07/07/2024
اقراء ماڈل ہائی سکول میرداد خیل میں 42 طلباء طالبات کے ختم القرآن کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ تقریب میں ممتاز عالم دیںن حضرت مولانا شیخ محمد شاہ صاحب، وی۔سی چیئرمین جناب اجمت صاحب۔
جنرل کونسلر اور لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کے چیئرمین آختر علی شینواری ،محمد پبلک سکول اینڈ کالج کے ایم۔ڈی وسیع اللہ صاحب، جناب آحمد شاہ صاحب،کسان کونسلر عبدالحق، انجنئیر عدنان خان، ,طلباء وطالبات کے والدین سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے آپنے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ قرآن کریم کو سیکھنا ہم سب پر فرض ہے۔ دنیا و آخرت کی بھلائی و نجات قران کریم کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے میں ہیں۔ تعلیمی اداروں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قران کریم کی تعلیم نہایت ہی نیک شگون ہے۔
دیگر مقررین نے آپنے تقاریر میں کہا کہ مرحوم آصغر سرجی نے اقراء ماڈل ہائی سکول کی شکل میں جو درخت لگایا تھا وہ آج آہستہ آہستہ سایہ دار ہو رہا ہے۔ کاش آج وہ زندہ ہوتے تو ان پھول جیسے بچوں کو دیکھ کتنے خوش ہوتے۔ انشاءاللہ آخری حد تک اصغر سرجی کا مشن جاری و ساری رکھے گے۔
سکول کے پرنسپل خادم شاہ اور ایم۔ڈی آسد خان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود علاقے میں دنیاوی و دینی شعبے میں معیاری تعلیم مہیا کرنے کا بھیڑا آٹھایا ہے۔ آصغر سرجی کے مشن کو جاری و ساری رکھے گے۔
آخر میں سکول میں قران کریم پڑھانے والے قراء حضرات کو شیلڈز دئیے گئے اور سکول کی ترقی ،اصغر سرجی کی مغفرت اور طلباء کے نیک مستقبل کیلئے خصوصی دعائیں کی گئ۔۔