KPK Education

KPK Education

Share

Information about kpk education

02/12/2025

جی پی فنڈ (GP Fund) کے منافع کی شرح کا اعلان

وزارتِ خزانہ حکومتِ پاکستان نے جنرل پروویڈنٹ فنڈ کے منافع کی نئی شرح جاری کر دی ہے۔ مالی سال 2024-2025 کے لیے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

گزشتہ تین سال کی شرحِ منافع کا تقابلی جائزہ:

2022-2023 = 14.22%
2023-2024 = 13.97%
2024-2025 = 12.46%

یہ شرح تمام سرکاری ملازمین کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر لاگو ہوگی۔ مزید تفصیلات وزارتِ خزانہ کے سرکاری نوٹیفکیشن میں موجود ہیں۔
یہ نوٹیفیکشن 31 جولائی 2025 کو جاری ہوا ہے۔

27/11/2025

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے ہدایت کی ہے کہ سردیوں میں طلبہ کسی بھی رنگ کا سویٹر یا دستانے پہن سکتے ہیں۔ اسکولوں کو پابند نہیں کرنا چاہیے کہ بچے مخصوص رنگ یا یونیفارم سے میچنگ سویٹر پہنیں،
کیونکہ زیادہ تر طلبہ نئے میچنگ سویٹر خریدنے کی 😥استطاعت نہیں رکھتے

17/11/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر محکمہ تعلیم میں تمام قسم کے پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد۔ نوٹیفکیشن جاری۔

صرف پبلک سروس کمیشن کے زریعے نئی بھرتیوں ، پروموشن اور تعیناتی کے منتظر ملازمین کے تبادلے اور تعیناتی ہوگی۔ نوٹیفکیشن۔

اب کے بعد محکمہ تعلیم میں تبادلے اور تعیناتیاں صرف ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت ہوگی۔ وزیر تعلیم کی ہدایت۔

ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت تبادلے اور تعیناتیاں صرف سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں خودکار نظام کے تحت ہوگی۔ وزیر تعلیم ارشد ایوب خان۔

ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت میرٹ پر آن لائن سسٹم کے تحت تبادلے ہوں گے۔ وزیر تعلیم ارشد ایوب خان۔

ای ٹرانسفر پالیسی کے لیے الگ پورٹل بنایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن۔

15/11/2025

صوبہ بھر میں پرائمری اساتذہ کی پروموشنز دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری

11/11/2025

‏اہم خبر ،خیبرپختونخوا میں پوسٹنگ ٹرانسفر اور نئی بھرتیوں پر پابندی ختم، اعلامیہ

24/10/2025

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ایٹا کے تحت اساتذہ بھرتی ٹیسٹ میں 30 فیصد تک پاسنگ مارکس کی کمی کے نفاذ کی ہدایت جاری کر دی! ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق میرٹ کو 30 فیصد تک کم کیا جائے گا.

03/10/2025

سکول لیڈرز کو ٹورنامنٹ کی مانیٹرنگ کی زمہ داری سونپ دی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کی طرف سے ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری۔

مزید اپڈیٹس اور معلومات کے لیے فالو Education News










30/09/2025

یکم اکتوبر سے اسکول ٹائمنگ تبدیل!!
مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز صبح 8:15 سے دوپہر 2:20
جبکہ پرائمری سکولز 8:30 سے 1:35
بروز جمعہ 5 پیریڈز کے بعد چھٹی ہوگی

Photos from KPK Education's post 24/09/2025

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضہ سکیم کے تحت 31 دسمبر تک درخواستیں مطلوب۔

16/09/2025
09/09/2025

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا میں آج سے تمام قسم کے پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد
چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں اس لیے اساتذہ کی ٹرانسفرز مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ تمام ٹیچنگ کیڈر اساتذہ تبادلوں کے لئے وزیر تعلیم آفس اور سیکٹریٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ اور تبادلوں کیلئے سیکرٹریٹ آنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ تمام ضلعی دفاتر پر بھی لازم ہے کہ کوئی ٹرانسفر نہ کریں آج سے مکمل پابندی ہے۔ تبادلے سال میں صرف ایک بار صرف چھٹیوں میں بذریہ ای ٹرانسفر پالیسی ہوں گے۔ اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور اساتذہ تمام تر توجہ صرف بچوں کی تعلیم پر دیں۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

08/09/2025

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے ای--پینشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ.

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Peshawar