کے علاوہ کمپیوٹر اور بھی بہت سے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے یہ بچوں کو عملی طور پر باور کروایا جا سکتا ہے انہیں بتائیں کہ انٹرنیٹ کا دور ہے اپ اپنی چیزیں انٹرنیٹ پر کس قدر اسانی کے ساتھ فروخت کر سکتے ہیں ۔۔
اپنی خدمات کو انٹرنیٹ پر فروخت کرنا سکھائیں ۔۔
مثال کے طور پر اگر کوئی بچہ دیہاتی ہے اور اس کے گھر میں دیسی گھی ہے تو اس کا استاد بتائے کہ وہ دیسی گھی کا پیج بنا کر انٹرنیٹ پر ایمانداری کے ساتھ کس قدر کامیاب کاروبار کر سکتا ہے ایلسی کی پنیا فروخت کر سکتا ہے مکئی کا اٹا فروخت کر سکتا ہے سردیوں میں ساگ بنا کر فروخت کر سکتا ہے مکھن فروخت کر سکتا ہے اور بھی بہت کچھ یہ اسے سکھایا جائے ۔۔!!
7- نرسری اگانا
بچوں کو بیج لگانے کی تربیت دی جائے پھولوں کے بیج سبزیوں کے بیج درختوں کے بیج اور یہ کام سکول میں بہت اسانی کے ساتھ ہو سکتے ہیں کہ اگر مستقبل میں اس کا رجحان نیچر کی طرف بڑھ جائے تو وہ نرسری کا اپنا کاروبار کر سکتا ہے اسے یہ ہنر ضرور سکھانے چاہیے ۔۔
8- چھوٹے پیمانے پر صابن سازی
9- بیچنا آنا چاہیے بچوں کو مارکیٹنگ
بچوں کے اندر اس قدر اعتماد پیدا کیا جائے کہ وہ بہترین مارکیٹر بن سکے ان کو اپنی چیزیں بیچنا آنا چاہیے اور اساتذہ سے بڑھ کر کوئی ایسی ہستی نہیں جو بچوں میں اس قدر اعتماد پیدا کر سکے والدین سے بھی زیادہ اعتماد بچوں کو سکول میں ماحول سے ملتا ہے اساتذہ سے ملتا ہے
اب وقت ہے کہ سلیبس میں موجود فضول کہانیوں کو یکثر مسترد کر کے ہمارے انے والے بچوں کو دسویں تک مکمل پریکٹیکل تعلیم دی جائے تاکہ وہ اپنا باعزت روزگار کما سکے اور وطن عزیز کے باعزت شہری بن سکیں ۔۔

16/07/2024

رٹا لگانے سے علم حاصل نہیں کیا جا سکتا

Photos from Education Tops Our Priorities - ETOP's post 26/05/2024
26/05/2024

معیاری تعلیم اسے کہتے ہیں

14/05/2024

تعلیم کو کاروبار مت بنائیں

اسلام آباد: مقامی تعلیمی معیار کی مسلسل گراوٹ اور کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان سے باہر جا رہا ہے کیونکہ پاکستانی روپے کی قدر میں زبردست گراوٹ کے بعد گریٹ برٹش پاؤنڈز (GBP) کی فیس خود بخود بڑھ گئی ہے۔ . ذرائع کے مطابق اس سال صرف او لیول کے امتحان کے لیے 42 ارب روپے پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے جائیں گے۔ مہنگائی کے طوفان کے پیش نظر والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی امید میں ان کے تعلیمی معیار پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک منتقل کی گئی رقم ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے مختص بجٹ سے قدرے کم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کیمبرج بورڈ کے تحت او لیول کے آٹھ مضامین کی امتحانی فیس 211,000 روپے ہے۔ طلباء کے پاس پانچ لازمی مضامین ہیں اور وہ تین اختیاری مضامین کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہر سائنسی مضمون کی رجسٹریشن فیس 22,390 روپے اور ہر غیر سائنسی مضمون کے لیے 20,340 روپے ہے۔ اس کے علاوہ اسلامک اسٹڈیز، پاکستان اسٹڈیز اور اردو کے مضامین کے لیے 61 ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ او لیول، اے لیول اور آئی جی ایس ای کے امتحانات سال میں دو بار ہوتے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق کیمبرج بورڈ پاکستان میں مقیم طلباء سے صرف ایک او لیول کے امتحان میں 21 ارب روپے لے گا۔ اس سال 0.1 ملین سے زائد پاکستانی طلباء او اور اے لیول کے سالانہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔ صرف کراچی سے او اور اے لیول کے امتحانات میں 40 ہزار سے زائد طلباء بیٹھے ہیں۔

13/05/2024

مفت یکساں معیاری تعلیم تمام مسائل کا حل ہے

11/05/2024

Education is a sacred trust. It's a service, not a business.

01/04/2024

موسم بہار کی تعطیلات

پشاور(Education Tops Our Priorities ETOP ) ایجوکیشن ٹاپس اور پرایاریٹیز نامی تنظیم کے چیئرمین محمد عالمزیب خان نے نجی سکولوں کی جانب سے موسم بہار کی چھٹیاں نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نجی سکولوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے احکامات پر ہوا میں اڑا دئیے ہیں، پرائیوٹ سکول مافیا کی طرف سے کل کی پریس کانفرنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے. محکمہ تعلیم نے 8اپریل تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے تاہم پرائیویٹ سکولز مافیا نے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چھٹیاں دینے سے صاف انکار کردیاہے ۔ پی ایس آر اے ایکٹ 2017 کے تحت تمام نجی سکولوں کو حکومتی اعلان کردہ چھٹیاں دینا ہونگی. اپنے ایک بیان میں چیئرمین ای ٹاپ کا کہناتھاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مافیا کی شکل اختیا کررکھی ہے ۔ ان تعلیمی اداروں کو لگام ڈالنے کےلئے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی قائم کیا گیا لیکن یہ ادارہ بھی سفید ہاتھی بن گیاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور پی ایس آر اے فوری طور پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تمام نجی سکولز کےخلاف کارروائی کرے ۔ پرائیوٹ سکول مافیا ان سکولوں سے پیسے بٹورنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا. آئے دن فیسوں میں غیر قانونی اضافہ، سکولوں میں سہولیات کی عدم موجودگی، کتابوں، کاپیوں، سٹیشنری اور یونیفارم کی مد میں پیسہ کمانا، سکولوں میں معیاری تعلیم اور اساتذہ کی تنخواہوں پر سمجھوتہ کرنا اور امتحانات میں نقل اور ناجائز طریقوں سے بچوں کو نمبر دلوانا پرائیوٹ سکول مافیا ہی کا شاخسانہ ہے. پی ایس آر اے ایکٹ اور ریگولیشنز کو نظر انداز کر کے پرائیوٹ سکول مافیا کا آلہ کار بن چکا ہے.

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Khyber Colony University Road
Peshawar
25000